پارلیمانی امور کی وزارت
جناب ارجن رام میگھوال نے جواہر نوودیہ ودیالیوں کے لیے 26ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 25-2024 کے انعامات تقسیم کیے
مرکزی وزیر نے نوجوانوں سے جمہوری اقدار، پارلیمانی اخلاقیات اور قومی ہم آہنگی کو اپنانے پر زور دیا
جناب میگھوال نے ماحولیات کے تحفظ کے لیے ’’زندگی بھر کا عہد‘‘ بھی دلایا
پی ایم شری اسکول جواہر نوودیہ ودیالیہ، سورت گڑھ، سری گنگا نگر-II، راجستھان (جے پور خطہ) نے 26 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 25-2024 میں پہلا انعام جیتا
प्रविष्टि तिथि:
15 JAN 2026 8:00PM by PIB Delhi
جواہر نوودیہ ودیالیوں کے لیے 26 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 25-2024 کے انعامات کی تقسیم کی تقریب جمعرات، 15 جنوری، 2026 کو ماولنکر آڈیٹوریم، کانسٹی ٹیوشن کلب آف انڈیا، رفیع مارگ، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
قانون و انصاف کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے تقریب کی صدارت کی اور جواہر نوودیہ ودیالیوں کی جیتنے والی ٹیموں کو مقابلے میں ان کی شاندار کارکردگی کے لیے انعامات تقسیم کیے۔ وزیر موصوف نے پروگرام کے دوران طلباء سے بات چیت کی اور طلباء کی زندگی کی تشکیل میں اساتذہ کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طلباء کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دی، ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواب وہ نہیں ہوتے جو سوتے ہوئے آتے ہیں بلکہ وہ ہوتے ہیں جو سونے نہیں دیتے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے ماحول کے تحفظ کے لیے تمام شرکاء کو ’’ زندگی بھر کا عہد‘‘ بھی دلوایا۔


خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے، پارلیمانی امور کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری، ڈاکٹر ستیہ پرکاش نے طلباء سے امید، اختراع اور تبدیلی کے مشعل بردار کے طور پر کام کرنے اور 2047 تک وکست بھارت کے وزیر اعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر پی ایم شری اسکول جواہر نوودیہ ودیالیہ، سورت گڑھ، سری گنگا نگر-II، راجستھان (جے پور خطہ) کے طلباء جو جواہر نوودیہ ودیالیوں کے لیے 26 ویں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلہ، 25-2024 میں قومی سطح پر پہلے نمبر پر آئے ، نے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا، جس کی معزز حاضرین نے خوب ستائش کی۔

نوودیہ ودیالیہ سمیتی(صدر دفتر)کے جوائنٹ کمشنر ڈاکٹر سمیر پانڈےنے انعام جیتنے والی ٹیم کو یوتھ پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں قابل ستائش پیشکش کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے مؤثر اور باوقار انداز میں پارلیمانی طریقوں کو پیش کے لیے طلباء کی تعریف کی اور جواہر نوودیہ ودیالیوں کے طلباء کو جمہوری اقدار کا مظاہرہ کرنے اور اس کو اپنانے کے لیے ایک قیمتی پلیٹ فارم فراہم کرنے پر پارلیمانی امور کی وزارت کا شکریہ ادا کیا۔

محکمہ انصاف کے سکریٹری اور پارلیمانی امور کی وزارت کے سکریٹری (اضافی چارج) جناب نیرج ورمانے جے این وی میں یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کے انعقاد کے لیے پارلیمانی امور کی وزارت کی قابل ستائش کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے نوجوانوں میں جمہوری اقدار کو پروان چڑھانے کے لیے یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کو ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کیا اور پارلیمانی امور کی وزارت کو اس کی اسکیموں کے لیے مبارکباد دی جنہوں نے پارلیمنٹ کو طلبہ کے لیے مزید قابل رسائی بنایا ہے۔

پارلیمانی امور کی وزارت گزشتہ 29 برسوں سے جواہر نوودیہ ودیالیوں کے لیے یوتھ پارلیمنٹ کے مقابلوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ جواہر نوودیہ ودیالیوں کے لیے نیشنل یوتھ پارلیمنٹ مقابلے کی اسکیم کے تحت، 25-2024کے دوران پورے ہندوستان میں نوودیہ ودیالیہ سمیتی کے 8 خطوں پر محیط 88 ودیالیوں کے درمیان سیریز کا 26 واں مقابلہ منعقد کیا گیا۔
یوتھ پارلیمنٹ اسکیم ملک بھر میں جواہر نوودیہ ودیالیوں کے نوجوان ذہنوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنی بصیرت، تنقیدی سوچ اور قائدانہ صلاحیتوں کا اظہار کرسکیں۔ اس کے علاوہ، یہ اسکیم طلباء کو پارلیمنٹ کے طریقوں اور طریقہ کار، بحث و مباحثہ کی تکنیکوں سے آشنا کرتی ہے اور ان کے خوداعتمادی، قائدانہ خصوصیات اور موثر تقریر کے فن اور مہارت کو فروغ دینے میں مدد کرتی ہے۔ یہ باوقار تقریب جواہر نوودیہ ودیالیوں کے کچھ ہنرمند اور سب سے ذہین طلباء کو قومی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر پرجوش مباحثوں میں حصہ لینے کی ترغیب دیتی ہے۔
تقریب میں قومی سطح پر پہلا مقام حاصل کرنے کے لیے رننگ شیلڈ اور ٹرافی پی ایم شری اسکول جواہر نوودیہ ودیالیہ، سورت گڑھ، سری گنگا نگر-II، راجستھان (جے پور خطہ) کو پیش کی گئی۔ اس کے علاوہ انعام جیتنے والے درج ذیل 7 علاقائی ودیالیوں نے بھی وزیر موصوف سے انعامات حاصل کیے:
|
نمبر شمار
|
ودیالیوں کے نام
|
علاقہ
|
|
1.
|
پی ایم شری جواہر نوودیہ ودیالیہ، ولساڈ، گجرات
|
پونے
|
|
2.
|
پی ایم شری جواہر نوودیہ ودیالیہ، امبیڈکر نگر، اتر پردیش
|
لکھنؤ
|
|
3.
|
پی ایم شری جواہر نوودیہ ودیالیہ، شملہ، ہماچل پردیش
|
چندی گڑھ
|
|
4.
|
پی ایم شری جواہر نوودیہ ودیالیہ، بیر بھوم، مغربی بنگال
|
پٹنہ
|
|
5.
|
پی ایم شری جواہر نوودیہ ودیالیہ، گول گھاٹ، آسام
|
شیلانگ
|
|
6.
|
پی ایم شری جواہر نوودیہ ودیالیہ، میدک، تلنگانہ
|
حیدرآباد
|
|
7.
|
پی ایم شری جواہر نوودیہ ودیالیہ، مہاسمند، چھتیس گڑھ
|
بھوپال
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش ۔ع ن)
U. No. 664
(रिलीज़ आईडी: 2215218)
आगंतुक पटल : 4