بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے دائیوا انٹرنیشنل ہولڈنگس (حصول کنندہ) کے ذریعہ ایمبٹ ویلتھ پرائیویٹ لمیٹڈ (ہدف) کی 15.01 فیصد کے بقدر حصہ داری کی حصولیابی کی منظوری دی

प्रविष्टि तिथि: 03 FEB 2026 6:59PM by National

سی سی آئی نے دائیوا انٹرنیشنل ہولڈنگس (حصول کنندہ) کے ذریعہ ایمبٹ ویلتھ پرائیویٹ لمیٹڈ (ہدف) کی 15.01 فیصد کے بقدر حصہ داری کی حصولیابی کی منظوری دے دی ہے۔

مجوزہ حصولیابی میں حصول کنندہ کمپنی کے ذریعہ مکمل طور پر ڈائلوٹیڈ بنیاد پر ٹارگیٹ کمپنی کے 15.01 فیصد کےبقدر حصص کی خریداری کا تصور شامل ہے۔

حصول کنندہ کمپنی ایک انٹرمیڈیری مینجمنٹ ہولڈنگ کمپنی ہے، جو جاپان میں واقع ہے۔ حصول کنندہ گروپ سرمایہ کاری / مالیاتی کاروبار میں مصروف ہے، جس میں تمسکات سے متعلق کاروبار کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔

ٹارگیٹ کمپنی، جو کہ ایمبٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے،  سرمایہ انتظام کاری سے متعلق خدمات کی فراہمی سمیت بھارت میں مختلف کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

کمیشن کا تفصیلی آرڈر جلد پیش کیا جائے گا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1550


(रिलीज़ आईडी: 2222839) आगंतुक पटल : 30
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी