خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کیلئے پی ایل آئی اسکیم
ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کیلئےپی ایل آئی اسکیم کے تحت ترقی اور کامیابیاں
प्रविष्टि तिथि:
29 JAN 2026 3:23PM by PIB Delhi
ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رویندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں بتایا کہ مجموعی طور پر ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کیلئے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) کے تحت مختلف زمرہ جات میں ملک بھر میں 169 درخواستیں منظور کی گئی ہیں۔ منظوری حاصل کرنے والے درخواست دہندگان نے اب تک تقریبا 9207 کروڑ روپے کی مشترکہ سرمایہ کاری کی ہے۔
اس اسکیم کے تحت اہل مستفیدین کو اب تک تقریباً 2162.55 کروڑ روپے کی مجموعی ترغیبات دی گئی ہیں۔ مزید برآں، اسکیم کے تحت سالانہ تقریباً 35 لاکھ میٹرک ٹن پروسیسنگ اور تحفظ کی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔ اس اسکیم نے تقریباً 3.39 لاکھ افراد کو روزگار فراہم کیا ہے، جن میں براہ راست اور بالواسطہ دونوں قسم کی ملازمتیں شامل ہیں۔
پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت حکومت ہندوستانی فوڈ برانڈز کو عالمی منڈیوں میں فروغ دینے کے لیے مالی ترغیبات فراہم کرتی ہے، تاکہ بھارتی برانڈڈ کھانے کی مصنوعات کے لیے برانڈنگ اور مارکیٹنگ کی سرگرمیوں کی حمایت کی جا سکے۔ درخواست دہندگان کو بیرون ملک برانڈنگ اور مارکیٹنگ پر ہونے والے اخراجات کا 50 فیصد رقم واپس کیا جاتا ہے، جو کہ سالانہ فوڈ پراڈکٹ کی فروخت کا 3 فیصدیا 50 کروڑروپے سالانہ میں سے کم تر ہو گا۔ 20-2019 کے حوالے سے 25-2024 تک پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت منظور شدہ زرعی ڈبہ بند خوراک کی مصنوعات کی برآمدات میں 13.23 فیصد کی سالانہ ترقی (سی اے جی آر) ہوئی ہے۔
ایم او ایف پی آئی نے صنعتی مالیاتی کارپوریشن آف انڈیا (آئی ایف سی آئی) لمیٹڈ (جو حکومت ہند کا ایک ادارہ ہے) کو پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی (پی ایم اے) کے طور پر مقرر کیا ہے تاکہ تجاویز کا جائزہ، منظور شدہ درخواست دہندگان کے ذریعے جمع کرائے گئے ترغیب کے دعووں کی جانچ، رسیدوں، قانونی آڈیٹر کے سرٹیفکیٹ جو فروخت کی تصدیق کرتے ہیں، جی ایس ٹی کی فائلنگ کے ساتھ مصالحت، معتمد انجینئرز کے سرٹیفکیٹس اور جسمانی معائنے کی جانچ کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) وضع کیے گئے ہیں کہ پی ایل آئی ترغیبات کے دعوے کے لیے درکار کم از کم فروخت اور سرمایہ کاری کی حدود کی تعمیل کی جائے۔
****
ش ح۔ ع ح۔
U.NO.1255
(रिलीज़ आईडी: 2220585)
आगंतुक पटल : 5