سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سرکلر بائیو اکنامی کے لیے بایومال سازی، کاربن گرفت اور اس کا استعمال: ٹیکنالوجی کی ترقی، پائلٹ نفاذ اور پالیسی کا انضمام کے حوالے سے افتتاحی تقریب اور ورکشاپ

प्रविष्टि तिथि: 28 JAN 2026 6:40PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی۔کے۔ سرسوت نے ’’کاربن گرفت اور اس کے استعمال کے لیے بایومال سازی‘‘ کے موضوع پر کتابچہ جاری کیا، جس میں وہ منصوبے شامل ہیں جو لیب سے لے کر عملی سطح تک قابل نفاذ بایوسولوشنز کے طور پر کاربن گرفت اور استعمال کو ظاہر کرتے ہیں۔

محکمہ بایوٹیکنالوجی نے صنعتی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے لیے بایو مال سازی حل کو بڑھانے کے منصوبے بھی جاری کیے ہیں۔

کاربن ڈائی آکسائیڈ سے سرکلر بائیو اکنامی: بایو مال سازی میں جدت کو بڑھا کر صنعتی اخراج کو پائیدار قدر میں تبدیل کرنا، بایوای3 پالیسی کے تحت۔

محکمہ بایوٹیکنالوجی، بایو ای3 پالیسی کے تحت، ایسے منصوبوں کا اعلان کرتا ہے جن کا مقصد صنعتی کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو سرکلر بائیو اکنامی کے ذریعے قدر پیدا کرنے والی مصنوعات میں تبدیل کرنا ہے۔

محکمہ بایوٹیکنالوجی، حکومت ہند، اور اس کے پبلک سیکٹر کے ادارے بایوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل نے 23 جنوری 2026 کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی، نئی دہلی میں ’’سرکلر بائیو اکنامی کے لیے بایو مال سازی، کاربن گرفت اور اس کا استعمال: ٹیکنالوجی کی ترقی، پائلٹ نفاذ اور پالیسی کا انضمام‘‘ کے موضوع پر قومی افتتاحی تقریب و ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

یہ تقریب بھارت کی موسمیاتی مزاحمتی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ اس کے تحت بایوای3پالیسی کے تحت ڈی بی ٹی- بیراک کی حمایت یافتہ کاربن گرفت اور استعمال کے نئے منصوبوں کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ اس تقریب میں ملک بھر سے سائنسدان، پالیسی ساز، صنعت کے رہنما، نئی کمپنیوں کے نمائندے اور علمی ادارے شریک ہوئے تاکہ سرکلر اور کم کاربن بائیو اکنامی کے لیے بایو مال سازی پر مبنی حل کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

تقریب میں معزز مہمان کے طور پر نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی۔کے۔ سرسوت موجود تھے۔ ڈاکٹر سرسوت نے ’’کاربن گرفت اور اس کے استعمال کے لیے بایو مال سازی‘‘ کے کتابچے کا اجرا کیا اور ڈی بی ٹی- بیراک کی حمایت یافتہ کاربن گرفت اور استعمال کے منصوبوں کے نفاذ کا باضابطہ اعلان کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ کاربن گرفت اور استعمال پر مبنی بایو مال سازی صنعتی اخراج کو کم کرنے کے ساتھ نئی قدر کی زنجیروں کی تخلیق اور صنعتی مسابقت کو مضبوط بنانے کا عملی اور قابل توسیع راستہ فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ علمی اداروں، صنعت اور پالیسی کے درمیان مستقل تعاون لازمی ہے تاکہ کاربن گرفت اور استعمال کی جدت کو پائلٹ مرحلے سے بڑے پیمانے پر نفاذ تک منتقل کیا جا سکے، اس طرح بھارت کے نیٹ زیرو 2070 کے عزم کو سہارا ملے اور وکسیت بھارت 2047 کے وسیع تر ویژن کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجیش ایس۔ گوکھلے، سکریٹری محکمہ بایوٹیکنالوجی، ڈائریکٹر جنرل بیراک اور چیئرمین بایوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل نے بایوای3 پالیسی کے تحت کاربن گرفت اور استعمال پر مبنی بایو مال سازی کے لیے قومی ویژن پیش کیا اور اسے سبز، شمولیتی اور سرکلر بائیو اکنامی کی طرف ایک اہم تبدیلی قرار دیا۔ انہوں نے زور دیا کہ کاربن گرفت اور استعمال کو بایو مال سازی کے ساتھ مربوط کرنے سے صنعتی شعبے میں کاربن کم کرنے، فوسل ایندھن پر انحصار ختم کرنے اور زیرو ویسٹ صنعتی ترقی ممکن ہوتی ہے کیونکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو قیمتی خام مال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر گوکھلے نے کاربن گرفت اور استعمال کو بایوای3 کی ایک بنیادی ستون قرار دیا اور کہا کہ کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ جیسے فریم ورک صنعت میں اس کے نفاذ کو تیز کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاربن گرفت اور استعمال پر مبنی بایو مال سازی کو نظامی سطح کی مداخلت کے طور پر دیکھا جانا چاہیے، جو سرکلر بائیو اکنامی کے ذریعے صنعتی شعبے میں کاربن کم کرنے کے قابل حل فراہم کرے اور بھارت کے طویل مدتی موسمیاتی عزم کو سبز ترقی اور صنعتی پیداوار کے ذریعے آگے بڑھائے۔

منیجنگ ڈائریکٹر بیراک ڈاکٹر جیتندر کمار  نے کہا کہ ’’کاربن گرفت اور استعمال پر یہ اقدام بھارت کو حیاتیاتی کاربن کے قدروں میں اضافہ اور تجدیدی بائیو اکنامی کے حل میں عالمی رہنما کے طور پر متعارف کرائے گا، اور ملک کی اختراعی اور صنعتی صلاحیت کو ظاہر کرے گا۔‘‘ ڈاکٹر ڈیباسیسا موہنتی، ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی نے تقریب کے دوران خوش آمدیدی کلمات پیش کیے۔

تکنیکی مباحثے اس طرح ترتیب دیے گئے کہ علمی ادارے اور صنعت ایک دوسرے کے قریب آسکیں، جس میں علمی اداروں نے بنیادی بائیو بیسڈ کاربن گرفت اور استعمال کی ٹیکنالوجیز پیش کیں، جبکہ صارف صنعتی اداروں جیسے آدتیہ برلا گروپ، جندل اسٹیل اینڈ پاور، پرج انڈسٹریز، 4NBio، انجینئرز انڈیا لمیٹڈ اور آئی او سی ایل نے عملی ضروریات، پیمانہ بڑھانے اور نفاذ کے تقاضوں پر بصیرت فراہم کی، تاکہ ٹیکنالوجی کی ترقی اور صنعتی استعمال کے درمیان موجود خلا کو سمجھا جا سکے اور قابل توسیع حل کے لیے شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

اسٹیل اور آئرن، ایندھن اور کیمیکلز، فائبر اور ٹیکسٹائل اور کلین ٹیک شعبوں کے نمائندوں نے صنعتی ضروریات پر قیمتی بصیرت فراہم کی اور صنعت میں کاربن گرفت اور استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحان کو اجاگر کیا، جو اخراج کو کم کرنے کے لیے ایک قابل عمل راستہ فراہم کرتا ہے، اور نئی قدر کی زنجیروں کے مواقع پیدا کرتا ہے اور پائیدار صنعتی پیداوار کو فروغ دیتا ہے۔

تقریب کا ایک اہم حصہ اسٹریٹجک ورکشاپ اور بریک آؤٹ ڈسکشن سیشن تھا، جس میں اہم موضوعات جیسے بایو کنورژن اور مصنوعی حیاتیات، الیکٹرو-بایو انٹیگریشن اور ری ایکٹر انجینئرنگ، مصنوعات کی ترقی اور مارکیٹ کی حکمت عملی اور پالیسی، مالیات اور کاروباری ترقی پر مرکوز مباحثے ہوئے۔ بریک آؤٹ سیشنز نے تعمیری مکالمے کو ممکن بنایا تاکہ کاربن گرفت اور استعمال کی ٹیکنالوجیز کو صنعتی ضروریات کے ساتھ جوڑا جا سکے، علمی اداروں کو صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مربوط کیا جا سکے، جدت کی قدر کی زنجیر میں شمولیت مضبوط ہو اور نفاذ کو تیز کرنے کے لیے پالیسی اور مالیاتی میکانزم کی نشاندہی کی جا سکے۔

مباحثوں نے اس بات پر زور دیا کہ پائلٹ اور عملی سطح پر کاربن گرفت اور استعمال کے حل کے مظاہرے کے لیے مشترکہ کلسٹرز قائم کرنے کے لیے مربوط کوششیں ضروری ہیں۔ اس کے علاوہ مشترکہ انفراسٹرکچر کی نفاذ کی سطح قائم کرنے، مقامی دانشورانہ ملکیت پیدا کرنے اور سازگار پالیسی و ضابطہ کاری کے فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت بھی اجاگر کی گئی۔ اس تبادلے کے نتیجے میں صنعت اور علمی اداروں کے درمیان وسیع تعاون پیدا ہوا، جس سے پائلٹ اور عملی سطح پر کاربن گرفت اور استعمال پر مبنی بایو مال سازی کے حل کے نفاذ کو ممکن بنایا گیا تاکہ صنعتی اخراج کو کم کیا جا سکے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1213


(रिलीज़ आईडी: 2219802) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी