بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 16ویں قومی یومِ رائے دہندگان 2026 کے موقع پر بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے حوالے سے ’’چناؤ کا تہوار، بہار کا فخر‘‘ کے عنوان سے ایک اشاعت جاری کی

प्रविष्टि तिथि: 25 JAN 2026 7:59PM by PIB Delhi
  1. الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج نئی دہلی میں 16واں قومی یومِ رائے دہندگان (این وی ڈی-2026) منایا، جس کا موضوع تھا ’’میرا بھارت، میرا ووٹ‘‘ اور نعرہ تھا ’’بھارتی جمہوریت کے مرکز میں شہری‘‘۔
  2. صدرِ جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب کی صدارت کی، جبکہ مرکزی وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے بطور مہمانِ اعزاز شرکت کی۔ اس تقریب کی قیادت چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے کی، جن کے ساتھ الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی بھی موجود تھے۔
  3. اس موقع پر’’چناؤ کا تہوار، بہار کا فخر: ایک سفر – بہار اسمبلی انتخابات 2025‘‘ کے عنوان سے ایک اشاعت جاری کی گئی، جس کی پہلی کاپی چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے صدرِ جمہوریہ کو پیش کی۔
  4. یہ اشاعت بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے کامیاب انعقاد کو دستاویزی شکل دیتی ہے، جس کی بنیاد انتخابی فہرستوں کی خصوصی جامع جانچ تھی، جس نے ان کی سالمیت اور معتبر ہونے کو یقینی بنایا۔ اس مضبوط بنیاد پر منعقد انتخابات تاریخی ثابت ہوئے اور 1951 کے بعد سب سے زیادہ ووٹ دینے کی شرح 67.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ خواتین ووٹروں کی شرکت 71.8 فیصد کی بے مثال شرح تک پہنچی۔
  5. کتاب میں بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ادارہ جاتی کردار، جدید اصلاحات اور عملی اقدامات کو بیان کرتی ہے جنہوں نے انتخابی عمل میں درستگی، شفافیت اور شمولیت کو یقینی بنایا۔ اس کے علاوہ یہ کتاب ریاست کے شہریوں کی حوصلہ مند شرکت کو بھی پیش کرتی ہے، جس نے بہار کے انتخابات کو حقیقی معنوں میں جمہوریت کے جشن میں تبدیل کر دیا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1085


(रिलीज़ आईडी: 2218772) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी