کیمیکل اور پٹرو کیمیکل کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

اقتصادی سروے2025–26 میں کیمیات اور پیٹروکیمیائی شعبے کی مستحکم ترقی اجاگر


مالی سال2024 میں کیمیات اور پیٹروکیمیکلز کے شعبے نے مجموعی صنعتی شعبے کی مجموعی قدرِ اضافہ میں 8.1 فیصد حصہ ادا کیا

प्रविष्टि तिथि: 30 JAN 2026 7:07PM by PIB Delhi

کیمیات اور پیٹروکیمیکلز کا شعبہ بھارتی معیشت کی صنعتی ترقی میں مسلسل اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس شعبے کے پٹرولیم ریفائننگ اور قدرتی گیس کی پروسیسنگ کے ساتھ پچھلے مضبوط روابط ہیں، جبکہ متعدد زیریں صنعتی شعبوں کے ساتھ اس کے آگے کے روابط بھی قائم ہیں۔

 

اقتصادی سروے2025–26 میں نمایاں کیا گیا ہے کہ مالی سال2024 کے دوران اس شعبے نے مجموعی صنعتی شعبے کی مجموعی قدرِ اضافہ میں 8.1 فیصد کا حصہ دیا۔

اقتصادی سروے میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران منتخب اہم کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کی پیداوار میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مجموعی پیداوار مالی سال 2016 میں 45,638 ہزار میٹرک ٹن سے بڑھ کر مالی سال 25 میں 58,617 ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں مالی سال 2016 سے مالی سال 2025 کے دوران سالانہ مرکب شرحِ نمو 2.8 فیصد رہی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1769771341451077_16482993845OHI.png

وضاحت: محکمۂ کیمیکلز و پیٹروکیمیکلز صرف منتخب اہم کیمیات اور پیٹروکیمیائی مصنوعات کی نگرانی کرتا ہے۔ کیمیات کی مصنوعات کی نصب شدہ پیداواری صلاحیت اور پیداوار سے متعلق اعداد و شمار کا ماخذ ماہانہ پیداواری رپورٹس ہیں، جو صرف بڑے اور درمیانے درجے کے صنعتی یونٹس کے کیمیکل تیار کنندگان سے موصول ہوتی ہیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1332


(रिलीज़ आईडी: 2221007) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी