سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی قیادت میں ذمّے دار ممالک انڈیکس پر پریس کانفرنس

प्रविष्टि तिथि: 13 JAN 2026 6:18PM by PIB Delhi

آج نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی سینٹر میں ذمے دار ممالک انڈیکس (آر این آئی) کے آئندہ اجرا کے سلسلے میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ یہ انڈیکس ورلڈ انٹلیکچوئل فاؤنڈیشن (ڈبلیو آئی ایف) کی جانب سے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ممبئی (آئی آئی ایم ممبئی) اور ڈاکٹر امبیڈکر بین الاقوامی سینٹر (ڈی اے آئی سی) کے اشتراک سے جاری کیا جا رہا ہے۔

 

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر جگدیش مکھی (چیئرمین، ورلڈ انٹلیکچوئل فاؤنڈیشن)، جسٹس (ریٹائرڈ) ارون کمار مشرا (چیئرمین، ایڈوائزری بورڈ، ورلڈ انٹلیکچوئل فاؤنڈیشن)، کرنل آکاش پاٹل (ڈائریکٹر، ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر)، شری سدھانشو مِتّل (سکریٹری، ورلڈ انٹلیکچوئل فاؤنڈیشن)، پروفیسر راجب داس گپتا (جواہر لعل نہرو یونیورسٹی) اور محترمہ ہیمنگی سنہا (پروجیکٹ ہیڈ) نے ذمے دار ممالک  انڈیکس کے مقاصد، اس کے طریقہءکار اور اس کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

مقررین نے بتایا کہ ذمّے دار ممالک انڈیکس بھارت کا پہلا عالمی سطح پر مربوط انڈیکس ہے، جسے ممالک کی جانچ ذمہ دار طرزِ حکمرانی، سماجی بہبود، ماحولیاتی نگہداشت اور عالمی ذمہ داری کی بنیاد پر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، اور یہ روایتی طاقت اور مجموعی قومی پیداوار پر مبنی پیمانوں سے آگے بڑھتا ہے۔ اس انڈیکس میں 154 ممالک شامل ہیں اور اسے شفاف اور عالمی ذرائع سے حاصل کردہ اعداد و شمار کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے، تاکہ اس کی ساکھ اور باہمی تقابل کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

آگاہ کیا گیا کہ یہ انڈیکس تین بنیادی جہتوں پر مشتمل ہے۔ پہلی اندرونی ذمہ داری ہے، جس میں شہریوں کی عزت و وقار، انصاف اور فلاح و بہبود پر توجہ دی گئی ہے۔ دوسری ماحولیاتی ذمہ داری ہے، جس کے تحت قدرتی وسائل کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ تیسری بیرونی ذمہ داری ہے، جو عالمی امن، تعاون اور عالمی استحکام کے لیے کسی ملک کے کردار اور شراکت کی پیمائش کرتی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ذمّے دار ممالک انڈیکس کا باقاعدہ اجرا 19 جنوری 2026 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں کیا جائے گا، جو کہ بھارت کے سابق معزز صدر شری رام ناتھ کووند کی باوقار موجودگی میں منعقد ہوگا۔

یہ انڈیکس اخلاقیات، ذمہ داری، عالمی خوراک کی فراہمی اور بین الاقوامی امور میں پائیدار قیادت کے موضوعات پر عالمی سطح پر مکالمے کو فروغ دینے کا ہدف رکھتا ہے، اور توقع ہے کہ یہ عالمی منظرنامے پر قومی کارکردگی کو ایک متوازن اور اقدار پر مبنی تناظر میں سمجھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

*****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 534   )


(रिलीज़ आईडी: 2214296) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी