ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے پورے دہلی–این سی آر میں جی آر اے پی کے اسٹیج–IV کے تحت پانچ نکاتی ایکشن پلان فوری طور پر نافذ کیا
خطے میں ہوا کے معیار(اے کیو آئی) کے بگڑنے کی وجوہات میں مغربی ہواؤں کا دباؤ (ویسٹرن ڈسٹربنس)، ہوا کا پرسکون رہنا اور نہایت ناموافق موسمی حالات شامل ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 JAN 2026 10:05PM by PIB Delhi
آج مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ(سی پی سی بی) کے روزانہ اے کیو آئی بلیٹن کے مطابق شام 4 بجے دہلی کا یومیہ اوسط اے کیو آئی 400 ریکارڈ کیا گیا، جو شام 8 بجے بڑھ کر 428 تک پہنچ گیا۔ مغربی ڈسٹربنس، ہوا کے پرسکون رہنے اور خطے میں نہایت ناموافق موسمی/میٹیرولوجیکل حالات کے باعث اے کیو آئی میں مسلسل اضافے کے رجحان کے پیشِ نظر، این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن(سی اے کیو ایم) کی گریڈیڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) ذیلی کمیٹی نے آج شام ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔
خطے میں ہوا کے معیار کے موجودہ رجحان کو مدِنظر رکھتے ہوئے اور مزید بگاڑ کو روکنے کی غرض سے، جی آر اے پی کی ذیلی کمیٹی نے آج فیصلہ کیا کہ موجودہ جی آر اے پی کے اسٹیج– IVکے تحت تجویز کردہ تمام اقدامات یعنی ‘شدیدسے زیادہ’ فضائی معیار (دہلی کا اے کیو آئی 450 سے زائد)کو پورے این سی آر میں فوری طور پر نافذ کیا جائے۔ یہ اقدامات پہلے سے نافذ موجودہ جی آر اے پی کے اسٹیج–اول، دوم اور سوم کے تحت احتیاطی/پابندی والے اقدامات کے علاوہ ہوں گے۔ اس دوران جی آر اے پی کے تحت اقدامات نافذ کرنے کی ذمہ دار مختلف ایجنسیوں، نیز این سی آر کے پولیوشن کنٹرول بورڈز (پی سی بی) اور دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) کو ہدایت دی گئی ہے کہ اسٹیج–IVکے تمام اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، اس کے ساتھ ساتھ اسٹیج–اول، دوم اور سوم کے تحت پہلے سے نافذ تمام اقدامات بھی جاری رکھے جائیں۔
موجودہ گریڈیڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے اسٹیج–IVکے تحت پانچ نکاتی ایکشن پلان پورے این سی آر میں فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس ایکشن پلان میں این سی آر کی مختلف ایجنسیوں، پولیوشن کنٹرول بورڈز اور دہلی پولیوشن کنٹرول کمیٹی(ڈی پی سی سی) کی جانب سے نافذ/یقینی بنائے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔ یہ اقدامات درج ذیل ہیں:
1. بی ایس-IV ٹرکوں کے دہلی میں داخلے پر پابندی
دہلی میں بی ایس-IV ٹرکوں کے داخلے پر پابندی عائد کی جائے گی، تاہم ضروری اشیاء لے جانے والے یا لازمی خدمات فراہم کرنے والے ٹرک اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔
البتہ سی این جی/ ایل این جی /الیکٹرک / بی ایس-VI ڈیزل ٹرکوں کو دہلی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
2. ڈیزل سے چلنے والی ایچ جی ویز پر سخت پابندی
دہلی میں رجسٹرڈ بی ایس IV- اور اس سے نیچے ڈیزل سے چلنے والی ہیوی گڈز وہیکلز (ایچ جی ویز) کے چلنے پر سخت پابندی نافذ کی جائے گی، سوائے ان گاڑیوں کے جو ضروری اشیاء کی ترسیل یا لازمی خدمات انجام دے رہی ہوں۔
3. تعمیر و انہدام(سی اینڈ ڈی) سرگرمیوں پر پابندی
جی آراے پی کے اسٹیج–III کے مطابق عائد پابندی کے تحت تمام تعمیر و انہدام سرگرمیوں پر پابندی ہوگی، جس میں لکیری (لینئر) عوامی منصوبے بھی شامل ہوں گے، جیسے:
شاہراہیں، سڑکیں، فلائی اوورز، اوور برج، بجلی کی ترسیلی لائنیں، پائپ لائنیں اور ٹیلی کمیونیکیشن کے منصوبے وغیرہ۔
(بقیہ نکات متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے مرحلہ وار نافذ کیے جائیں گے۔)
این سی آر کی ریاستی حکومتیں اورجی این سی ٹی ڈی لازمی طور پر اسکولوں میں بچوں کے لیے، حتیٰ کہ اعلیٰ جماعتوں یعنی جماعت ششم تا نہم اور گیارہویں جماعت کے لیے بھی، “ہائبرڈ” طریقۂ تعلیم (یعنی بالمشافہ اور آن لائن دونوں صورتوں میں، جہاں آن لائن ممکن ہو) کے تحت کلاسیں منعقد کریں گی۔ یہ انتظام قومی راجدھانی خطہ دہلی اور این سی آر کے اضلاع گڑگاؤں، فرید آباد، غازی آباد اور گوتم بدھ نگر میں نافذ ہوگا۔
این سی آر کی دیگر ریاستی حکومتیں بھی این سی آر کے دوسرے علاقوں میں طلبہ کے لیے اسی طرح ہائبرڈ موڈ میں کلاسیں منعقد کرنے پر غور کر سکتی ہیں۔
نوٹ: جہاں آن لائن تعلیم کی سہولت دستیاب ہو، وہاں آن لائن موڈ اختیار کرنے کا اختیار طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے پاس ہوگا۔
ریاستی حکومتیں مزید ہنگامی اقدامات پر بھی غور کر سکتی ہیں، جیسے کالجوں/تعلیمی اداروں کی عارضی بندش، غیر ہنگامی تجارتی سرگرمیوں کی بندش، اور گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبروں کی بنیاد پر آڈ-ایون نظام کے تحت گاڑیوں کو چلانے کی اجازت دینا وغیرہ۔
مزید برآں، کمیشن برائے ایئر کوالٹی مینجمنٹ (سی اے کیو ایم) نے این سی آر کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جی آر اے پی کے تحت شہری چارٹر پر عمل کریں اور خطے میں ہوا کے معیار کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کے لیے وضع کیے گئے جی آر اے پی اقدامات کے مؤثر نفاذ میں تعاون کریں۔ اسٹیج–I، IIاور III کے شہری چارٹر کے علاوہ، شہریوں کو درج ذیل ہدایات بھی دی جاتی ہیں:
بچے، بزرگ افراد اور وہ لوگ جو سانس، قلبی، دماغی شریانوں (سیری برو واسکولر) یا دیگر دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں، بیرونی سرگرمیوں سے حتی المقدور گریز کریں اور گھروں کے اندر ہی رہیں۔
اگر باہر جانا ناگزیر ہو تو ماسک پہننے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
جی آر اے پی کا موجودہ شیڈول کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے، جس تک رسائی https://caqm.nic.in حاصل کی جا سکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ ش ت۔ع ن)
U. No. 763
(ریلیز آئی ڈی: 2216053)
وزیٹر کاؤنٹر : 27