کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ڈی جی ایف ٹی نے ایم ای اے اور ایف آئی ای او کے اشتراک سے اسٹریٹجک تجارتی کنٹرولز پر قومی کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا
این سی ایس ٹی سی 2026 میں اسٹریٹجک تجارتی کنٹرول فریم ورک اور ایس سی او ایم ای ٹی پالیسی پر تبادلۂ خیال
این سی ایس ٹی سی 2026 کے موقع پر بھارت کے اسٹریٹجک تجارتی کنٹرول سسٹم سے متعلق ہینڈ بک کے تیسرے ایڈیشن کا اجرا
प्रविष्टि तिथि:
15 JAN 2026 6:11PM by PIB Delhi
غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) نے وزارتِ خارجہ (ایم ای اے)، فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشنز (ایف آئی ای او) اور دیگر سرکاری شراکت داروں اور صنعتی فریقین کے تعاون سے آج نئی دہلی میں اسٹریٹجک تجارتی کنٹرولز پر قومی کانفرنس (این سی ایس ٹی سی) 2026 کا انعقاد کیا۔
اس کانفرنس نے بھارت کے تجارتی ٹریڈ کنٹرول (ایس ٹی سی) لائحہء عمل پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا، جس میں دوہری استعمال کی حامل اور حساس اشیاء، ٹیکنالوجیز، سافٹ ویئر، مواد اور آلات کی برآمدات سے متعلق پالیسیاں اور طریقۂ کار شامل ہیں، جو ایس سی او ایم ای ٹی فریم ورک کے تحت ضابطہ بند ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اسٹریٹجک تجارتی کنٹرولز سے متعلق بین الاقوامی تجربات اور طریقۂ کار کے تبادلے کو بھی ممکن بنایا گیا۔ این سی ایس ٹی سی 2026 کا مقصد حکومت، صنعت، تعلیمی اداروں، تحقیقی اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان آگاہی، تعمیل اور ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا، ساتھ ہی جائز ہائی ٹیک تجارت کو سہولت فراہم کرنا اور پھیلاؤ سے متعلق خطرات سے نمٹنا بھی اس کا ہدف تھا۔
افتتاحی اجلاس کے دوران بھارت کے اسٹریٹجک تجارتی کنٹرول سسٹم سے متعلق ہینڈ بک کے تیسرے ایڈیشن کا اجرا کیا گیا۔ یہ ہینڈ بک ڈی جی ایف ٹی نے وزارتِ خارجہ کے ڈی اینڈ آئی ایس اے ڈویژن کے اشتراک سے تیار کی ہے، جس میں متعلقہ سرکاری محکموں اور صنعتی ماہرین کی آراء شامل ہیں، اور یہ بھارت کی اسٹریٹجک تجارتی کنٹرول پالیسیوں اور طریقۂ کار کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ اس اجلاس میں سینئر حکام نے شرکت کی، جن میں کامرس سیکریٹری جناب راجیش اگروال، چیئرمین سی بی آئی سی جناب وویک چترویدی، ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ایف ٹی شری لَو اگروال، جوائنٹ سیکریٹری (ڈی اینڈ آئی ایس اے) ایم ای اے محترمہ موانپوئی سائیاؤئی، جوائنٹ سیکریٹری محکمۂ دفاعی پیداوار جناب امت ستیجا اور ایڈیشنل ڈی جی ایف ٹی جناب راکیش کمار شامل تھے۔
کانفرنس میں سات موضوعاتی اجلاس شامل تھے، جن میں اسٹریٹجک تجارتی کنٹرول سسٹم اور ایس سی او ایم ای ٹی پالیسی پر گفتگو کی گئی، جس میں لائسنسنگ فریم ورک اور نفاذ کے طریقۂ کار بھی شامل تھے۔ مباحث میں تعمیل اور سپلائی چین سکیورٹی کے پہلوؤں کا بھی احاطہ کیا گیا، جن میں آتھرائزڈ اکنامک آپریٹر (اے ای او) پروگرام اور غیر مادّی ٹیکنالوجی کا تبادلہ (آئی ٹی ٹی) شامل ہیں۔ دیگر اجلاسوں میں الیکٹرانکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹرز اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں پر توجہ دی گئی، جبکہ تعلیمی اور تحقیقی اداروں سے متعلق تعمیل کے پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ کیمیکلز اور بایوٹیکنالوجی، ایرو اسپیس اور خلاء، اور دفاعی برآمدات و اسلحہ جاتی کنٹرولز پر شعبہ جاتی اجلاس بھی منعقد کیے گئے۔
این سی ایس ٹی سی 2026 کے دوران ہونے والی گفتگو میں ابھرتی اور سرحدی ٹیکنالوجیز کا بھی احاطہ کیا گیا، جن میں کوانٹم سے متعلق اشیاء، جدید کمپیوٹنگ اور سیمی کنڈکٹرز، ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ، خلائی ٹیکنالوجیاں اور سائبر سکیورٹی شامل ہیں، اور یہ سب بھارت کی ایس سی او ایم ای ٹی فہرست میں حالیہ اپ ڈیٹس اور عدم پھیلاؤ کے تقاضوں کے تناظر میں زیرِ بحث آئے۔
کانفرنس کے اجلاسوں کے ساتھ ساتھ صنعت کی قیادت میں قائم کیے گئے ٹیکنالوجی ڈسپلے بوتھس میں ابھرتی ٹیکنالوجیز، تعمیل کے طریقۂ کار اور محفوظ سپلائی چین کے عملی نمونے پیش کیے گئے، جس سے پالیسی سازوں، ریگولیٹرز، ٹیکنالوجی ڈیولپرز اور دیگر شراکت داروں کے درمیان باہمی تبادلۂ خیال ممکن ہوا۔
اس کانفرنس میں 500 سے زائد شراکت داروں نے شرکت کی، جن میں سرکاری افسران، صنعتی نمائندے، برآمد کنندگان، تعمیل کے ماہرین، تعلیمی و تحقیقی ادارے، اور بھارت و بیرونِ ملک سے آئے ہوئے شرکاء شامل تھے۔
این سی ایس ٹی سی 2026 نے ایک مؤثر اور شفاف اسٹریٹجک تجارتی کنٹرول فریم ورک کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو قومی سلامتی اور عدم پھیلاؤ کی ضروریات کے ساتھ ساتھ جدید اشیا اور ٹیکنالوجیوں کی جائز تجارت کو سہولت فراہم کرنے کے درمیان توازن قائم رکھتا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :642 )
(रिलीज़ आईडी: 2215088)
आगंतुक पटल : 5