وزارت دفاع
ہندوستان اور تنزانیہ نے زنزیبار میں چوتھی مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی میٹنگ کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 FEB 2026 6:19PM by PIB Delhi
ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی کی میٹنگ کا چوتھا ایڈیشن 02-03 فروری 2026 کو زنجبار میں منعقد ہوا۔ دونوں ممالک نے جاری دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور مزید تعاون کے لیے وسیع شعبوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں فوجی تربیت،خدمات سے خدمات تک کا تعاون، میری ٹائم سیکورٹی اور دفاعی صنعت تعاون شامل ہیں۔
دونوں فریقوں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے الیکٹرانک وارفیئرسائبر، اور مصنوعی ذہانت سمیت مخصوص شعبوں میں انسداد دہشت گردی، امن قائم کرنے کی تربیت، اور صلاحیت سازی جیسے نئے راستے بھی تلاش کئے۔ ملٹری میڈیسن میں تعاون کو تعاون کے ممکنہ نئے شعبے کے طور پر شناخت کیا گیا۔ اس کے علاوہ، دونوں اطراف نے دونوں بحری افواج اور افواج کے درمیان موجودہ تعاون کی تکمیل کرتے ہوئے، اپنی فضائی افواج کے درمیان تعاون شروع کرنے پر اتفاق کیا۔
ہندوستانی وفد کی قیادت جوائنٹ سکریٹری (دفاعی تعاون) جناب امیتابھ پرساد کررہے تھے اور اس میں محکمہ دفاع اور ہندوستانی دفاعی افواج کے سینئر عہدیدار شامل تھے۔ تنزانیہ کے وفد کی قیادت ٹی پی ڈی ایف کے چیف آف آپریشنز اینڈ ٹریننگ مسٹر ابراہیم مونا کر رہے تھے۔ تنزانیہ میں ہندوستان کے ہائی کمشنر جناب بشوادیپ ڈے نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔
ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان قریبی، اہم اور اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو پانچ سالہ روڈ میپ کی کے طور پر رہنمائی حاصل ہے۔
****
ش ح ۔ ال ۔ ع ر
UR-1533
(ریلیز آئی ڈی: 2222812)
وزیٹر کاؤنٹر : 7