عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نیتی آیوگ کے اٹل انوویشن مشن یوم جمہوریہ پروگرام میں ملک بھر کے اٹل ٹنکرنگ لیب (اے ٹی ایل) کے نوعمراسکولی طلباء سے بات چیت کی


انڈیا@ 2047نوجوان اختراع کاروں کے ذریعے تعمیر کیا جائے گا، نہ کہ تماشائیوں کے ذریعے؛ نوجوانوں کی قیادت میں اختراع وکست بھارت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

اسکول کی سطح پر سرپرستی حقیقی ہنر کو دریافت کرنے کی کلید ہے، کیونکہ ہندوستان کے مستقبل کے معمار آج کلاس روم میں بیٹھے ہیں: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

ہندوستان کا آبادیاتی پھیلاؤ میٹرو شہروں  سے پرے نوجوانوں کی قیادت میں اختراعات میں مضمر ہے، نوجوانوں کو ٹیکنالوجی پر مبنی مستقبل کے لیے تیار کررہا ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 JAN 2026 6:57PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان کی مستقبل کی ترقی اس کے نوجوانوں اور اختراع کرنے کی ان کی صلاحیتوں سے تشکیل پائے گی اور  انہوں نے نوجوان اختراع کاروں کو وکست بھارت@ 2047کے معمار کے طور پر قرار دیا۔

وزیر موصوف 77 ویں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقع پر اٹل انوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ کے ذریعہ منعقدہ ایک پروگرام میں ملک بھر میں اٹل ٹنکرنگ لیب (اے ٹی ایل) کے اسکولی طلباء سے بات چیت کر رہے تھے۔

متنوع خطوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پرروشنی ڈالی کہ ہندوستان دنیا کی سب سے کم عمر ممالک میں سے ایک ہے، جس کی آبادی کا ایک بڑا تناسب 35 سال سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آبادیاتی طاقت مواقع اور ذمہ داری، دونوں لاتی ہے۔ آنے والی دہائیاں، خاص طور پر 2047 کا وژن سال، آج کے طلباء اپنے خیالات، مہارتوں اور اختراع کرنے کے اعتماد کے ذریعے تشکیل دیں گے۔

وزیر موصوف نے وضاحت کی کہ اٹل انوویشن ایکو سسٹم کا تصور ابتدائی زندگی میں اس اعتماد کو پیدا کرنے کے لیے کیا گیا تھا، جس سے طلباء کو اپنی طاقتیں دریافت کرنے، حقیقی دنیا کے مسائل کو تلاش کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے حل تیار کرنے کے قابل بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نوجوان ذہنوں کو غیر فعال سیکھنے سے مسائل کے حل، ٹیم ورک اور تجربات کی طرف منتقل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، جو کہ ٹیکنالوجی پر مبنی مستقبل کے لیے ضروری ہیں۔

طلباء کے ساتھ بے تکلف بات چیت کرتے ہوئے وزیرموصوف نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ٹیکنالوجی کو محض استعمال کے ایک آلہ کے طور پر نہیں بلکہ تخلیق کے پلیٹ فارم کے طور پر دیکھیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جدید تعلیم کا انحصار اب صرف فزیکل لائبریریوں یا کوچنگ سینٹرز پر نہیں ہے، کیونکہ ڈیجیٹل رسائی نے علم کو جمہوری بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معنی رکھتا ہے کہ ٹیکنالوجی کو دانشمندی، نتیجہ خیز اور اخلاقی طور پر استعمال کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ابتدائی برسوں کے دوران رہنمائی کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی، اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہ نوجوانی وہ مرحلہ ہے جہاں دلچسپیاں، صلاحیتیں اور زندگی کے راستے تشکیل پاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹل ٹنکرنگ لیبز جیسے ڈھانچہ جاتی اختراعی پلیٹ فارم ، طلباء کو یہ شناخت کرنے میں مدد کرتے ہیں کہ وہ یکساں یا روایتی کیریئر کے انتخاب کا پیچھا کرنے کے بجائے کیا بہتر کر سکتے ہیں۔

بات چیت کے دوران پیش کردہ طلباء کی اختراعات کی وسیع رینج کا حوالہ دیتے ہوئے، صحت، حفظان صحت، حفاظت، زراعت، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، ماحولیات اور ایک دوسرے  سے سیکھنے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ خیالات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ اختراعات  اب میٹروپولیٹن شہروں تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ آج ہندوستان کے تقریباً نصف اسٹارٹ اپس ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں میں سے ابھر رہے ہیں،یہ تبدیلی مستقل ادارہ جاتی تعاون اور مواقع تک مساوی رسائی سے ممکن ہوئی ہے۔

وزیر موصوف نے طلباء کو خطے کے لحاظ سے مخصوص اختراعات کو تلاش کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی، یہ بتاتے ہوئے کہ مقامی جغرافیہ اور وسائل منفرد امکانات پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساحلی، جزیرے، پہاڑی اور کان کنی والے علاقوں کے طلباء ایسے حل تیار کرنے کے لیے تیار ہیں جو دوسرے نہیں کر سکتے، اس طرح الگ شناخت اور پائیدار اختراعی راستے پیدا کر سکتے ہیں۔

اختراع اور صنعت کاری کی بڑھتے ہوئے ہم آہنگی پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ پروٹو ٹائپ سے آگے سوچیں اور پیمانہ، بازار سے رابطے اور طویل مدتی قابل عمل ہونے کی سمت کام کریں۔ انہوں نے نوجوان اختراع کاروں کے لیے سپورٹ ایکو سسٹم کو وسعت دینے بشمول فنڈنگ، رہنمائی، پیٹنٹ کی سہولت اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے مختلف پروگراموں کے ذریعے صنعت سے رابطہ کے بارے میں بات کی۔

اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ اختراع ایک مسلسل سفر ہے، وزیر موصوف نے طلباء پر زور دیا کہ وہ تعاون کریں، خیالات کا تبادلہ کریں، ہم مرتبہ گروپ بنائیں اور اجتماعی طور پر سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تعاون سے نہ صرف حل کو تقویت ملتی ہے بلکہ مستقبل کی افرادی قوت کے لیے ضروری قیادت، مواصلات اور کاروباری صلاحیتوں کو بھی فروغ دیتی ہے۔

وزیر موصوف نے اپنی بات چیت کا اختتام طلباء کو موجودہ دہائی میں دستیاب مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کیا اور اسے انفرادی ترقی اور قومی تبدیلی دونوں کے لیے ایک اہم مرحلہ قرار دیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ تجسس، نظم و ضبط اور صحیح رہنمائی کے ساتھ آج کے نوجوان اختراع کار خود انحصار، ٹیکنالوجی سے چلنے والے اور جامع ہندوستان کی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔

******

 (ش ح ۔  م ش۔ع ن)

U. No. 1115


(ریلیز آئی ڈی: 2219076) وزیٹر کاؤنٹر : 20
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी