سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی ایس ٹی انسٹی ٹیوٹ نے 'ایوی ایشن بیٹریوں کی بہتر کولنگ(ہوا بازی کی بیٹریوں کی بہتر تھنڈک )' پر تحقیق کو عملی شکل دینے کے لیے صنعت کے ساتھ شراکت داری کی ہے

प्रविष्टि तिथि: 23 JAN 2026 5:06PM by PIB Delhi

ایک نئی شراکت داری اب حقیقی دنیا کے ہوا بازی کے پلیٹ فارموں کے لیے بنیادی مواد کی تحقیق کو مضبوط، اور اسے قابل استعمال تھرمل ٹیکنالوجیز میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

ہوا بازی کی صنعت میں استعمال ہونے والی اعلی توانائی کی کثافت والی لیتھیم بیٹریوں کے لیے مؤثر حرارتی انتظام ایک اہم چیلنج رہا ہے۔ ہائی پاور آپریشن کے دوران پیدا ہونے والی ضرورت سے زیادہ گرمی کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے، بیٹری کی عمر کو کم کر سکتی ہے، اور سنگین حفاظتی خطرات پیدا کر سکتی ہے۔ اگرچہ فیز چینج میٹریلز (پی سی ایم) جیسی غیر فعال تھرمل مینجمنٹ(حرارتی انتظام) کی حکمت عملیاں ان کے کم وزن اور صفر بجلی کی کھپت کی وجہ سے پرکشش ہیں، لیکن روایتی پی سی ایم کی فطری طور پر کم تھرمل(حرارتی) چالکتا کی وجہ سے ان کا وسیع پیمانے پر استعمال محدود رہا ہے۔ نتیجتاً، بیٹری سے پیدا ہونے والی حرارت کافی تیزی سے جذب نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے اور بیٹری کے اجزاء جلدی خراب ہو جاتے ہیں۔

اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے عام طور پر ہائی تھرمل کنڈکٹوٹی ایڈیٹیوز کو شامل کر کے جامع فیز چینج میٹریلز (پی سی ایم) تیار کیے جاتے ہیں۔ تاہم، ایسے مرکبات اکثر طویل مدتی استحکام کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، بشمول بار بار تھرمل سائیکلنگ کے دوران اضافی جمع، جو آخرکار کارکردگی اور وشوسنییتا کو متاثر کرتا ہے۔

محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی)کے ایک خود مختار ادارے، جواہر لال نہرو سینٹر فار ایڈوانسڈ سائنٹفک ریسرچ (جے این سی اے ایس آر)، اور ڈریم فلائی انوویشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس کا مقصد ایوی ایشن بیٹریوں میں تھرمل مینجمنٹ (اسٹوریج اور کنورژن) کو بہتر بنانا اور مواد کی سطح پر اختراعی اقدامات کے ذریعے موجودہ چیلنجوں سے نمٹنا ہے، تاکہ جدید تھرمل مواد اور تھرمو الیکٹرک ڈیوائسز تیار کی جا سکیں۔

یہ مشترکہ کوشش جے این سی اے ایس آر کی مواد کے ڈیزائن، ترکیب، اعلیٰ درجے کی خصوصیات، اور تھرمل ٹرانسپورٹ کی پیمائش میں پروفیسر کنشکا بسواس کی لیبارٹری کی قیادت میں ہو رہی ہے، جبکہ ڈریم فلائی انوویشنز کی مہارت ہوابازی کی بیٹری انجینئرنگ اور سسٹم لیول انٹیگریشن میں استعمال ہو رہی ہے۔

تیار کیے جانے والے اعلیٰ تھرمل مواد کی خاصیت یہ ہوگی کہ یہ ہائی لوڈ آپریشن کے دوران اضافی حرارت کو تیزی سے جذب کرے، بیٹری کے درجہ حرارت کو آپریٹنگ ونڈو کے اندر برقرار رکھے، اور طویل مدتی استحکام سے سمجھوتہ کیے بغیر ہلکے وزن اور موثر تھرمل ریگولیشن فراہم کرے۔

یہ تعاون جے این سی اےایس آر میں پروفیسر کنشکا بسواس کی تحقیقی مہارت اور ڈریم فلائی کی صنعتی اختراع کو یکجا کرتا ہے تاکہ ڈرون کی کارکردگی، حفاظت اور آپریشنل برداشت میں درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔

تصویر: جے این سی اے ایس آر اور ڈریم فلائی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کی تقریب

 

***

(ش ح۔اس ک  )

UR-994


(रिलीज़ आईडी: 2217852) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी