وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری (دفاعی پیداوار) تیسری بھارت–کینیا دفاعی نمائش و سیمینار کے لیے کینیا میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے


بیس بھارتی کمپنیاں دفاعی مصنوعات کی وسیع رینج کی نمائش کریں گی

प्रविष्टि तिथि: 17 JAN 2026 7:55PM by PIB Delhi

چار رکنی بھارتی وفد، جس کی قیادت سکریٹری (دفاعی پیداوار) شری سنجیو کمار کریں گے، 19 سے 21 جنوری 2026 تک کینیا کے سرکاری دورے پر ہوگا۔ سکریٹری (دفاعی پیداوار) 19 جنوری 2026 کو نیروبی میں منعقد ہونے والی برانڈ انڈیا اسکیم کے تحت محکمۂ دفاعی پیداوار کے زیرِ اہتمام تیسری بھارت–کینیا دفاعی نمائش و سیمینار میں بھارت کے دفاعی مینوفیکچرنگ اور برآمدی نظامِ کار کی نمائندگی کریں گے۔

اس پروگرام میں سرکاری اور نجی شعبے کی 20 بھارتی دفاعی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے، جو دفاعی مصنوعات اور خدمات کی ایک وسیع رینج کی نمائش کریں گی۔ کینیا میں بھارت کے ہائی کمشنر ڈاکٹر آدرش سوائیکا بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ دفاعی صنعتی تعاون اور برآمدات کو مستحکم بنانے کے لیے حکومتِ ہند کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

دورے کے دوران سکریٹری (دفاعی پیداوار) حکومتِ کینیا اور کینیا ڈیفنس فورسز کے عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دو طرفہ ملاقاتوں کا محور بھارت کی مقامی دفاعی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوگا۔

 

***

UR-725

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2215708) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी