بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت الیکٹرک سٹی اجلاس 2026 کا انعقاد19سے22 مارچ تک ہوگا


وزیر توانائی جناب منوہر لال نے کہا کہ یہ اجلاس کلیدی شراکت داروں  کو اس شعبے کے لیے ایک پائیدار اور مستحکم مستقبل کے لیے یکجا کرے گا

प्रविष्टि तिथि: 15 JAN 2026 8:11PM by PIB Delhi

بھارت الیکٹرک سٹی اجلاس 2026، جوتوانائی اور بجلی کے شعبے کے لیے ایک عالمی کانفرنس اورنمائش ہے، کا انعقاد 19سے22 مارچ 2026 تک یشو بھومی، نئی دہلی میں کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک باضابطہ اعلان آج نئی دہلی میں توانائی اور مکانات اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے کیا۔ وزیر موصوف نے  اجلاس کے لیے کتابچے اور ٹیزر فلم کی نقاب کشائی  بھی کی۔

چار روزہ سربراہی اجلاس کا موضوع ’’ ترقی کو رفتار دینا: پائیداری کو بااختیار بنانا، عالمی سطح پر جڑنا‘‘ ہے۔ یہ توانائی کے شعبے میں چیلنجوں اور مواقع سے نمٹنے کے دوران توانائی کی عالمی منتقلی میں ہندوستان کی قیادت کو ظاہر کرے گا۔ یہ اجلاس حکومت، صنعت، اکیڈمی، اور سول سوسائٹی کے ملکی اور بین الاقوامی شراکت داروں کو یکجا کرے گا تاکہ بجلی اور پائیدار توانائی کے نظام کے مستقبل پر غور کیا جا سکے،بین شعبہ جاتی مکالمے کو آسان  بنایا جا سکے اور عالمی تعاون کو مضبوط بنایا جاسکے اورا سٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دیا جا سکے۔

اس تقریب میں 50 سے زیادہ اعلیٰ سطحی کانفرنس کے اجلاس ، ماہرین کی زیر قیادت پینل مباحثوں کا ایک سلسلہ، موضوعاتی پویلینز اور ٹیکنالوجی کی نمائشیں ہوں گی جو بجلی کے مکمل پہلوؤں اور ماحول دوست توانائی  کی ویلیو چین کی نمائندگی کرتی ہیں۔ یہ تقریب 500 سے زیادہ نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گی، 25,000سے زیادہ شرکاء کا خیرمقدم کرے گی اور ہندوستان اور دنیا بھر سے 1,000سے زیادہ مندوبین اور 300 مقررین کو راغب کرے گی۔

بھارت الیکٹرک سٹی اجلاس 2026 عالمی پالیسی سازوں، سی ای اوز، حکومتی رہنماؤں، بجلی کے ماہرین، سرمایہ کاروں، ریگولیٹرز، اختراع کاروں، سپلائرز، اور حل فراہم کرنے والوں کو یکجا کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہوگا۔ شراکت داروں کی مصروفیت اور نیٹ ورکنگ کے ذریعے اجلاس  ان بات چیت کو قابل بنائے گی جو بجلی کی پوری ویلیو چین-توانائی کی پیداوار اور اس کی منتقلی ، ذخیرہ کرنے اور ان کے محتاط استعمال میں پیشرفت کو متاثر کرتی ہے۔

اجلاس کی خصوصیات میں سے ایک ’خریدار-فروخت کنندگان سے ملاقات‘ ہوگی جو شراکت کو تیز کرنے اور عالمی پاور سپلائی چین میں نئے کاروباری مواقع کو کھولنے کی کوشش کرے گی۔ اس طرح، اجلاس سرحد پار تعاون کو فروغ دینے اور صاف بجلی کی تعیناتی کو تیز کرنے کے لیے سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کا ایک فورم ہوگا۔

یہ تقریب بجلی کے شعبے کے مختلف شراکتداروں  کو اجلاس میں اپنی ٹیکنالوجیز، سسٹمز اور حل کی نمائش کا ایک منفرد موقع فراہم کرے گی۔ ان میں توانائی کی پیداوار، ان کی منتقلی، سپلائی ، ذخیرہ کرنےاور بیٹری ٹیک، توانائی کی مؤثریت، توانائی کی تبدیلی ، اسٹارٹ اپ اور دیگر شعبوں میں مینوفیکچررز، سپلائی کرنے والے، رابطہ کار، اختراع کار اور حل فراہم کرنے والے شامل ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب منوہر لال نے کہا کہ بھارت الیکٹرک سٹی اجلاس 2026 بجلی کے نظام کے مستقبل کو تشکیل دینے کے ہندوستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے- ہم توانائی کی فراوانی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہماری بات چیت قلت کو پورا کرنے اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے پر مرکوز تھی۔ آج، ہم سرپلس کا انتظام کرنے، استحکام کو یقینی بنانے اور عالمگیر عمدگی فراہم کرنے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

بھارت الیکٹرک سٹی  اجلاس 2026 صرف ان پہلوؤں کی نمائش نہیں ہے جو ہم نے حاصل کیا ہے؛یہ ایک لانچ پیڈ ہوگا جو ہم مل کر حاصل کریں گے، ایک پلیٹ فارم جوٹیکنالوجی فراہم کرنے والوں، انفراسٹرکچر ڈویلپرز، اختراع کاروں اور فیصلہ سازوں کو یکجا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس ایک منفرد ماحول پیش کرتا ہے جہاں مقامی صلاحیتیں ایک پائیدار اور مستحکم بجلی کے مستقبل کی تشکیل کے لیے عالمی وژن سے مربوط ہوتی ہیں۔

وزیر موصوف نے توانائی کی وزارت، اس کے سی پی ایس ای، دیگر معاون وزارتوں، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور صنعتی اداروں کی ہندوستان کے بجلی کے وژن کو آگے بڑھانے اور اجلاس کی تیاریوں کے باضابطہ آغاز کے لیے مشترکہ کوششوں کی بھی ستائش کی۔

اس تقریب میں جناب پنکج اگروال، سکریٹری (توانائی) اور توانائی کی وزارت کے سینئر افسران، سی ای اے، سی ای آر سی، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، کوئلہ کی وزارت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، مختلف ممالک کے سفارت خانوں کے افسران، ریاستوں/ یو ٹی کے ریزیڈنٹ کمشنروں اور سی آئی آئی ، فکی، ایسوچیم کے نمائندگان نے شرکت کی ۔ جینکوس، ٹرانسکوس اور ڈسکامس کے سینئر عہدیدار بھی ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں شامل ہوئے۔

بھارت الیکٹرک سٹی اجلاس 2026 کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم www.bharatelectricitysummit.com ملاحظہ کریں:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ۔ع ن)

U. No. 668


(रिलीज़ आईडी: 2215256) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी