وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

روایات سے ٹیکنالوجی تک: یومِ جمہوریہ کی آیوش جھانکی ہندوستان کے مجموعی صحت کے نقطہ نظر کو پیش کرنے کے لیے تیار

प्रविष्टि तिथि: 22 JAN 2026 9:22PM by PIB Delhi

یومِ جمہوریہ 2026 کی پریڈ میں آیوش کی جھانکی آیوش کا تنتر، صحت کا منتر‘ کے موضوع کے تحت ہندوستان کے لازوال صحت کے علم کو عصری عوامی صحت کی خدمات کے ساتھ ہموار طور پر یکجا کرتے ہوئے ایک دلکش کہانی پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔ آتم نربھر بھارت کے تصور پر مبنی یہ جھانکی، روایتی طبی طریقوں کو مضبوط کرنے اور انہیں قومی صحت کے ڈھانچے میں شامل کرنے میں قومی آیوش مشن(این اے ایم) کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

روایتی علم اور فطرت کا ایک علامتی سنگم پیشکش کا مرکز ہوگا، جسے ادویہ کے پودوں کے سرسبز ٹیلے کے اردگرد بیٹھے ہوئے آچاریہ  چارک، آچاریہ پتنجلی اور آچاریہ  اگستیا کی تری مورتی کی نمائندگی کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ اس دلکش منظر کا مقصد انسانی زندگی اور قدرتی دنیا کے درمیان ہم آہنگی سے ابھرنے والے آیوش کے بنیادی فلسفے کی عکاسی کرنا ہے۔

آیوش کی وزارت کے تصور کردہ یہ جھانکی صحت، خودمختاری اور تہذیبی علم کے ذریعے ہندوستان کی قومی تعمیر کے سفر کی نمائندگی کرتی ہے۔ ہندوستان کی روایتی طبی طریقوں کو عصری عوامی صحت کی خدمات میں یکجا کر کے یہ جھانکی دکھاتی ہے کہ کس طرح مجموعی فلاح و بہبود وندے بھارت کے تصور کا لازمی حصہ رہی ہے – قدیم ہندوستان سے لے کر ایک خوداعتماد، مستقبل کے لیے تیار قوم تک۔ یہ صحت کو قومی طاقت کے ایک بنیادی ستون کے طور پر اجاگر کرتی ہے اور جدید صحت کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے اپنی میراث میں مضمر ایک موافق، شمولیتی اور خودمختار معاشرے کے فروغ کے لیے ہندوستان کی غیر متزلزل وابستگی کا جشن مناتی ہے۔

ملک کی تعمیر اور عالمی صحت میں آیوش کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیرِ مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے اس بات پر زور دیا کہ آیوش صحت کے حوالے سے ہندوستان کے جامع نقطہ نظر کی نمائندگی کرتا ہے، ایک ایسا نقطہ نظر جو توازن، احتیاط اور فلاح و بہبود کو فروغ دیتا ہے۔ یومِ جمہوریہ کی جھانکی ظاہر کرتی ہے کہ آتم نربھر بھارت کے تصور سے متاثر ہمارے روایتی طریقے کس طرح معاشرے کو بااختیار بنا رہے ہیں، عوامی صحت کی خدمات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ہی جدید طرز زندگی کے چیلنجز کے لیے قابل اعتماد حل پیش کر رہے ہیں۔ آج آیوش ہندوستان میں اپنی میراث پر اعتماد اور دنیا کے لیے ایک صحت مند مستقبل کی تشکیل میں اس کی قیادت کی علامت ہے۔ یہ جھانکی شواہد پر مبنی، عوامی مرکز اور احتیاطی صحت کی خدمات کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کی نمائندگی کرتی ہے، جو آیوش کو قومی صحت کے ایک اہم ستون کے طور پر قائم کرتی ہے۔

آیوش کی  وزارت کے سکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے جھانکی کی پالیسی اور ادارتی بنیاد پر غور کرتے ہوئے کہا کہ یومِ جمہوریہ کی جھانکی یہ ظاہر کرتی ہے کہ آیوش کس طرح تصور سے عمل درآمد کی جانب بڑھا ہے، جس میں روایتی طریقوں کوہندوستان کے عوامی صحت کے ڈھانچے میں منظم انداز میں یکجا کیا گیا ہے۔ قومی آیوش مشن کے ذریعے معیار کی یقین دہانی، تعلیم، تحقیق اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی رسائی اور قابل اعتمادیت کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

جھانکی کے پیچھے وسیع وژن اور ہندوستان کی عوامی صحت کی ترجیحات کے ساتھ اس کے ہم آہنگی پر روشنی ڈالتے ہوئے آیوش کی وزارت کی جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر کویتا جین نے اس بات پر زور دیا کہ یومِ جمہوریہ پریڈ 2026 میں آیوش وزارت کی جھانکی ہندوستان کی جامع صحت کی سفر کی نمائندگی کرتی ہے—جہاں روایتی علم، فطرت اور جدید ٹیکنالوجی عوام کی بھلائی کے لیے کام کرتی ہیں۔ نیشنل آیوش مشن اور آتم نربھر بھارت کے تصور سے متاثر ہو کر آیوش قابل اعتماد اداروں اور ڈیجیٹل جدت کے ذریعے احتیاطی، قابل فروغ، علاج کے لائق اور کمیونٹی پر مبنی صحت کی خدمات کو مضبوط کر رہا ہے۔ یہ جھانکی  ہندوستان کی متحرک صحت کی روایات اور ایک صحت مند، خودمختار اور فلاحی قوم کے قیام میں ان کے بڑھتے ہوئے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

یہ قصہ  ہندوستان کے ایک ڈیجیٹل طور پر مضبوط فلاحی رہنما کے طور پر ابھرنے کی جانب اشارہ کرتا ہے، جس میں ایسے عناصر شامل ہیں جوقومی آیوش مشن کے ٹیکنالوجی سے چلنے والے پلیٹ فارمز کو اجاگر کرتے ہیں جو رسائی، شفافیت اور پھیلاؤ کو بڑھاتے ہیں۔ نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے لیے سپراجا، بزرگوں کی صحت کے لیے ویومِتر اور اسکول سطح پر آیوش تصورات کو متعارف کرانے والی آیورویڈیا جیسی اہم پہلیں صحت کی دیکھ بھال کے لیے زندگی کے چکر کے نقطہ نظر کو اجاگر کرتی ہیں۔

پراثر کٹھ پتلی آرٹ کے ذریعے اریشِدوارگ—چھ اندرونی دشمنوں—کا فنی عکس ظاہر کرتا ہے کہ آیوش طریقے کس طرح اندرونی توازن، ذہنی وضاحت اور مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دیتے ہیں۔ آیوشمان آروگیہ مندر (آیوش) کے ذریعے کمیونٹی پر مبنی صحت کی خدمات کی تقسیم کی نمائش کی گئی ہے، جس میں یوگا کے مناظر، عام استعمال ہونے والی آیوش ادویات اور جسم-دماغ-روح کے ہم آہنگی کے علامتی دھیان کی پوزیشن شامل ہے۔

اس جھانکی میں ہندوستان کی متنوع طبی روایات کا بھی جشن منایا گیا ہے، جس میں مرما، شیرو دھارا اور کپنگ کے تھری ڈی وال پینٹنگز کے ساتھ دنیا بھر کی اہم آیوش طریقوں کے بانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ عوامی شمولیت بڑھانے کے مقصد سے مکالماتی خوش آئند عناصر آیوش کے اہم ڈیجیٹل ایپلیکیشنز—وائی-بریک پرو،ڈبلیو ایچ او ایم یوگا، نمستے یوگا اور پرکرتی پرکشن—کی نمائندگی کرتے ہیں، جو احتیاطی، شراکت دارانہ اور قابل رسائی صحت کی خدمات کو فروغ دینے میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتے ہیں۔

پیشکش کا اختتام ایک سرکاری آیورویڈک میڈیکل کالج کے عکس کے ساتھ ہوتا ہے، جو ادارتی تسلسل، تعلیم اور عمدگی کی علامت ہے—یہ آیوش کو ہندوستان کی عوامی صحت اور عالمی فلاح و بہبود کی قیادت کے ایک متحرک، ترقی پذیر ستون کے طور پر مضبوط کرتا ہے۔

*****

ش ح- م ع ن- ش ب ن

U.No.984


(रिलीज़ आईडी: 2217805) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी