وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

وزارتِ داخلہ کی یومِ جمہوریہ کی جھانکی اور بھارت پرو میں پویلیئن، عوامی توجہ کا مرکز بنے؛ نئے قوانین کے بارے میں عوامی آگاہی مستحکم ہوئی

प्रविष्टि तिथि: 27 JAN 2026 10:05PM by PIB Delhi

وزارتِ داخلہ (ایم ایچ اے) کی یومِ جمہوریہ کی جھانکی، جو 26 جنوری 2026 کو یومِ جمہوریہ کی پریڈ کے دوران پیش کیا گیا تھا، بھارت پرَو میں نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔ یہ چھ روزہ قومی ثقافتی اور سیاحتی میلہ 26 جنوری سے 31 جنوری 2026 تک لال قلعہ کے لانز اور گیان پتھ میں یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے حصے کے طور پر منعقد ہو رہا ہے۔

0.jpg

اس میلے کا افتتاح لوک سبھا کے اسپیکر، جناب اوم برلا اور سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیرجناب گجندر سنگھ شیخاوت کر رہے ہیں۔

1.jpg

میلے کےمقام پر وزارتِ داخلہ نے اپنی جھانکی کے سامنے عوامی آگاہی کے لیے ایک خصوصی پویلیئن قائم کیا ہے۔ اس پویلیئن میں ایک انٹریکٹو نمائش شامل ہے جو تین تبدیلی لانے والے فوجداری قوانین —بھارتیہ نیائےسنہیتا (بی این ایس)، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہیتا (بی این ایس ایس) اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم (بی ایس اے) کے اہم نکات اور شہریوں پر ان کے اثرات کو اجاگر کرتی ہیں۔

2.jpg

یہ نمائش عوام میں اہم اصلاحات کے بارے میں فہم بڑھانے کے لیے لگائی گئی ہے، جن میں وقت کی حد کے اندر انصاف کی فراہمی، متاثرین پر مرکوز طریقہ کار، سائنسی اور ڈیجیٹل شواہد کا زیادہ استعمال، تحقیقات اور مقدمات  کے عمل میں شفافیت اور شہریوں کے حقوق کا مضبوط تحفظ شامل ہیں۔ پویلیئن کا باضابطہ افتتاح سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر نے کیا۔ مرکزی وزیر نےپویلیئن کابھی دورہ کیا اور شہریوں میں قانونی آگاہی کو فروغ دینے میں وزارت کی کوششوں کی تعریف کی۔

پویلیئن میں عوام کی خاصی دلچسپی دیکھنے کو ملی اور ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے زائرین نے نمائش کا لطف اٹھایا اور اہلکاروں سے بات چیت کی۔ ایک بڑی پُر کشش پینٹومائم شو (لائیو سکیٹ پرفارمنس)رہا، جو تخلیقی انداز میں نئے فوجداری قوانین کے مقاصد اور عملی اہمیت کو بیان کرتا ہے اور شہریوں کو ان کے حقوق، ذمہ داریوں اور قانونی تحفظات آسان اور قابل فہم انداز میں سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔

بھارت پرَو میں اس اقدام کے ذریعے، وزارتِ داخلہ شہریوں تک رسائی اور بھارت کے اصلاح شدہ فوجداری انصاف کے فریم ورک کے بارے میں عوامی آگاہی کو مضبوط کرتی رہتی ہے۔ جھانکی اور پویلیئن مل کر ایک جدید، شہری مرکوز اور ٹیکنالوجی پر مبنی انصاف کے نظام کے قومی وژن کو اجاگر کرتے ہیں۔

******

(ش ح۔ع ح۔اش ق(

U.No. 1172


(रिलीज़ आईडी: 2219457) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी