وزارات ثقافت
دیہی بھارت کا ثقافتی خاکہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 JAN 2026 3:04PM by PIB Delhi
ثقافتی خاکہ سازی کے قومی مشن این ایم سی ایم کے تحت میرا گاؤں میری دھروہر (ایم جی ایم ڈی) پورٹل بھارت بھر کے گاؤوں کی ثقافتی خاکہ سازی کرتا ہے۔ اب تک 6.23 لاکھ گاؤوں کا احاطہ کیا جا چکا ہے۔ شامل کیے گئے گاؤوں کی ریاست/مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ وار تفصیلات ضمیمہ-I میں دی گئی ہیں۔ فی الحال خاکہ سازی کے دوسرے مرحلے کا ایسا کوئی مخصوص منصوبہ نہیں ہے۔
دستاویزی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر، ایم جی ایم ڈی مختلف ثقافتی عناصر کا احاطہ کرتا ہے، جن میں مادی اور غیر مادی دونوں شامل ہیں۔ ان میں زبانی روایات، عقائد، رسم و رواج، تاریخی اہمیت، فنون، مقامی زبانیں، ورثے کے مقامات، روایتی خوراک، نامور فنکار، میلے اور تہوار، روایتی لباس، زیورات اور مقامی اہم مقامات شامل ہیں۔ ایم جی ایم ڈی پورٹل پر ڈیٹا ریاست/مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ وار ثقافتی زمروں کے بجائے گاؤں کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے ۔
پروگرام کے لیے کل بجٹ کی تخصیص: مالی سال 2021-2026 کے لیے 89.99 کروڑ روپے
جاری کردہ کل بجٹ: 54.4351 کروڑ روپے
استعمال شدہ کل بجٹ: تقریباً 53.4351 کروڑ روپے
ایم جی ایم ڈی پروگرام میں مقامی کاریگروں اور اداروں کو براہ راست فائدہ پہنچانے کے لیے خاکہ بند کیے گئےتاریخی ورثہ کے ڈیٹا سے استفادہ کرنے کا کوئی التزام نہیں ہے۔
تاہم، ایم جی ایم ڈی پروگرام گاؤں کی سطح پر مستند ثقافتی پروفائلز تیار کر کے دیہی شناخت کو مضبوط بنانےمیں رہنمائی کرتا ہے۔ یہ پروفائلز مقامی روایات، طورطریقوں اور ورثے کے اثاثوں کی شناخت کرتے ہیں۔ ایک واحد قومی پورٹل پر منظم ثقافتی ڈیٹا کی دستیابی دیہی سیاحت اور اسکولوں کے لیے منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرتی ہے، جس سے پائیدار ذریعۂ معاش کی تخلیق اور دیہی معاشی ترقی میں مدد ملتی ہے۔
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
ضمیمہ-الف
|
ریاست/یو ٹی
|
اپلوڈ کیے گئے گاؤوں کی تعداد
|
|
انڈمان و نکوبار جزائر
|
176
|
|
آندھرا پردیش
|
17142
|
|
اروناچل پردیش
|
4613
|
|
آسام
|
26074
|
|
بہار
|
39563
|
|
چنڈی گڑھ
|
12
|
|
چھتیس گڑھ
|
19571
|
|
دہلی
|
252
|
|
گوا
|
431
|
|
گجرات
|
19271
|
|
ہریانہ
|
7579
|
|
ہماچل پردیش
|
18735
|
|
جموں و کشمیر
|
6926
|
|
جھارکھنڈ
|
29908
|
|
کرناٹک
|
29569
|
|
کیرالہ
|
1275
|
|
لداخ
|
238
|
|
لکشدیپ جزائر
|
13
|
|
مدھیہ پردیش
|
56429
|
|
مہاراشٹر
|
40042
|
|
منی پور
|
306
|
|
میگھالیہ
|
7012
|
|
میزورم
|
1026
|
|
ناگالینڈ
|
1498
|
|
اڈیشہ
|
47209
|
|
پڈوچیری
|
127
|
|
پنجاب
|
12084
|
|
راجستھان
|
46696
|
|
سکم
|
464
|
|
تمل ناڈو
|
19219
|
|
تلنگانہ
|
9824
|
|
دادرہ اور نگر حویلی اور دامن اور دیو
|
107
|
|
تریپورہ
|
899
|
|
اتر پردیش
|
103003
|
|
اتراکھنڈ
|
15727
|
|
مغربی بنگال
|
40429
|
*******
(ش ح – ک ح ۔ م ش)
U. No. 1279
(ریلیز آئی ڈی: 2220736)
وزیٹر کاؤنٹر : 5