جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
شمولیت پر مبنی توانائی کی منتقلی کے لیے قابلِ سرمایہ کاری حل ضروری ہیں: انڈیا انرجی ویک 2026 میں
آئی آر ای ڈی اے کے سی ایم ڈی پردیپ کمار داس کا خطاب
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JAN 2026 7:28PM by PIB Delhi
انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ آئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس نے آج گووا میں منعقدہ انڈیا انرجی ویک 2026 کے دو پینل مباحثوں میں حصہ لیا۔

“توانائی کے ڈیٹا کے ذریعے اقتصادی پالیسی کو مضبوط بنانا: وکست بھارت کے لیے بھارت کی ترقی کی جانب رہنمائی ’’ کے پینل میں گفتگو کرتے ہوئے جناب پردیپ کمار داس نے کہا کہ وِکست بھارت صرف نعرے بازی سے نہیں بلکہ قابلِ اعتماد ڈیٹا، حقیقت پسندانہ پالیسی اور پر امن سرمایہ کاری کی تعمیر پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج توانائی کا ڈیٹا محض تکنیکی ان پٹ نہیں بلکہ ایک حکمت عملی پر مبنی اقتصادی آلہ ہے جو سرمایہ کاری، قیمتوں اور پالیسی کے انتخاب کی رہنمائی کرتا ہے۔
آئی آر ای ڈی اےکے نقطۂ نظر کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ سرمایہ کاری کو صرف بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں تک محدود نہیں رکھتا بلکہ اسے غیر مرکزی اور کمیونٹی سطح کے حل تک بھی پہنچاتا ہے، جس سےشمولیت پر مبنی توانائی کی منتقلی، پائیدار اور مستحکم بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی آر ای ڈی اے جیسے ادارے بھارت کے توانائی وژن کو قابلِ سرمایہ کاری حقیقت میں بدلتے ہیں، جس میں ترقی، پائیداری اور کفایت شعاری کو ہم آہنگ کیا جاتا ہے۔
“اسٹارٹ اپ کلائمٹ ٹیکنالوجی انوویشنز: تحقیق و ترقی سے مارکیٹ مین اسٹریم تک” کے پینل میں جناب داس نے آئی آر ای ڈی اے کے صاف توانائی کے مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کی وضاحت کو بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی آر ای ڈی اے کو صرف قرض دہندہ کے طور پر نہیں بلکہ ایک شعبہ مخصوص مالیاتی ادارے کے طور پر قائم کیا گیا ہے، جس کا مقصد مارکیٹ کو مضبوط کرنا اور صاف توانائی کے لیے سرمایہ کی لاگت کو کم کرنا ہے۔ طویل مدتی شعبہ جاتی قرض کے ذریعے ، معیاری جائزہ فریم ورک اور بینکوں کے ساتھ کو-لینڈنگ کے توسط سے آئی آر ای ڈی اے نے شمسی، ہوا اور ہائیڈرو جیسے مین اسٹریم رینیو ایبلز کو فروغ دیا، جبکہ چھوٹے توسیعی منصوبوں جیسے روف ٹاپ سولر اور پی ایم-کسم کو مرکزی نظام کے ذریعے سپورٹ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی آر ای ڈی اےنے پختہ اثاثوں کی مالی معاونت سے آگے بڑھ کر اب ابھرتے ہوئے شعبوں کو بھی فعال بنایا ہے، جس میں پمپ اسٹوریج ہائیڈرو پاور کے ابتدائی معاونت کے اقدامات اور گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا منصوبوں کے لیے مرحلہ وار کمنیشن اور ارتقاء پذیر آف ٹیک انتظامات سے منسلک منظم مالی معاونت شامل ہیں۔
******
ش ح۔ ع ح ۔ت ا
U-NO-1430
(ریلیز آئی ڈی: 2222133)
وزیٹر کاؤنٹر : 5