ارضیاتی سائنس کی وزارت
ارضیاتی سائنسز کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن نے ڈیپ اوشین مشن کے سائنسدانوں اور محققین کی عزت افزائی کی
प्रविष्टि तिथि:
28 JAN 2026 5:48PM by PIB Delhi
نئی دہلی - سمندری سائنس اور نیلگوں معیشت میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، ارضیاتی سائنس کی وزارت (ایم او ای ایس) نے ڈیپ اوشین مشن کے محققین اور سائنسدانوں کے لیےسلسلے وار طریقے سے یادگاری تقریبات کا انعقاد کیا ، جنہوں نے یوم جمہوریہ کی تقریبات میں حکومت ہند کے خصوصی مہمانوں کے طور پر شرکت کی ۔
تمل ناڈو ہاؤس میں اعزازی تقریب منعقد کی گئی
ستائیس جنوری کی شام کو ارتھ سائنسز کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن نے تمل ناڈو ہاؤس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران آنے والے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ۔ اس تقریب میں ان محققین کے کردار کو اجاگر کرنے کا موقع ملا، جو ملک کے وسیع سمندری وسائل کی دریافت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
تقریب کے بعد ، ڈاکٹر روی چندرن نے مہمانوں کے لیے ایک رسمی عشائیے کی میزبانی کی ، جس کا مقصد سائنسی برادری کے درمیان تعاون اور قدر دانی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔
خصوصی پروگرام کی جھلکیاں
ڈیپ اوشین مشن کے سائنسدانوں کی دعوت حکومت کے ‘‘جن بھاگیداری’’ وژن کی عکاسی کرتی ہے ، جو فرنٹ لائن محققین کو قومی تقریبات کے مرکز میں لاتی ہے ۔ وزارت نے مہمانوں کے لئے ایک جامع سفر پروگرام ترتیب دیا ، جس میں شامل ہیں:
- معزز وزیر کی استقبالیہ: 26 جنوری کو، ارتھ سائنسز کی وزارت کے عزت مآب وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایک پروقار ظہرانے کا اہتمام کیا، جس سے مہمانوں کو قیادت کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کا موقع ملا۔
- ثقافتی اور تاریخی دورے: آؤٹ ریچ پروگرام کے حصے کے طور پر ، سائنسدانوں نے تاریخی شہر آگرہ کا دورہ کیا اور ہندوستان کے ورثے سے متعلق اپنے تجربے کو تقویت بخشی۔
- یوم جمہوریہ کی پریڈ: سائنسدانوں کیلئے یوم جمہوریہ پریڈ میں نشستیں مخصوص کی گئیں، جہاں انہوں نے کرتویہ پتھ پر ملک کی فوجی اور ثقافتی طاقت کا مشاہدہ کیا۔
ڈیپ اوشین مشن حکومت ہند کا ایک اہم اقدام ہے ،جس کا مقصد وسائل کے لیے گہرے سمندر کی تلاش اور سمندری وسائل کے پائیدار استعمال کے لیے گہرے سمندر کی ٹیکنالوجیز تیار کرنا ہے۔
**********
(ش ح۔ ک ا ۔ص ج)
UR-1205
(रिलीज़ आईडी: 2219734)
आगंतुक पटल : 3