الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ہندوستان اے آئی ٹیلنٹ کو حاصل کرنے میں دنیا میں سرفہرست ، اے آئی مہارتوں کی رسائی میں سرخیل ممالک میں شامل
عالمی جائزے اے آئی ٹیلنٹ اور انفراسٹرکچر میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2025 8:18PM by PIB Delhi
ہندوستان کی مصنوعی ذہانت ( اے آئی) کی حکمت عملی ٹکنالوجی کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے وزیر اعظم کے ویژن پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان سے متعلق مخصوص چیلنجوں سے نمٹنا اور اے آئی میں مواقع اور ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
ہندوستان کا بڑھتا ہوا اے آئی ٹیلنٹ بیس
اے آئی سے متعلقہ ملازمتیں متنوع شعبوں جیسے کہ آئی ٹی ، مینوفیکچرنگ، زراعت، صحت کی دیکھ بھال، گورننس اور مزید پرپھیلا ہوا ہے۔ جیسا کہ ان شعبوں میں اے آئی کو اپنانا گہرا ہوتا جا رہا ہے، ہنر مند پیشہ ور افراد کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔
ہندوستانی حکومت نے اس کو تسلیم کیا ہے اور اس کے مطابق اپنے اے آئی اقدامات کو ہم آہنگ کیا ہے۔ یہ ہندوستان کی اے آئی افرادی قوت کے عالمی جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے۔
اسٹین فورڈ اے آئی انڈیکس رپورٹ- 2025 کے مطابق، ہندوستان:
- تقریباً 33 فیصد کی سالانہ ملازمت کی شرح کے ساتھ اے آئی ٹیلنٹ کے حصول میں دنیا کی قیادت کرتا ہے
- اے آئی مہارتوں کی رسائی میں عالمی سطح پر سرفہرست ممالک میں شمار ہوتا ہے
- سن 2016 کے بعد سے اے آئی ٹیلنٹ پول میں تین گنا سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے
ہندوستان اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے گلوبل اے آئی وائبرنسی ٹول میں سرفہرست تین ممالک میں شامل ہے جو اے آئی ٹیلنٹ اور انفراسٹرکچر میں اس کی بڑھتی ہوئی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔
صنعت کے تخمینوں کے مطابق 2027 تک ہندوستان کی اے آئی ٹیلنٹ بیس دوگنا ہونے کی توقع ہے، جو تقریباً 15 فیصد کی کمپاؤنڈ سالانہ ترقی کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔
ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اے آئی ٹیلنٹ کی بنیاد عالمی ڈیولپر کی شرکت میں بھی جھلکتی ہے۔ گٹ ہب کے جغرافیائی تقسیم کے لحاظ سے اے آئی پروجیکٹس کے عالمی اعدادوشمار کے مطابق ہندوستان 2024 میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا تعاون کرنے والا ملک تھا جو کہ تمام اے آئی پروجیکٹوں کا 19.9 فیصد تھا۔
یہ ہندوستان کے اے آئی ڈیولپر ماحولیاتی نظام کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید برآں، یہ انڈیا اے آئی مشن کے تحت بڑے پیمانے پر اے آئی مہارت کی ترقی، تحقیق اور اختراع پر حکومت کی توجہ کی توثیق کرتا ہے۔
حکومت ہند کے مختلف اقدامات جو اے آئی ٹیلنٹ پائپ لائن کو تیار کرنے میں مدد کرتے ہیں درج ذیل ہیں:
- یہ انڈیا اے آئی مشن کے ستونوں میں سے ایک ہے، جو اے آئی ٹیلنٹ کو فروغ دینے اور ریسرچ پائپ لائن پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
- حکومت 500 پی ایچ ڈی اسکالرز، 5,000 پوسٹ گریجویٹ اور 8,000 انڈرگریجویٹ طلباء کو اے آئی سے متعلقہ کام کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے۔
- این آئی ای ایل ٹی کے ذریعے 27 انڈیا اے آئی ڈیٹا اور اے آئی لیبز کوٹیئر-2 اورٹیئر- 3 شہروں میں قائم کیا گیا ہے، جو اے آئی ، ڈیٹا کیوریشن، تشریح، صفائی اور اپلائیڈ ڈیٹا سائنس کے کورسز پیش کر رہے ہیں۔
- ستائیس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں واقع 174 آئی ٹی آئی اور پولی ٹیکنک اداروں کو اضافی انڈیا اے آئی ڈیٹا اور اے آئی لیبز قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
- حکومت،این اے ایس ایس سی او ایم-نیسکام کے ساتھ مل کر سیکھنے والوں کو جدید مہارتوں سے بااختیار بنا رہی ہے — جیسے کہ اے آئی ، بڑا ڈیٹااور کلاؤڈ کمپیوٹنگ- جو آج کے تیزی سے تیار ہوتے ڈجیٹل منظر نامے میں ضروری ہیں۔
- اس پلیٹ فارم پر دستیاب کورسز قومی پیشہ ورانہ معیارات (این او ایس) اور نیشنل اسکلز کوالیفیکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے ساتھ منسلک ہیں۔
- پلیٹ فارم پر 500 سے زیادہ کورسز اور 2,000 سے زیادہ ڈجیٹل روانی کے راستے دستیاب ہیں۔ آج تک 16.29 لاکھ سے زیادہ امیدوار مختلف کورسز میں داخلہ لے چکے ہیں اور تربیت حاصل کر چکے ہیں۔
- آئی گاٹ کرمایوگی بھارت پلیٹ فارم
- یہ پلیٹ فارم مشن کرمایوگی کے تحت سرکاری اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ڈجیٹل لرننگ پلیٹ فارم کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔
- یہ پلیٹ فارم ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے کہ اے آئی ، ڈیٹا انالیٹکس اور ڈجیٹل ٹرانسفارمیشن میں آن لائن کورسز اور سرٹیفیکیشن پیش کرتا ہے۔
- نیشنل کریئر سروس ( این سی ایس)
- یہ ایک ون اسٹاپ ڈجیٹل پلیٹ فارم ہے جو وزارت محنت اور روزگار کے ذریعے چلایا جاتا ہے جو سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے روزگار کے مواقع اور ملازمت سے مماثل خدمات فراہم کرتا ہے۔
- یہ پلیٹ فارم کریئر کی مشاورت، جاب میلوں کے بارے میں معلومات، ہنر مندی کے فروغ کے پروگرام اور پیشہ ورانہ رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے۔
- یہ پورٹل www.ncs.gov.in پر دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ، ایک مفت قومی سطح کے فاؤنڈیشن کورس کا آغاز کیا گیا ہے جس کا نام ‘یوتھ اے آئی فار آل’ ہے تاکہ وسیع پیمانے پر بیداری اوراے آئی کی بنیادی خواندگی کو فروغ دیا جا سکے۔
این اے ایس ایس سی او ایم-نیسکام کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے پاس دنیا کا سب سے بڑا ڈجیٹل طور پر لیس ٹیلنٹ پول ہے اور اس میں سن 2030 تک اے آئی سے متعلقہ خدمات میں 8-10 ملین پیشہ ور افراد کو دوبارہ مہارت اور تیار کرنے کی صلاحیت ہے۔
حکومت اے آئی کی مہارتوں اور افرادی قوت کی ترقی کے لیے مکمل حکومتی انداز اپنا رہی ہے۔ انڈیا اے آئی مشن اور متعلقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے، حکومت وزارتوں، ریاستی حکومتوں، تعلیمی اداروں اور صنعت کے ساتھ اے آئی مہارتوں کو تیار کرنے کے لیے تعاون کر رہی ہے۔
یہ معلومات 19.12.2025 کو ایوان بالا-راجیہ سبھا میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے پیش کیں۔
*****
ش ح – ظ ا- ن ع
UR No. 516
(रिलीज़ आईडी: 2214152)
आगंतुक पटल : 17