شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
ایم پی ایل اے ڈی ایس رہنما خطوط پر نظرثانی اور ای ساکشی پورٹل کے لیے قومی سطح کی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا
प्रविष्टि तिथि:
23 JAN 2026 6:51PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگراموں کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے، اراکین پارلیمنٹ کی مقامی علاقہ ترقیاتی اسکیم (ایم پی ایل اے ڈی اس) رہنماخطوط کو مضبوط کرنے اور ای ساکشی پورٹل کے کام کاج کی صلاحیت کو بہتر بنانے کی اپنی مسلسل کوششوں کے تحت، مختلف اسٹیک ہولڈرس سے حاصل ہوئے سجھاؤ کی بنیاد پر، 23 جنوری 2026 کو لے میریڈیئن، کوچی، کیرالہ میں ایک قومی سطح کی خوروخوض پر مبنی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس ورکشاپ نے ای ساکشی پورٹل میں مجوزہ اصلاحات پر تبادلہ خیال کرنے اور ایم پی ایل اے ڈی ایس رہنماخطوط میں ترامیم کی جانچ کرنے کے ایک اسٹیج فراہم کی، جس کا مقصد اسکیم کے نفاذ اور نگرانی کی اثرانگیزی میں بہتری لانا تھا۔ اس ورکشاپ میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے تقریباً 120 نمائندوں نے حصہ لیا، جس میں ایم پی ایل اے ڈی ایس کے نفاذ اور نگرانی سے وابستہ افسران بھی شامل تھے۔
ورکشاپ میں ایم پی ایل اے ڈی اسکیم کو نئی اسکیموں، ای ساکشی پورٹل میں تجویز کردہ نئی فعالیت اور بہتر ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ایم پی ایل اے ڈی کے کاموں کے اختتام سے آخر تک انتظام کے رہنما خطوط میں نظر ثانی کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ بات چیت میں زیادہ شفافیت کو یقینی بنانے، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے، نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے، اور اسکیم کی مجموعی تاثیر کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
ورکشاپ کا آغاز ایم او ایس پی آئی کی ایڈشنل سکریٹری محترمہ پوجا سنگھ منڈول نے کیا۔ اس پروگرام میں ایم او ایس پی آئی کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل جناب سی ایف جوسف اور حکومت کیرالہ کی ایرناکولم کی ضلع کلکٹر محترمہ پرینکا، حکومت کیرالہ میں پروگرام کے نفاذ کا جائزہ اور نگرانی کے محکمہ کے ڈپٹی سکریٹری اور ڈائرکٹر جناب محمد شفیق کے ساتھ ساتھ ریاست/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں کے افسران، ضلع اتھارٹیوں اور وزارت کے افسران بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل سکریٹری، ایم او ایس پی آئی نے اپنے افتتاحی خطاب میں، ایم پی ایل اے ڈی ایس کے مؤثر نفاذ کے لیے ایک مضبوط، شفاف، اور تکنالوجی پر مبنی فریم ورک کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رہنما خطوط پر نظر ثانی اور ای ساکشی پورٹل کو مضبوط بنانے سے عمل درآمد سے متعلق چنوتیوں سے نمٹنے، کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے اور عوامی فنڈز کے استعمال میں جوابدہی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ورکشاپ نے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان خیالات کے تبادلے، بہترین طریقوں کے اشتراک اور تعمیری بات چیت کے لیے ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کیا۔ ورکشاپ کے دوران موصول ہونے والی معلومات ایم پی ایل اے ڈی ایس کے نظرثانی شدہ رہنما خطوط کو حتمی شکل دینے اور ای ساکشی پورٹل کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1008
(रिलीज़ आईडी: 2217912)
आगंतुक पटल : 6