وزارت دفاع
بھارتی بحریہ کے پہلے تربیتی اسکواڈرن نے تھائی لینڈ کے فوکیٹ میں ڈیپ سی پورٹ کا دورہ مکمل کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JAN 2026 6:12PM by PIB Delhi
بھارتی بحریہ کے پہلے تربیتی اسکواڈرن(ٹی ایس آئی) نے تھائی لینڈ کے فوکیٹ میں ڈیپ سی پورٹ کے دورے کو 28 جنوری 2026 کو پاسج ایکسرسائز(پی اے ایس ایس ای ایکس) کے ساتھ کامیابی سے مکمل کیا، اس میں آئی این ایس تیر،آئی این ایس سوجتا، آئی این ایس شردل اور آئی سی جی ایس ساراتھی شامل تھے اور ایچ ٹی ایم ایس ہواہن بھی اس میں شامل تھا۔
ہاربر مرحلے کے دوران، بھارتی بحریہ اور رائل تھائی نیوی(آر ٹی این) کے درمیان متعدد دو طرفہ سرگرمیاں انجام دی گئیں، جن میں پیشہ ورانہ تبادلے، تربیتی بات چیت اور سماجی ملاقاتیں شامل تھیں، جس سے بحریہ-سے-بحریہ تک تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔
ٹی ایس آئی کے سینئر افسر کیپٹن ٹیجو کے جوزف نے دورے میں شامل جہازوں کے کمانڈنگ افسران کے ہمراہ وی ایڈمرل ویرودوم میونگچین، کمانڈر، تیسرے نیول ایریا کمانڈ (این اے سی)، آر ٹی این سے ملاقات کی۔ بات چیت میں علاقائی سمندری سلامتی،آر ٹی این کی تربیتی فلسفے اور دونوں بحری افواج کے درمیان مشترکہ تربیت کے بہتر مواقع پر توجہ مرکوز کی گئی۔
1ٹی ایس کے سمندری تربیت یافتہ جوانوں نےتیسرے نیول ایریا کمانڈ اور پھانگ نگا نیول پورٹ کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ آر ٹی این کے اہلکاروں کو آئی این ایس سوجاتا پر مدعو کیا گیا اور انہیں1 ٹی ایس کے رولس اور صلاحیتوں سے روشناس کرایا گیا جس سے تربیتی بات چیت اور بہترین طریقوں کے تبادلے کے قیمتی مواقع میسر ہوئے۔
دورے کی دیگر خصوصیات میں مشترکہ یوگ اجلاس اور دونوں بحری افواج کے اہلکاروں کے درمیان دوستانہ کھیلوں کے مقابلے شامل تھے۔ بھارتی سفارتخانے اور1ٹی ایس کے سینئر افسر کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ایک آن بورڈ استقبالیہ میں آر ٹی این کی سینئر قیادت، بھارتی برادری کے اراکین، سفارتکار اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
مذکورہ دورہ دونوں بحری افواج کے درمیان دوستی کے مضبوط روابط کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ، علاقائی شراکت داروں کے ساتھ سمندری تعاون کو فروغ دینے میں بھارتی بحریہ کے عزم کو بھی اجاگر کرتا ہے، جو(میچول اینڈ ہولسٹک ایڈوانسمنٹ فار سیکورٹی اینڈ گروتھ ایکروس ریجنس)مہاساگر کے وژن کے عین مطابق ہے۔
5T1D.jpeg)
358P.jpeg)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش م ۔ع ن)
U. No. 1281
(ریلیز آئی ڈی: 2220739)
وزیٹر کاؤنٹر : 15