سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے سڑک سرکشا ابھیان 2026 سے خطاب کیا ، محفوظ سڑکوں کے لیے ملک گیر تحریک کی اپیل کی
سڑکوں کی حفاظت ذمہ داری اور زندگی کے احترام سے متعلق ہے: مرکزی وزیر
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2026 7:31PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے ممبئی میں سڑک سرکشا ابھیان 2026 سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سڑکوں کو محفوظ، زیادہ نظم و ضبط کا حامل اور زیادہ انسانی بنانے کے لیے ایک ملک گیر عوامی تحریک کا حصہ بنیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سڑکوں کی حفاظت محض ٹریفک قوانین کی پابندی تک محدود نہیں بلکہ یہ سڑک استعمال کرنے والے ہر فرد کی جان کے لیے ذمہ داری، حساسیت اور باہمی احترام کے کلچر کو فروغ دینے کا معاملہ ہے۔
مرکزی وزیر نے تمام شہریوں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے تعمیل کریں، انسانی زندگی کی قدر کریں اور سڑکوں کی حفاظت کو ایک مشترکہ اخلاقی ذمہ داری کے طور پر اپنائیں۔
جناب گڈکری نے جناب امیتابھ بچن جی ، شنکر مہادیون جی ، عالیہ بھٹ جی ، وکی کوشل جی ، کے کے مینن جی اور سوانند کرکیرے جی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنی آواز اور اثر و رسوخ کے ذریعے اس مہم کو تقویت دی اور ملک بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا۔
***
UR-1073
(ش ح۔اس ک )
(रिलीज़ आईडी: 2218611)
आगंतुक पटल : 7