وزارت دفاع
ستھترویں یوم جمہوریہ پریڈ: کرتویہ پتھ پر ’وندے ماترم‘ کے 150 سال، ملک کی ترقی اور عسکری قوت کا منفرد امتزاج پیش کیا جائے گا، جو ثقافتی تنوع اور جن بھاگیداری کی روح سے سرشار ہوگا
प्रविष्टि तिथि:
25 JAN 2026 2:45PM by PIB Delhi
پورا ملک 26 جنوری 2026 کو 77واں یوم جمہوریہ منائے گا۔ صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نئی دہلی کے کرتویہ پتھ سے تقریبات کی قیادت کریں گی، جبکہ اس تاریخی موقع پر یورپی کونسل کے صدر جناب انتونیو کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر محترمہ اُرسولا فان ڈر لیئن بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے۔ اس سال کی تقریبات ایک دلکش منظر پیش کرنے کا وعدہ کرتی ہیں، کیونکہ راشٹرپتی بھون سے نیشنل وار میموریل تک پھیلا ہوا کرتویہ پتھ پوری طرح سجایا گیا ہے تاکہ قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کے 150 سال، بھارت کی بے مثال ترقی، مضبوط عسکری قوت، ثقافتی تنوع کی دولت اور زندگی کے ہر شعبے سے عوام کی شمولیت کا ایک ناقابل فراموش امتزاج پیش کیا جا سکے۔
پریڈ
تقریب کا آغاز صبح 10:30 بجے ہوگا اور اس کا دورانیہ تقریباً 90 منٹ ہوگا۔ اس کی شروعات وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نیشنل وار میموریل کے دورے سے ہوگی، جہاں وہ شہید ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پھولوں کی چادر نذر کر کے ملک کی قیادت کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعظم اور دیگر معززین پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے لیے کرتویہ پتھ پر واقع سلامی اسٹیج کی جانب روانہ ہوں گے۔
بھارتی صدر، یورپی کونسل کے صدر اور یورپی کمیشن کی صدر کی ’روایتی بگھی‘ میں آمد پر صدر کے باڈی گارڈ ان کی معیت کریں گے، جو بھارتی فوج کا سب سے قدیم رجمنٹ ہے۔ روایت کے مطابق قومی پرچم لہرایا جائے گا، جس کے بعد قومی ترانہ پیش کیا جائے گا اور اس موقع پر 105 ملی میٹر لائٹ فیلڈ گنوں کے ذریعے شاندار 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی جو کہ بھارت میں تیار کردہ توپ خانے کا نظام ہے۔
پریڈ کا آغاز 100 ثقافتی فنکاروں کے ذریعے ہوگا جو ’ودھِتا میں ایکتا – اتحاد میں تنوع‘ کے موضوع کے تحت پریڈ کی پیش قدمی کریں گے۔ یہ پیشکش مختلف موسیقی کے آلات کے ذریعے ملک کے اتحاد اور اس کی بھرپور ثقافتی وراثت کی شاندار عکاسی کرے گی۔ اس کے بعد 129 ہیلی کاپٹر یونٹ کے چار Mi-17 1V ہیلی کاپٹر دھوج فارمیشن میں پرواز کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے۔ قومی پرچم کے ساتھ پرواز کرنے والے اس ہیلی کاپٹر فارمیشن کی قیادت گروپ کیپٹن آلوک اہلاوت کریں گے۔
اس کے بعد پریڈ کا باضابطہ آغاز صدر جمہوریہ کے سلامی لینے سے ہوگا۔ پریڈ کی کمان لیفٹیننٹ جنرل بھونیش کمار، جنرل آفیسر کمانڈنگ، دہلی ایریا کے سپرد ہوگی۔ میجر جنرل نوراج ڈھلوں، چیف آف اسٹاف، ہیڈکوارٹر دہلی ایریا پریڈ کے ڈپٹی کمانڈر ہوں گے۔
اس کے بعد ملک کے اعلیٰ ترین بہادری اعزازات پیش کیے جائیں گے۔ اعزاز حاصل کرنے والوں میں پرم ویر چکر کے حامل صوبیدار میجر (اعزازی کیپٹن) یوگیندر سنگھ یادو (ریٹائرڈ) اور صوبیدار میجر سنجے کمار، اور اشوک چکر کے حامل میجر جنرل سی اے پِتھاوالیہ (ریٹائرڈ) اور کرنل ڈی سری رام کمار شامل ہیں۔
یورپی یونین کا دستہ
یورپی یونین کے دستے میں چار پرچم بردار شامل ہوں گے، جو تین جیپوں پر سوار ہوں گے۔ یہ دستہ چار پرچم اٹھائے نظر آئے گا— یورپی یونین کا پرچم، جو یورپی یونین کی سب سے نمایاں علامت ہے؛ یورپی یونین ملٹری اسٹاف کا پرچم؛ یورپی یونین نیول فورس اَٹلانٹا کا پرچم اور یورپی یونین نیول فورس ایسپائیڈِز کا پرچم۔
بھارتی فوج کا دستہ
پہلی مرتبہ پریڈ میں بھارتی فوج کا مرحلہ وار بیٹل ایرے فارمیٹ پیش کیا جائے گا، جس میں فضائی جزو بھی شامل ہوگا۔ ریکی عنصر 61 کیولری پر مشتمل ہوگا، جو فعال جنگی وردی میں نظر آئے گا۔ اس کے بعد ہائی موبیلیٹی ریکانیسنس وہیکل پیش کیا جائے گا، جو بھارت کی پہلی مقامی طور پر تیار کردہ بکتر بند لائٹ اسپیشلسٹ گاڑی ہے۔ فضائی معاونت کے طور پر مقامی دھروو ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر اور اس کا مسلح ورژن ردرا پرہار فارمیشن میں شامل ہوں گے، جو میدان جنگ کی تشکیل (بیٹل فیلڈ شیپنگ) کا مظاہرہ کریں گے۔
جنگی معاونتی عنصر میں بھارت کے نئی نسل کے غیر انسانی (ان مینڈ) وارہیڈ ہتھیاروں کے ذخیرے کی نمائش شامل ہوگی، جو شکتی بان اور دویاستر کے ذریعے پیش کیے جائیں گے اور خصوصی ہائی موبیلیٹی وہیکلز (HMV 6x6) پر نصب ہوں گے۔ جدید اور مخصوص ٹیکنالوجیز سے لیس یہ نظام سوارم ڈرون، ٹیتھرڈ ڈرون سسٹم اور مقامی طور پر تیار کردہ ٹیکٹیکل ہائبرڈ یو اے وی زولٹ کے ذریعے اعلیٰ درجے کی نگرانی کا مظاہرہ کریں گے، جسے توپ خانے کی فائر ڈائریکشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کی ہدف بندی کی صلاحیت کو فضائی لوئٹرنگ میونیشن کے وسیع ذخیرے سے مزید تقویت ملتی ہے، جن میں ہاراپ، منی ہارپی، پیس کیپر، اے ٹی ایس (ایکسٹینڈڈ رینج)، اے ٹی ایس (میڈیم رینج) اور اسکائی اسٹرائیکر شامل ہیں، جو میدان جنگ کی پوری گہرائی میں نہایت درست حملوں کو ممکن بناتے ہیں۔ یہ نظام سوارم ڈرون لانچ کرنے، ہزار کلومیٹر سے زائد رینج رکھنے والے طویل فاصلے کے ڈرون کے ذریعے دیکھو اور حملہ کرو (سی اینڈ اسٹرائیک) مشن انجام دینے اور اہم اہداف پر انتہائی درست حملوں کے لیے لوئٹرنگ میونیشن استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
دھنوش گن سسٹم اور آموگھ ایڈوانسڈ ٹوڈ آرٹلری گن سسٹم (اے ٹی اے جی ایس) اس کے بعد پیش کیے جائیں گے، جو آتم نربھر بھارت اور دفاعی پیداوار میں تکنیکی خود کفالت کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ طویل فاصلے تک انتہائی درست نشانہ بازی اور زبردست آتشیں طاقت کا شاندار امتزاج سوپر سونک برہموس ویپن سسٹم اور مقامی طور پر تیار کردہ سوریاستر یونیورسل راکٹ لانچر سسٹم کے ساتھ دکھایا جائے گا، جو مل کر ڈیپ اسٹرائیک برتری کا مظاہرہ کریں گے۔
بھارت کے فضائی دفاع کے دو مضبوط ستون، آکاش ویپن سسٹم اور آبھرا میڈیم رینج سرفیس ٹو ایئر میزائل (ایم آر ایس اے ایم) سسٹم بھی سلامی اسٹیج کے سامنے سے گزریں گے۔ اس کے بعد ڈرون شکتی لاری پیش کی جائے گی، جسے کور آف الیکٹرانکس اینڈ مکینیکل انجینئروں نے اگلے محاذی علاقوں میں بھارتی فوج کی عملی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کے لیے تیار کیا ہے۔
شیشے میں محفوظ انٹیگریٹڈ آپریشنل سینٹر بھی کرتویہ پتھ پر پیش کیا جائے گا، جس میں آپریشن سندور کے انعقاد کو مختصراً دکھایا جائے گا۔ اس آپریشن کے دوران ’وراثت، تنوع اور ترقی‘ کا حسین امتزاج ایک جادوئی قوت کے طور پر کارفرما رہا۔ جہاں برہموس میزائل نے دشمن پر کاری وار کیے، وہیں آکاش میزائل سسٹم اور ایس-400 نے ایک مضبوط حفاظتی حصار فراہم کیا، جو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سدرشن چکر وژن کی عکاسی کرتا ہے۔
کرتویہ پتھ پر مارچ کرنے والے دستوں میں مکسڈ اسکاؤٹس کنٹینجنٹ؛ راجپوت رجمنٹ؛ آسام رجمنٹ؛ جموں و کشمیر لائٹ انفنٹری؛ رجمنٹ آف آرٹلری؛ چوتھی بھیرو بٹالین – سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ اور مشترکہ فوجی بینڈ شامل ہوں گے۔
بھارتی بحریہ کا دستہ
بھارتی بحریہ کا دستہ 144 نوجوان اہلکاروں پر مشتمل ہوگا، جس کی قیادت لیفٹیننٹ کرن ناگیال بطور کنٹینجنٹ کمانڈر کریں گے، جبکہ لیفٹیننٹ پون کمار گاندھی، لیفٹیننٹ پریتی کماری اور لیفٹیننٹ ورون دریویریا پلاٹون کمانڈر ہوں گے۔ اس کے بعد بحریہ کی جھانکی پیش کی جائے گی، جو ”ایک مضبوط ملک کے لیے مضبوط بحریہ“ کے موضوع کی جاندار عکاسی کرے گی۔ جھانکی میں پانچویں صدی عیسوی کے ایک جہاز، جسے اب آئی این ایس وی کونڈنیا کا نام دیا گیا ہے؛ مرہٹہ بحریہ کے گُراب کلاس جہاز اور جدید، مقامی طور پر تیار کردہ صف اول کے پلیٹ فارم شامل ہوں گے، جن میں طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرانت، پروجیکٹ 17اے کے نیلگیری کلاس اسٹیلتھ فریگیٹس آئی این ایس ہِمگیری اور آئی این ایس اودے گیری، کالوری کلاس آبدوز، اور جی سیٹ-7 آر (پروجیکٹ روہنی) مواصلاتی سیٹلائٹ شامل ہیں۔
بھارتی فضائیہ کا دستہ
بھارتی فضائیہ کا دستہ چار افسران (ایک کنٹینجنٹ کمانڈر اور تین سپرنیومری افسران) اور 144 ایئر مین پر مشتمل ہوگا۔ کنٹینجنٹ کمانڈر اسکواڈرن لیڈر جگدیش کمار ہوں گے، جبکہ اسکواڈرن لیڈر نکیتا چودھری، فلائٹ لیفٹیننٹ پراکھر چندراکر اور فلائٹ لیفٹیننٹ دنیش سپرنومری افسران کی حیثیت سے شامل ہوں گے۔ مارچ کرتے ہوئے دستے کے ساتھ ہم آہنگی میں ایک سنسنی خیز فلائی پاسٹ بھی پیش کیا جائے گا، جس میں 02 رافیل، 02 مِگ-29، 02 ایس یو-30 اور 01 جیگوار طیارے ”اسپیئرہیڈ“ فارمیشن میں پرواز کریں گے، جو سِندور فارمیشن کی علامت ہوگی۔
سابق فوجیوں کی جھانکی
تینوں افواج (ٹرائی سروسز) کی سابق فوجیوں کی جھانکی، جس کا موضوع ’سنگرام سے راشٹرنِرمان تک‘ ہے، سابق فوجیوں کے جنگ سے ملک کی تعمیر تک کے سفر کو پیش کرے گا۔ سامنے والا حصہ، جو سنگرام کی علامت ہے، ایک دلکش تین بُعدی دائرہ نما دیوار پر مشتمل ہوگا جس میں وہ نمایاں جنگی مشینیں دکھائی جائیں گی جنہوں نے تنازعات کے دوران بھارت کے فیصلہ کن لمحات کو شکل دی۔ اس دیوار کے اوپر علامتی امر جوان جیوتی نصب ہوگی، جو اُن شہید ہیروز کو خراجِ عقیدت ہے جن کی عظیم قربانی نے ملک کی آزادی اور سالمیت کو محفوظ بنایا۔
تینوں افواج کی جھانکی
ٹرائی سروسز کی یہ جھانکی ’آپریشن سندور: مشترکہ عمل کے ذریعے فتح‘ کو پیش کرے گی، جو قومی خودمختاری کے تحفظ میں بھارتی فوج، بھارتی بحریہ اور بھارتی فضائیہ کی اجتماعی طاقت، اتحاد اور انضمام کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ جھانکی ہم آہنگ منصوبہ بندی، مشترکہ عمل درآمد اور جنگ کے تمام میدانوں میں بلا رکاوٹ ہم آہنگی کے ذریعے فیصلہ کن جواب دینے کے لیے بھارت کے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔
انڈین کوسٹ گارڈ کا دستہ
تمام خواتین پر مشتمل انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کا دستہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ نِشی شرما کی قیادت میں ہوگا، جن کی معاونت اسسٹنٹ کمانڈنٹ اپوروا گوتم ہورے، اسسٹنٹ کمانڈنٹ لکشتا اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ ہاردک کریں گے۔
اپنے نصب العین ’ویم رکشمہ – ہم حفاظت کرتے ہیں‘ سے رہنمائی لیتے ہوئے، یہ دستہ بھارت کی سمندری طاقت اور تحفظ و سلامتی کے عزم کی عکاسی کرے گا، اور ملک کی 11,098 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی کے تحفظ کے لیے انڈین کوسٹ گارڈ کے پختہ عزم کو نمایاں کرے گا۔
ڈی آر ڈی او – لانگ رینج اینٹی شپ میزائل
ڈی آر ڈی او پریڈ کے دوران لانچر کے ساتھ لانگ رینج اینٹی شپ میزائل (LR-AShM) کی نمائش کرے گا۔ یہ ہتھیار نظام بھارتی بحریہ کی ساحلی بیٹریوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ LR-AShM ایک ہائپرسونک گلائیڈ میزائل ہے جو ساکن اور متحرک دونوں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مختلف اقسام کے پے لوڈ لے جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ میزائل اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے جس میں مقامی طور پر تیار کردہ ایویونکس سسٹم اور انتہائی درستگی کے حامل سینسر پیکج شامل ہیں، جو اسے غیر معمولی درستگی اور اعتماد فراہم کرتے ہیں۔
پیرا ملٹری اور دیگر معاون سول فورسز کے دستے
کرتویہ پتھ پر مارچ کرنے والے دستوں میں سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کا دستہ شامل ہوگا، جس کی قیادت سب انسپکٹر کرن سنگھ کریں گے؛ سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا دستہ اسسٹنٹ کمانڈنٹ سمرن بالا اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ سوربھى راوی کی سربراہی میں ہوگا؛ انڈو-تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کا دستہ بینڈ ماسٹر–اے ایس آئی دیویندر سنگھ کی قیادت میں مارچ کرے گا اور دہلی پولیس کا دستہ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس اننت دھن راج سنگھ کی سربراہی میں شامل ہوگا۔ بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کا اونٹوں پر مشتمل دستہ ڈپٹی کمانڈنٹ مہندر پال سنگھ راٹھور کی کمان میں ہوگا۔
ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں اور وزارتوں/ محکموں کی جھانکی
مجموعی طور پر 30 جھانکیاں جن میں 17 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں اور 13 وزارتوں/ محکموں/ سروسز کی جھانکی شامل ہیں جو ’سوتنترتا کا منتر: وندے ماترم‘ اور ’سمردھی کا منتر: آتم نربھر بھارت‘ کے وسیع موضوع کے تحت کرتویہ پتھ پر جلوہ گر ہوں گی۔ یہ جھانکیاں قومی نغمہ وندے ماترم کے 150 برس اور مختلف شعبوں میں بڑھتی ہوئی خودانحصاری کے سہارے ملک کی تیز رفتار ترقی کا ایک منفرد امتزاج پیش کریں گی، جو ہندوستان کی بھرپور اور رنگا رنگ ثقافتی تنوع سے مزین ہوں گی۔
شرکت کرنے والی جھانکیوں کی فہرست درج ذیل ہے:
|
S No
|
State/UT & Ministry/Department
|
Theme
|
-
|
Assam
|
Asharikandi – Terracotta Craft Village of Assam
|
-
|
Chhattisgarh
|
The Mantra of Freedom – Vande Mataram
|
-
|
Gujarat
|
Mantra of Swadeshi – Self-Reliance – Freedom: Vande Mataram
|
-
|
Himachal Pradesh
|
Dev Bhoomi, Veer Bhoomi
|
-
|
Jammu & Kashmir
|
Handicrafts and Folk Dances of Jammu & Kashmir
|
-
|
Kerala
|
Water Metro & 100% Digital Literacy: Aatmanirbhar Kerala for Aatmanirbhar Bharat
|
-
|
Maharashtra
|
Ganeshotsav: A Symbol of Aatmanirbharta
|
-
|
Manipur
|
Towards Prosperity: From Agricultural Fields to International Markets
|
-
|
Nagaland
|
The Hornbill Festival – Celebrating Culture, Tourism & Self-Reliance
|
-
|
Odisha
|
Soil to Silicon: Rooted in Tradition, Rising with Innovation
|
-
|
Puducherry
|
Rich Heritage of Craft, Culture and Auroville’s Vision
|
-
|
Rajasthan
|
Golden Touch of the Desert: Bikaner Gold Art (Usta Art)
|
-
|
Tamil Nadu
|
Mantra of Prosperity: Self-Reliant India
|
-
|
Uttar Pradesh
|
Culture of Bundelkhand
|
-
|
West Bengal
|
Bengal in the Freedom Movement of India
|
-
|
Madhya Pradesh
|
Punyashlok Lokmata Devi Ahilyabai Holkar
|
-
|
Punjab
|
350th Year of Martyrdom of Sri Guru Tegh Bahadur Sahib Ji
|
-
|
Air HQs
|
Veteran Tableau – Nation Building through War
|
-
|
Naval HQs
|
Samudra Se Samriddhi
|
-
|
Department of Military Affairs
|
Tri-Services Tableau – Operation Sindoor, Victory through Jointness
|
-
|
Ministry of Culture
|
Vande Mataram – The Soul Cry of a Nation
|
-
|
Deptt of School Education & Literacy
|
National Education Policy 2020: Rocketing Indian School Education on the Path to Viksit Bharat
|
-
|
Ministry of AYUSH
|
AYUSH KA TANTRA, SWASTHYA KA MANTRA
|
-
|
Ministry of Home Affairs
(NDMA & NDRF)
|
Bhuj Earthquake: 25 Years of Resilience
|
-
|
Ministry of Home Affairs
(BPRD)
|
Jan Kendrit Nyay Pranali - Enactment of the Three New Criminal Laws – 2023
|
-
|
Ministry of Housing & Urban Affairs (CPWD)
|
Vande Mataram – Commemoration of 150 Years
|
-
|
Ministry of Information & Broadcasting
|
Bharat Gatha: Shruti, Kriti, Drishti
|
-
|
Ministry of Panchayati Raj
|
SVAMITVA Scheme – Aatmanirbhar Panchayat se Samriddh evam Aatmanirbhar Bharat
|
-
|
Ministry of Power
|
Prakash Ganga: Powering an Aatmanirbhar and Viksit Bharat
|
-
|
Ministry of Skill Development & Entrepreneurship
|
Powered by Skills: Building a Self-Reliant, Future-Ready India
|
ثقافتی مظاہرہ
اس سال تقریباً 2,500 ثقافتی فنکار ہر ریاست/ مرکز زیر انتظام علاقے سے کرتویہ پتھ پر مظاہرے کریں گے۔ وزارت ثقافت اس مظاہرے کو ’وندے ماترم - بھارت کی لازوال بازگشت‘ کے موضوع کے تحت پیش کرے گی، جو قومی نغمہ کے 150ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
مشترکہ موٹر سائیکل ڈسپلے
اس سال کرتویہ پاتھ پر سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور سشستر سیما بل (ایس ایس بی) کی مشترکہ ڈیئر ڈیول ٹیم حاضرین کو مسحور کر دے گی۔ یہ ٹیم اپنی بہادری اور عزم کو متعدد فارمیشن کے ذریعے پیش کرے گی، جن میں شامل ہیں ون وہیل رائیڈنگ، جنگل وارئیر، وائرلیس کمیونیکیشن – ڈیجیٹل انڈیا، بیم رول، پاور آف یوگا، چیروٹ اسسٹنٹ، ٹارگٹ، ٹچ دی اسکائی، گڑودا، لکشیہ اور دیش رکشک۔
فلائی-پاسٹ
پریڈ کے سب سے زیادہ انتظار کیے جانے والے پروگراموں میں سے ایک فلائی-پاسٹ میں کل 29 طیاروں کی شرکت ہوگی، جن میں 16 فائٹر طیارے، 4 ٹرانسپورٹ طیارے اور 9 ہیلی کاپٹر شامل ہیں۔ فلائی-پاسٹ کی فارمیشن میں شامل ہیں: ارجن فارمیشن، وجرانگ فارمیشن، ورونا فارمیشن اور وجے فارمیشن۔
مہمانان خصوصی
پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے لیے تقریباً 10,000 خصوصی مہمان مختلف شعبہ ہائے زندگی سے مدعو کیے گئے ہیں۔ ان میں وہ افراد شامل ہیں جنہوں نے آمدنی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں جن میں بہترین انوویٹر، محققین اور اسٹارٹ اپ، سیلف ہیلپ گروپس اور اہم سرکاری اقدامات کے تحت بہترین کارکردگی دکھانے والے افراد شامل ہیں۔
خصوصی مہمانوں کی فہرست درج ذیل ہے:
|
S NO
|
CATEGORY
|
-
|
Winners of World Athletic Para Championship
|
-
|
Farmers practicing natural farming
|
-
|
Best performing farmers who received subsidies for cultivating pulses, oil seeds & maize under ‘Pulses Self-Reliance Mission’.
|
-
|
Transgenders and beggars rehabilitated under PM SMILE (Support for Marginalized Individuals for Livelihood and Enterprise) scheme
|
-
|
Beneficiaries of Dharti Aaba Janjatiya Gram Utkarsh Abhiyan (DAJGUA) Scheme
|
-
|
Trained MAITRI (Multipurpose AI Technician in Rural India) individuals providing animal husbandry services to farmers and improving cattle breeding services
|
-
|
Heads/CEOs of companies who received incentives for Hydrogen production and Electrolyser manufacturing under the SIGHT (Strategic Intervention for Green Hydrogen Transition) program in National Green Hydrogen Mission
|
-
|
Best performing Scientists/Technical persons involved in recent ISRO missions like Gaganyaan, Chandrayaan etc.
|
-
|
Best Researchers/Innovators in the field of Isotope production for medical, industrial & agricultural applications
|
-
|
Researchers/Scientists under Deep Ocean Mission
|
-
|
Best performing Students trained in Atal Tinkering Laboratories under Atal Innovation Mission
|
-
|
Winners of different international sports tournaments
|
-
|
Women producer groups provided training, loans and market linkages for dairy or organic farming under PM Dhan Dhaanya Krishi Yojana
|
-
|
Best performing artisans trained under Khadi Vikas Yojana
|
-
|
Beneficiaries of PM Janjati Adivasi Nyaya Maha Abhiyan Scheme
|
-
|
Adi Karmayogi, Adi Sahyogi & Adi Saathi engaged to empower tribal citizens by providing knowledge and awareness in various fields like health, innovation, education etc.
|
-
|
Individuals, Private Companies, FPOs, MSMEs etc. which got loan from Animal Husbandry Infrastructure Development Fund
|
-
|
Best performing Start-ups/MSMEs under Semicon India Programme
|
-
|
Best performing Scientists/Technical persons from DRDO working in key projects
|
-
|
Best performing Biotech Start-ups/Entrepreneurs under Bio E3 Policy
|
-
|
Best performing MSMEs that received capital from Self Reliant India (SRI) Fund
|
-
|
Unorganised sector workers receiving pension under PM Shramyogi Maandhan Yojana
|
-
|
FPO (Farmer Producer Organisations) benefited from Agri Market Infrastructure Fund
|
-
|
Women entrepreneur, Divyaang, SC & STs, ex-servicemen who received special incentives to open Janaushadhi Kendras under Pradhan Mantri Janaushadhi Pariyojana
|
-
|
Best performing shopkeepers/traders/MSMEs who have transferred GST 2.0 benefits to the customers
|
-
|
Best performing Start-ups in the field of Innovation, Space, Medical etc.
|
-
|
Winners of Veer Gatha project
|
-
|
Sarpanches of Panchayats which achieved saturation in Central Govt. Schemes
|
-
|
Rural people who received pucca houses under PM Awaas Yojana Grameen Scheme
|
-
|
Farmers provided financial protection against crop loss due to natural disaster, pests & diseases under Pradhan Mantri Fasal Bima Yojana
|
-
|
Best performing Women artisans trained under Mahila Coir Yojana
|
-
|
Best performing Anganwadi workers of Mission Saksham Anganwadi & Poshan 2.0
|
-
|
Street vendors benefitted from PM SVANidhi (Street Vendor’s AatmaNirbhar Nidhi) Scheme
|
-
|
Best performing Artisans, Sportspersons, Tribal people, Entrepreneurs, singers, dancers etc. from North Eastern region
|
-
|
Women entrepreneurs which received loans through PM Mudra Yojana
|
-
|
Construction workers from Border Roads Organisation (BRO)
|
-
|
Water warriors under National Mission for Clean Ganga
|
-
|
Beneficiaries of National Minorities Development & Finance Corporation (NMDFC)
|
-
|
Best performing Interns of PM Internship Scheme
|
-
|
Children who are winners of National School Band Competition
|
-
|
Best performing Workers/Volunteers of National Disaster Management Authority (NDMA)
|
-
|
Best performing Primary Agricultural Credit Society (PACS)
|
-
|
Best performing My Bharat Volunteers
|
-
|
Best performing Women of Self Help Group under NRLM, Lakhpati Didi
|
-
|
Best performing Artisans & Craftspeople trained under PM Vishwakarma scheme
|
-
|
Construction workers of Kartavya Bhawan
|
-
|
People from rural households, poor & marginalized communities, SC & ST majority villages, Vulnerable tribal groups etc. received tap water connection under Jal Jeevan Mission
|
-
|
Best performing Intellectual Property (IP) Holders i.e. Patents, Design, Copyright, Trade Mark etc.
|
-
|
Participants of ‘Mann ki Baat’
|
-
|
Women beneficiaries under Self Help Group Livelihood Component of SEED.
|
|
51.
|
Foreign delegates & accompanying Indian contingent of Youth Exchange Programme (YEP)-2026.
|
|
52.
|
International & Indian Monk delegations attending 2nd Global Buddhist Summit 2026.
|
|
53.
|
Medal winners of international Olympiad on Astronomy and Astrophysics, Junior (IOAA, Jr) 2025.
|
روایتی لباس میں جوڑے
ہر ریاست/یو ٹی کے علاقے سے تقریباً 50 دہلی میں مقیم جوڑے جنہوں نے اپنے روایتی لباس زیب تن کیے ہوں گے، انہیں پریڈ دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
قومی اسکول بینڈ مقابلہ
77ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی میں منعقدہ قومی اسکول بینڈ مقابلے کے گرینڈ فائنل میں ہر زون (مشرق، مغرب، شمال اور جنوب) سے 18 ٹیمیں شریک ہوئیں۔ چار زمروں میں شامل ٹیموں کو نقد انعام، ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ دیے گئے۔ نقد انعامات: پہلے مقام کے لیے: 51,000 روپے، دوسرے مقام کے لیے: 31,000 روپے اور تیسرے مقام کے لیے: 21,000 روپے۔ فائنل کے نتائج درج ذیل ہیں:
|
Prize
|
Schools
|
State/UT
|
|
Brass Band Boys
|
|
1st
(Rs 51,000/-)
|
Sanjivini Sainik School & Junior College, Kopargaon, Distt-Ahilyanagar
|
Maharashtra
|
|
2nd
(Rs 31,000/-)
|
City Montessori School, Kanpur Road LDA, Lucknow
|
Uttar Pradesh
|
|
3rd
(Rs 21,000/-)
|
St Xavier’s High School, Lupungutu, Chaibasa, West Singhbhum
|
Jharkhand
|
|
Consolation Prize – 1
(Rs 11,000/-)
|
Montessori Indus Residential School
|
Andhra Pradesh
|
|
Consolation Prize – 2
(Rs 11,000/-)
|
PM SHRI Jawahar Navodaya Vidyalaya, Periye, Kasaragod
|
Kerala
|
|
Brass Band Girls
|
|
1st
(Rs 51,000/-)
|
Providence Girls Higher Secondary School, Kozhikode
|
Kerala
|
|
2nd
(Rs 31,000/-)
|
St. Joseph College, Ruchi Khand-1, Shardanagar, Aashiyana, Lucknow
|
Uttar Pradesh
|
|
3rd
(Rs 21,000/-)
|
Don Bosco High School & Junior College, Tagore Nagar, Vikhroli East, Mumbai
|
Maharashtra
|
|
Consolation Prize
(Rs 11,000/-)
|
Holly Cross High School, Karbook, Gomati
|
Tripura
|
|
Pipe Band Boys
|
|
1st
(Rs 51,000/-)
|
Kairali School, Sec-2, HEC Township, Ranchi
|
Jharkhand
|
|
2nd
(Rs 31,000/-)
|
Government Boys Sr. Secondary School, Badli
|
Delhi
|
|
3rd
(Rs 21,000/-)
|
The Great India Sainik School, Godhi Mandir Hasaud, Bhansoj Road, Nawagaon, Raipur
|
Chhattisgarh
|
|
Consolation Prize – 1
(Rs 11,000/-)
|
Shree Swami Narayan Gurukul Kumar Vidyalaya Gir Somnath
|
Gujarat
|
|
Consolation Prize – 2
(Rs 11,000/-)
|
SMT PS Shivashankarappa EM Res. School
|
Karnataka
|
|
Pipe Band Girls
|
|
1st
(Rs 51,000/-)
|
Kasturba Gandhi Balika Vidyalaya, Kanke, Ranchi
|
Jharkhand
|
|
2nd
(Rs 31,000/-)
|
PM SHRI Jawahar Navodaya Vidyalaya, Suratgarh, Sriganga Nagar
|
Rajasthan
|
|
3rd
(Rs 21,000/-)
|
Government Sarvodaya Kanya Vidyalaya, Raj Nagar Part-II Extn, Palam Colony
|
Delhi
|
|
Consolation Prize
(Rs 11,000/-)
|
PM SHRI Kendriya Vidyalaya, ASC Centre, Bangalore
|
Karnataka
|
راشٹر پرو پورٹل
یوم جمہوریہ 2026 کی تقریبات سے متعلق معلومات جیسے ٹکٹ بکنگ، بیٹھنے کی جگہ اور پارکنگ کے انتظامات وغیرہ تک شہریوں کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے ایک مکمل موبائل ایپ (Apple Play اور Msewa پر) اور راشٹرپرو پورٹل تیار کیا گیا ہے۔
تقریبات کے بعد صفائی مہم
مائی بھارت کے رضا کاروں اور این سی سی کیڈٹ کے تعاون سے کرتویہ پتھ کے پورے حصے میں ایک بعد از تقریب صفائی مہم چلائی جائے گی، جس کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اسے منصوبے کے مطابق عمل میں لایا جائے گا۔
شہریوں کی سہولت
تمام علاقوں تک رسائی ممکن ہوگی اور معذور-دوست رہنمائی کے ساتھ ریمپ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ این سی سی اور مائی بھارت کے رضا کار مہمانوں کی رہنمائی کریں گے۔
وزیر اعظم کی این سی سی ریلی
روایتی طور پر وزیر اعظم کی این سی سی ریلی 28 جنوری کو کریپا پریڈ گراؤنڈ، دہلی کینٹ میں منعقد کی جاتی ہے، جہاں وزیر اعظم این سی سی کی متنوع سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ ریلی کے بعد وہ این سی سی کیڈٹ، این ایس ایس رضاکاروں، یوتھ ایکسچینج پروگرام کے کیڈٹ، جھانکی آرٹسٹ، قبائلی مہمانوں وغیرہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
***
ش ح۔ ف ش ع
U: 1065
(रिलीज़ आईडी: 2218570)
आगंतुक पटल : 12