کیمیکل اور پٹرو کیمیکل کا محکمہ
کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کا محکمہ نئی دہلی میں 14ویں فکیکیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز ایوارڈز 2025 کا اہتمام
प्रविष्टि तिथि:
22 JAN 2026 6:51PM by PIB Delhi
کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز ڈیپارٹمنٹ نے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے 22 جنوری 2026 کو فیڈریشن ہاؤس، نئی دہلی میں فکی کیمیکلز اینڈ پیٹرو کیمیکلز ایوارڈز 2025 کے 14ویں ایڈیشن کا اہتمام کیا۔ تقریب میں محترمہ انوپریہ پٹیل، مرکزی وزیر مملکت برائے کیمیکلز اور فرٹیلائزر اور صحت و خاندانی بہبود، بطور مہمانِ خصوصی اور محترمہ نویدیتا شکلا ورما، سکریٹری، کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل، بطور مہمانِ اعزازی کے طور پر شریک ہوئے۔اس میں سینئر افسران، صنعت کے لیڈروں، اور تمام سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز بھی موجودتھے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ انوپریہ پٹیل نے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کے اہم کردار کوبھارت کے مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر اجاگر کیا، جو کلیدی صنعتوں جیسے کہ زراعت، فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل، انفراسٹرکچر، نقل و حرکت اور صاف توانائی کی حمایت کرتا ہے۔ عزت مآب وزیر نے نیکسٹ جین ریفارمز پر حکومت کی توجہ پر زور دیا جس کا مقصد کاروبار کرنے میں آسانی کو مضبوط بنانا، عالمی مسابقت کو بڑھانا اور اعتماد پر مبنی ریگولیٹری فریم ورک کو فروغ دینا ہے۔ تقریب میں 52 ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے شعبے میں بہترین کارکردگی، اختراع، پائیداری اور حفاظت میں نمایاں خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے مختلف زمروں میں اعزازات سے نوازا گیا۔ عزت مآب وزیر نے کلیدی اقدامات کا خاکہ پیش کیا جن میں جی ایس ٹی کو معقول بنانا، ریگولیٹری اصلاحات کے ذریعے تعمیل کے بوجھ میں نمایاں کمی، توانائی اور لیبر سیکٹر میں اصلاحات، اور اختراعی، پائیداری، اور عالمی ویلیو چینز کے ساتھ انضمام کو فروغ دینے والے پالیسی اقدامات، جو وکست بھارت کے وژن کے ساتھ منسلک ہیں۔
اپنے خطاب میں، ڈی سی پی سی کی سکریٹری محترمہ نویدیتا شکلا ورما نے کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل سیکٹر کے لیے ایک مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے محکمے کی مسلسل کوششوں پر زور دیا۔ انہوںنے گھریلو مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے، حفاظتی معیارات کو بڑھانے، اور پائیداری اور سرکلر اکانومی کے طریقوں کو آگے بڑھانے میں صنعت،حکومت کے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سکریٹری نے بھارت کو کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل کے عالمی مرکز کے طور پر پوزیشن دینے کے لیے پالیسی سپورٹ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سرمایہ کاری کی سہولت کے لیے ڈی سی پی سی کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایوارڈز نے بھارت کی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل ویلیو چین میں عمدگی کو تسلیم کیا، جس میں مینوفیکچرنگ عمدگی، اختراع، پائیداری، توانائی کی کارکردگی، حفاظت، اور سرکلر اکانومی کے طریقوں میں کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا۔




***
(ش ح۔اص)
UR No 940
(रिलीज़ आईडी: 2217404)
आगंतुक पटल : 7