جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جے جے ایم  کے تحت فراہم کیے گئے گھریلو نل کے پانی کے کنکشنز کی فعالیت کا جائزہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 29 JAN 2026 4:33PM by PIB Delhi

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ معیاری شماریاتی نمونے لینے کی بنیاد پر ایک آزاد تیسرے فریق کی ایجنسی کے ذریعے جل جیون مشن (جے جے ایم) کے تحت فراہم کردہ گھریلو نل کے پانی کے کنکشن کی فعالیت کا جائزہ لیتا ہے ۔  فنکشنلٹی اسسمنٹ 2024 کا انعقاد 19,812 ہر گھر جل (ایچ جی جے) گاؤں میں کیا گیا تھا جس میں 34 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 761 اضلاع کے 2,37,608 گھروں کا احاطہ کیا گیا تھا ۔  یہ پایا گیا کہ سروے شدہ گاؤں کے 98.1 فیصد گھروں میں نل کے کنکشن دستیاب تھے ۔  ان میں سے 86.5 فیصد گھروں کے پاس فعالنل کے کنکشن تھے ، 80.2 فیصد کو مناسب مقدار میں پانی مل رہا تھا،  83.6 فیصد کو اپنی پائپڈ واٹر سپلائی اسکیم کے لیے پانی کی فراہمی کے شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے پانی مل رہا تھا  اور 76 فیصد گھروں کو پانی کے معیار کے طے شدہ معیار کے مطابق پانی مل رہا تھا ۔  فنکشنلٹی اسسمنٹ 2024 کی تفصیلی قومی اور ریاستی رپورٹ پبلک ڈومین میں ہے اور اس تک https://jaljeevanmission.gov.in/functionality-report-2024 پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 اگست 2019 میں مرکزی کابینہ نے 2019-20سے 2023-24  تک جل جیون مشن (جے جے ایم) کے نفاذ کی منظوری دی تھی جس کے لیے مرکزی مد میں 2,08,652 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ مختص شدہ فنڈ کے مقابلے میں تقریباً پورا فنڈ استعمال ہو چکا ہے۔

چونکہ ’’پانی‘‘  ایک ریاستی موضوع ہے، اس لیے پینے کے پانی کی سپلائی اسکیموں/کاموں کی منصوبہ بندی، منظوری، نفاذ، آپریشن اور دیکھ بھال ( او اینڈ ایم) ، بشمول جل جیون مشن (جے ایم ایم) کے تحت آنے والے کام، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔ حکومتِ ہند ریاستوں کو تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کر کے تعاون کرتی ہے۔ اسی لیے، اصلاحی اقدامات، جن میں بنیادی ڈھانچے کی کمیوں کی درستگی، خراب اجزاء کی مرمت یا تبدیلی، ذرائع کی پائیداری کو مضبوط کرنا اور او اینڈ ایم کے انتظامات میں بہتری شامل ہیں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے کیے جاتے ہیں تاکہ ہر گھر جل (ایچ جی جے) دیہاتوں میں فعال نل کے پانی کی فراہمی بحال کی جا سکے۔

جل جیون مشن (جے جے ایم) کے عملی رہنما اصولوں کے مطابق کسی گاؤں کے تمام دیہی گھروں میں نل کے کنکشن فراہم کرنے کے بعد، اسکیم کو نافذ کرنے والا محکمہ گرام پنچایت کو تکمیل کا سرٹیفکیٹ فراہم کرتا ہے اور گاؤں کو جے جے ایم – آئی ایم آئی ایس پر ہر گھر جل (ایچ جی جے) گاؤں کے طور پر نشان زد کرتا ہے۔ بعد ازاں، گرام سبھا اپنی میٹنگ میں کام کی تکمیل کی رپورٹ بلند آواز سے پڑھتے ہوئے رسمی طور پر قرارداد پاس کرتی ہے اور خود کو ایچ جی جے دیہات کے طور پر تصدیق کرتی ہے۔نفاذ کرنے والے محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ سرٹیفکیٹ کی کاپی، گرام سبھا کی جانب سے پاس کی گئی قرارداد اور گرام سبھا کی مختصر ویڈیو جے جے ایم ڈیش بورڈ پر ظاہر ہوتی ہے اور گاؤں کو جے جے این – آئی ایم آئی ایس میں سرٹیفائیڈ کے طور پر نشان زد کیا جاتا ہے۔چنانچہ، سرٹیفیکیشن صرف گاؤں کی سطح پر کی جاتی ہے اور صرف اس کے بعد کہ گاؤں کے تمام گھروں میں نل کے کنکشن فراہم کیے گئے ہوں۔ رہنما اصولوں کی خلاف ورزی یا غلط رپورٹنگ کی صورت میں، ریاستوں/مرکز کے زیر انتطام  علاقوں کو اصلاحی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور تمام ضروری تادیبی، معاہداتی اور قانونی کارروائیاں کسی رعایت کے بغیر افسران، نافذ کرنے والی ایجنسیوں اور تیسرے فریق کی ایجنسیوں ( ٹی پی آئی ایز)کے خلاف کی جائیں گی۔

*************

ش ح ۔ ش ت۔ م الف

U. No.1314


(ریلیز آئی ڈی: 2220960) وزیٹر کاؤنٹر : 24
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी