محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پی ڈی یو این اے ایس ایس نے ’’رکن کو اولیت‘‘ کی تصوریت کی وکالت کی: قومی ورکشاپ پنشن یافتگان کے وقار، سی آئی ٹی ای ایس پروجیکٹ اور سماجی سلامتی کے ضابطے پر مرتکز رہی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 FEB 2026 7:04PM by PIB Delhi

پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سیکورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس) نے آج ایک اہم قومی ورکشاپ کا اہتمام کیا، اور اس کے ذریعہ ’’رکن کو اولیت‘‘ کے نقطہ نظر کی جانب سماجی سلامتی انتظامیہ میں ایک فیصلہ کن تبدیلی کا اشارہ دیا۔ اس سیشن کے دوران پنشن یافتگان  کے وقار اور ان کی آسانی کو ترجیح دینے ، ساتھ ہی ساتھ سی آئی ٹی ای ایس کے لیے ادارہ جاتی تیاری اور سماجی سلامتی سے متعلق ضابطے کو یقینی بنانے کے لیے آپریشنل فریم ورکس کو ازسر نو ترتیب دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017BDZ.jpg

ورچووَل طریقے سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے، مرکزی پروویڈنٹ فنڈ کے  کمشنر (سی پی ایف سی)  جناب رمیش کرشن مورتی نے ایک تصویرت پیش کی جہاں ڈیجیٹل تغیر جذبہ ترحم پر مبنی سماجی سلامتی کے دائرے کی ریڑھ کی ہڈی  سمجھی جاتی ہے۔

جناب کرشن مورتی نے کہا، ’’ہمارا تغیر ادارہ جاتی طور پر ہم آہنگ اور سختی کے ساتھ رکن پر مرتکز نقطہ نظر پر مبنی ہونا چاہئے۔ ہمارے پنشن یافتگان کے لیے، بروقت خدمات بہم رسانی محض ایک پیمائش کا معیار نہیں بلکہ باعث وقار ہے۔‘‘

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ضابطے کو جدید بنانا  صارفین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد  کی توقعات کو پورا کرنے کے لیے لازمی امر ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھروسہ اور ذمہ داری  سے سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر اس وقت جب پنشن جیسے حساس معاملات کی بات ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PPWZ.jpg

ورکشاپ میں پنشن یافتگان کے تجربے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ جناب چندر مولی چکرورتی (اے سی سی – ایچ کیو)، محترمہ اپراجیتا جگی (اے سی سی)، اور جناب ایس کے گپتا (آر پی ایف سی- I) نے پنشن  ڈویژن کی جانب سے شرکات سے خطاب کیا۔ انہوں نے مندرجہ ذیل امور کے لیے اقدامات  کو اجاگر کیا:

  • انتظار کے وقت کو کم کرنے کے لیے پنشن کے عمل کو سہل بنانا
  • خدمات کی یکساں کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر حلقوں میں ضابطے کو معیار کے مطابق بنانا
  • بزرگ شہریوں کے لیے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا، اور اس امر کو یقینی بنانا کہ  پنشن سے متعلق معاملات وضاحت اور رفتار کے ساتھ نمٹائے جائیں۔

جناب سلیل شنکر (اے سی سی، آئی ایس ڈویژن) نے سی آئی ٹی ای ایس پروجیکٹ کے لیے خاکہ پیش کیا، اور اسے ’’زندگی بسر کرنے میں آسانی‘‘ پیدا کرنے والے ایک اہم ٹول کے طور پر اجاگر کیا۔ اس پروجیکٹ کو ڈیجیٹل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو دعوؤں کے تیز رفتار تصفیے اور بہتر شفافیت کو یقینی بناتا ہے۔

اس کے علاوہ، جناب پی بی ورما (اے سی سی، کمپلائنس، ریکوری ایند لیگل) نے سماجی سلامتی سے متعلق ضابطے کی جانب منتقلی کے دوران کاروبار کرنے میں آسانی کو برقرار رکھتے ہوئے تعمیل کے نظام کو مضبوطی فراہم کرنے کے لیے مختلف پہل قدمیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں، پی ڈی یو این اے ایس ایس کے ڈائریکٹر، جناب کمار روہت نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم کی صلاحیت سازی کی کوششیں اب "ذمہ دار حکمرانی" پر مرکوز ہیں۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ سماجی تحفظ کے ضابطہ کے ساتھ ہم آہنگ ہونا کارکنوں اور پنشنرز کو یکساں طور پر مضبوط تحفظ فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔

یہ تقریب بغیر کسی رکاوٹ کے کورس ڈائریکٹر شری ہریش یادو، آر پی ایف سی-I کی نگرانی میں انجام پائی۔ ان کے دقیقہ رس تعاون نے افسران کے لیے فیلڈ لیول کے تجربات اور خدمات کی فراہمی کے لیے اختراعی نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کے لیے ایک منظم اور نتیجہ خیز ماحول کو یقینی بنایا۔

ورکشاپ کا اختتام ای پی ایف او ​​کے ممبران کے ساتھ وابستگی کو برقرار رکھنے کے اجتماعی عزم کے ساتھ ہوا۔ شرکاء نے نہ صرف کارکردگی کے لیے، بلکہ ملک بھر کے لاکھوں پنشن یافتگان کے لیے ایک قابل اعتماد، قابل رسائی، اور ایک ہمدرد سماجی سلامتی دائرہ فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل اقدامات سے فائدہ اٹھانے کا عہد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CXMO.jpg

پی ڈی یو این اے ایس ایس کے بارے

پنڈت دین دیال اُپادھیائے نیشنل اکیڈمی آف سوشل سیکورٹی (پی ڈی یو این اے ایس ایس)  ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کی اعلیٰ تربیتی اور تحقیقی اکادمی ہے۔ صلاحیت سازی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے وقف یہ اکادمی ذمہ دار، ذی علم،  اور ایک ایسی زبردست افرادی قوت تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جو بھارت بھر میں لاکھوں اسٹیک ہولڈرس کو اعلیٰ معیاری سماجی سلامتی خدمات بہم پہنچانے کی اہلیت رکھتی ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1548


(ریلیز آئی ڈی: 2222795) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil