کامرس اور صنعت کی وزارتہ
پی ایل آئی وائٹ گڈز اسکیم کے تحت پانچ کمپنیوں کا انتخاب؛ پیداوار 8,337 کروڑ روپے تک پہنچنے کی توقع
پی ایل آئی وائٹ گڈز اسکیم کے تحت 85 کمپنیوں سے 11,198 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری متوقع
प्रविष्टि तिथि:
23 JAN 2026 5:42PM by PIB Delhi
پی ایل آئی وائٹ گڈز اسکیم کے تحت چوتھے مرحلے میں موصول ہونے والی 13 درخواستوں کے جائزے کے بعد پانچ درخواست دہندگان کا عبوری طور پر انتخاب کیا گیا ہے، جن کی 863 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ ہے۔ یہ تمام کمپنیاں ایئر کنڈیشنر (اے سی) کے پرزہ جات کی تیاری سے وابستہ ہیں۔ توقع ہے کہ یہ پانچ کمپنیاں مالی سال 2027–28 تک مجموعی طور پر 8,337.24 کروڑ روپے کی پیداوار حاصل کریں گی اور 1,799 نئے براہ راست روزگار کے مواقع پیدا کریں گی۔
مجموعی طور پر، پی ایل آئی وائٹ گڈز اسکیم (ایئر کنڈیشنرز اور ایل ای ڈی لائٹس) کے تحت منتخب کی گئی 85 کمپنیاں تقریباً 11,198 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کریں گی، جس کے نتیجے میں اسکیم کی مدت کے دوران 1,90,050 کروڑ روپے کی مجموعی پیداوار متوقع ہے۔
آٹھ درخواست دہندگان کو مزید تفصیلی جانچ اور سفارشات کے لیے ماہرین کی کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے۔ عبوری طور پر منتخب کیے گئے درخواست دہندگان کی تفصیلات ضمیمہ میں درج ہیں۔
یہ اقدام ملکی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو نمایاں طور پر مضبوط بنانے اور اس شعبے میں معاشی ترقی کو فروغ دینے کی توقع رکھتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ایئر کنڈیشنر کے مینوفیکچررز کمپریسرز، تانبے کی نالیاں (سادہ اور/یا نالی دار)، آئی ڈی یو اور او ڈی یو کے لیے کنٹرول اسمبلیاں، ہیٹ ایکسچینجر اور بی ایل ڈی سی موٹر سمیت مختلف پرزہ جات تیار کریں گے۔ اسی طرح ایل ای ڈی لائٹس کے لیے ایل ای ڈی چِپ پیکیجنگ، ایل ای ڈی ڈرائیور، ایل ای ڈی انجن، ایل ای ڈی لائٹ مینجمنٹ سسٹم اور کیپیسٹر کے لیے میٹلائزڈ فلم سمیت دیگر اجزا بھارت میں تیار کیے جائیں گے۔
یونین کابینہ نے 7 اپریل 2021 کو وائٹ گڈز (ایئر کنڈیشنرز اور ایل ای ڈی لائٹس) کے لیے پروڈکشن لنکڈ انسینٹو (پی ایل آئی) اسکیم کی منظوری دی، جس کا مجموعی بجٹ 6,238 کروڑ روپے ہے۔ اس اسکیم پر عمل درآمد مالی سال 2021–22 سے 2028–29 تک کیا جانا ہے۔ بعد ازاں، اس اسکیم کو ڈی پی آئی آئی ٹی نے 16 اپریل 2021 کو باضابطہ طور پر نافذ کیا۔
وائٹ گڈز کے لیے پی ایل آئی اسکیم کا مقصد ایئر کنڈیشنرز اور ایل ای ڈی لائٹس کی صنعت کے لیے ایک مضبوط ملکی کمپوننٹ ایکو سسٹم قائم کرنا اور بھارت کو عالمی سپلائی چینز کا ایک اہم حصہ بنانا ہے۔ اس اسکیم کے تحت بنیادی سال اور ایک سالہ تیاری کی مدت کے بعد، پانچ سال کے لیے اضافی فروخت پر 6 فیصد سے 4 فیصد تک مرحلہ وار کم ہوتی شرح سے مراعات دی جائیں گی۔ توقع ہے کہ ملکی ویلیو ایڈیشن موجودہ 20 تا 25 فیصد سے بڑھ کر 75 تا 80 فیصد تک پہنچ جائے گا۔
ضمیمہ
جدول: پی ایل آئی وائٹ گڈز اسکیم کے چوتھے مرحلے میں عبوری طور پر منتخب کیے گئے درخواست دہندگان
|
S.No.
|
Applicant
|
Products to be manufactured
|
Committed Investment
(Rs Cr.)
|
|
1
|
KIRLOSKAR PNEUMATIC COMPANY LIMITED
|
1.Compressor
2. Motors
3. Heat Exchangers
4. Sheet Metal Components
|
320
|
|
2
|
INDO ASIA COPPER LIMITED
|
Copper Tube (Plain and/or grooved)
|
258.97
|
|
3
|
GODREJ & BOYCE MANUFACTURING COMPANY LTD
|
1. Heat Exchangers
2. Sheet Metal Components
3. Plastic Moulding Components
|
58.69
|
|
4
|
KRYON TECHNOLOGY PRIVATE LIMITED
|
1.Control Assemblies for IDU or ODU or Remotes
2. Motors
|
175
|
|
5
|
PRANAV VIKAS (INDIA) PRIVATE LIMITED
|
1. Motors
2. Cross Flow Fan (CFF)
3. Valves & Brass components
4. Heat Exchangers
5. Sheet Metal components
|
50
|
**********
ش ح۔ ف ش ع
U: 996
(रिलीज़ आईडी: 2217885)
आगंतुक पटल : 5