تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جھارکھنڈ میں پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 FEB 2026 6:43PM by PIB Delhi

 (الف) جھارکھنڈ ریاست میں پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کی کل تعداد 4459 ہے۔ تمام پی اے سی ایس متنوع کاروباری سرگرمیاں انجام دینے کے اہل ہیں، جن میں ڈیری اور ماہی گیری یونٹس، گودام، اناج، کھاد اور بیجوں کی تقسیم، ایل پی جی/سی این جی/پیٹرول/ڈیزل تقسیم کاری، قلیل مدتی اور طویل مدتی قرض کی فراہمی، کسٹم ہائرنگ سینٹرز، فیئر پرائس شاپس (ایف پی ایس)، کمیونٹی آبپاشی کی سہولیات، مشترکہ سروس سینٹرز وغیرہ شامل ہیں۔ 15.02.2023 کو 2 لاکھ ایم پی اے سی ایس/ڈی سی ایس/ایف سی ایس کے قیام کے قومی منصوبے کی منظوری کے بعد، جھارکھنڈ نے 127 نئے ملٹی پرپز پی اے سی ایس، 257 نئی ڈیری کوآپریٹو سوسائٹیز، اور 177 نئی فشری کوآپریٹو سوسائٹیز قائم کی ہیں۔ غیر مرکزی اناج ذخیرہ کرنے کے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے، جھارکھنڈ میں 50 پی اے سی ایس کو کوآپریٹو سیکٹر میں دنیا کے سب سے بڑے اناج ذخیرہ کرنے کے منصوبے کے تحت گوداموں اور متعلقہ زرعی انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے شناخت کیا گیا ہے۔ کل 2358 ایم پی اے سی کو کامن سروس سینٹرز (سی ایس سیز) کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

(ب) جھارکھنڈ ریاست میں متنوع پی اے سی ایس کی آپریشنل حیثیت ضلع وار ضمیمہ I پر ہے۔

(ج) تمام پی اے سی ایس وزارت تعاون کی پہل کاری کے تحت متنوع کاروباری سرگرمیاں انجام دینے کے اہل ہیں۔

(د) حکومت نے کئی اقدامات نافذ کیے ہیں تاکہ کثیر المقاصد پی اے سی ایس ماڈل کو کم زور، پسماندہ اور قبائلی علاقوں میں کام یابی سے نافذ کیا جا سکے:

1. مالی امداد میں اضافہ:

  1. پہاڑی اور شمال مشرقی علاقوں کے لیے زیادہ سبسڈیز: اناج ذخیرہ کرنے کے لیے زرعی مارکیٹنگ انفراسٹرکچر (AMI) اسکیم کے تحت، شمال مشرقی ریاستوں اور پہاڑی علاقوں کے لیے تعمیراتی لاگت اور سبسڈی کی شرحیں نمایاں طور پر زیادہ ہیں (8,000/ ایم ٹی کی لاگت اور 2,666/ ایم ٹی کی سبسڈی) جب کہ میدانی علاقوں (7,000/ ایم ٹی کی لاگت اور 2,333/ ایم ٹی کی سبسڈی)۔

  2. کم مارجن منی: مالی استحکام بڑھانے کے لیے، پی اے سی ایس کے لیے مارجن منی کی شرط 20فی صد سے کم کر کے 10فی صد کر دی گئی ہے۔

  • iii. ضمنی انفراسٹرکچر سبسڈی: پی اے سی ایس اضافی سبسڈی (کل قابل قبول سبسڈی کا ایک تہائی حصہ) کے لیے اہل ہیں جو ضروری ضمنی انفراسٹرکچر جیسے اندرونی سڑکوں، ویج برج، اور سرحدی دیواروں کے لیے ہے۔

2. تکنیکی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر:

  1. ریموٹ ایریا کنیکٹیویٹی: دور دراز اور قبائلی علاقوں میں محدود ڈیجیٹل رسائی کو حل کرنے کے لیے، NABARD نے BSNL کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں تاکہ زیادہ سستی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کی جا سکے، جس سے بنیادی ماہانہ چارج 799 سے 399 رہ گیا ہے۔

  2. ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی فراہمیاں: ان علاقوں میں پی اے سی ایس کو مکمل آئی ٹی سوئٹ فراہم کیا جاتا ہے، جس میں ڈیسک ٹاپ پی سی، بایومیٹرک ڈیوائس، وی پی این، اور یو پی ایس شامل ہیں۔

3۔ صلاحیت سازی اور ادارہ جاتی نگرانی:

  1. ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ: پی اے سی ایس پروجیکٹ کی کمپیوٹرائزیشن کے تحت سسٹم انٹیگریٹر کے ذریعے 14 دن کی مخصوص ہینڈ ہولڈنگ ٹریننگ اور پی اے سی ایس عملے کو 2 دن کی ای آر پی سافٹ ویئر تربیت فراہم کی جاتی ہے تاکہ کم ڈیجیٹل خواندگی والے علاقوں میں اپنانے کو یقینی بنایا جا سکے۔

  2. حکم رانی میں شمولیت: ماڈل بائی لاز شامل رکنیت کو لازمی قرار دیتے ہیں، جو خواتین اور شیڈولڈ کاسٹس/شیڈولڈ ٹرائبز کو پی اے سی ایس بورڈز میں مناسب نمائندگی فراہم کرتے ہیں۔

  • iii. مقامی نگرانی: نفاذ کی نگرانی نچلی سطح پر ضلع کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کمیٹیوں (DCDC) کے ذریعے کی جاتی ہے، جن کی صدارت ضلع کلیکٹرز کرتے ہیں، اور مشترکہ ورکنگ کمیٹیاں (JWC) جو خاص طور پر غیر محفوظ اور کم خدمات یافتہ گرام پنچایت کی شناخت کے لیے ذمہ دار ہیں۔

ضمیمہ-I

جھارکھنڈ ریاست میں ضلع کے لحاظ سے متنوع پی اے سی ایس کی آپریشنل کاری کی صورت حال-

جھارکھنڈ میں پی اے سی ایس کے ذریعے فراہم کردہ اضافی خدمات

نمبر شمار

ضلع

صرف کریڈٹ سروس

ایک اضافی سروس

دو اضافی سروسز

تین اور اس سے زیادہ اضافی سروسز

کل میزان

1

بوکارو

74

97

42

40

253

2

چاترا

28

29

23

74

154

3

دیوگر

4

103

31

61

199

4

دھنباد

167

32

34

24

257

5

ڈمکا

76

47

33

50

206

6

ایسٹ سنگھبوم

143

31

12

46

232

7

گرہوا

89

43

19

45

196

8

گیریدیہ

152

84

51

71

358

9

گوڈا

62

78

21

42

203

10

گملہ

33

56

35

36

160

11

ہزاری باغ

25

60

56

116

257

12

جمتارا

33

48

19

19

119

13

خونٹی

28

30

5

24

87

14

کوڈرما

39

21

8

43

111

15

لاتہار

25

34

27

30

116

16

لوہارڈاگا

6

19

16

25

66

17

 پاکور

34

46

38

11

129

18

پالامو

141

39

38

69

287

19

رام گڑھ

10

40

43

50

143

20

رانچی

114

58

55

80

307

21

صاحب گنج

59

36

35

38

168

22

سرائیکیلا خرساوان

70

24

17

27

138

23

سمڈیگا

12

25

30

28

95

24

ویسٹ سنگھ بھوم

111

43

30

34

218

 

کل میزان

1535

1123

718

1083

4459

 

یہ معلومات مرکزی وزیر داخلہ و تعاون جناب امت شاہ نے لوک سبھا میں تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 1545


(ریلیز آئی ڈی: 2222843) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी