ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی وی ای ٹی نے فلپ کارٹ کو ہندوستان کے ای- کامرس اور لاجسٹک سیکٹر میں ملازمین کے لئے صنعت پر مبنی ہنر کی ترقی کے مواقع کو مضبوط کرنے کے لئے دوہری ایوارڈ دینے والے ادارے کے طور پر تسلیم کیا


 فلپ کارٹ اسکل انڈیا مشن کے مطابق تربیت، تشخیص اور سرٹیفیکیشن کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی آپریشنل مہارت میں حصہ ڈالے گا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 DEC 2025 8:03PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) نے، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت کے تحت، ہندوستان کی پیشہ ورانہ تعلیم اور ہنر کی ترقی کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لیے فلپ کارٹ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس تعاون کا مقصد ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ای - کامرس اور لاجسٹکس ورک فورس کے لیے اسکل انڈیا مشن کے مطابق قومی سطح پر تسلیم شدہ صنعت پر مبنی ہنر کی ترقی کے پروگرام بنانا ہے۔

اس معاہدے پر نئی دہلی کے کوشل بھون میں اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) اور این سی وی ای ٹی کے سینئر نمائندوں کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ محترمہ دیباسری مکھرجی، سکریٹری، ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کی وزارت اور چیئرپرسن این سی وی ای ٹی  مہمان خصوصی تھیں۔ ان کے ساتھ پروفیسر (ڈاکٹر) اشوک کمار گابا، ایگزیکٹیو ممبر، این سی وی ای ٹی اور  جناب رجنیش کمار، چیف کارپوریٹ افیئر آفیسر، فلپ کارٹ گروپ بھی تھے۔ این سی وی ای ٹی کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل وکرم سنگھ بھاٹی، ڈاکٹر سوہاس دیشمکھ اور جناب دیپک دان برنوال بھی موجود معززین میں شامل تھے۔

ایم ایس ڈی ای کے زیراہتمام قائم کیا گیا این سی وی ای ٹی ہندوستان کی پیشہ ورانہ تعلیم، تربیت، اور ہنر کی ترقی کے ماحولیاتی نظام میں معیار کو منظم کرنے اور یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا مقصد ایسے قومی معیارات کو قائم کرنا ہے جو افرادی قوت کی ملازمت کو مضبوط کریں اور پائیدار اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالیں۔

اس تعاون کے تحت این سی وی ای ٹی فلپ کارٹ کو تربیت، تشخیص اور سرٹیفیکیشن کے لیے ایک تسلیم شدہ ادارہ ( بی آئی) بننے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ اس سے صنعت کے ڈیزائن کردہ مہارتوں کی ترقی کے پروگراموں کو باضابطہ طور پر معیاری، پورٹیبل اور قومی سطح پر تسلیم شدہ بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ کامیابی فلپ کارٹ کو نیشنل اسکلز کوالیفیکیشن فریم ورک (این ایس کیو ایف) کے ساتھ منسلک تربیتی پروگراموں کو ڈیزائن اور فراہم کرنے کے قابل بنائے گی، جس سے معیار اور صنعت کی مطابقت کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس شراکت داری سے فلپ کارٹ  کو معیاری، اعلیٰ معیار کی تربیت اور سرٹیفیکیشن پروگرام تیار کرنے میں بھی مدد ملے گی جو خاص طور پر پسماندہ پس منظر والے افراد کے لیے روزگار کی اہلیت کو بڑھاتے ہیں۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، محترمہ دیباسری مکھرجی سکریٹری ایم ایس ڈی ای اور چیئرپرسن،این سی وی ای ٹی نے کہا- ‘‘ فلپ کارٹ  کے ساتھ این سی وی ای ٹی  کی شراکت داری ہندوستان کے ہنر مندی کے فروغ کے فریم ورک کو صنعت کے موافق، قابل اعتماد، اور نتیجہ پر مبنی بنانے کے لیے  طویل مدتی کریئر کی ترقی ہماری مسلسل کوششوں کو تقویت دیتی ہے’’۔

اس شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب  رجنیش کمار، چیف کارپوریٹ افیئر آفیسر فلپ کارٹ گروپ نے کہا- ‘‘فلپ کارٹ میں، مہارت کی ترقی کوئی ثانوی کوشش نہیں ہے؛ یہ ہندوستان کے ڈجیٹل کامرس کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں ہمارے تعاون کا مرکز ہے۔ معیاری، قومی سطح پر تسلیم شدہ مہارت کی ترقی کے راستے جو صنعت سے چلنے والے اور نتائج پر مبنی ہیں’’۔

این سی وی ای ٹی کے ساتھ یہ تعاون ہمیں حقیقی دنیا کے فیکٹری آپریشنل علم کو باضابطہ تربیت، تشخیص اور سرٹیفیکیشن فریم ورک میں شامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ہمارا مقصد روزگار کے قابل ہنر کا ایک بڑا  ذخیرہ  بنانا ہے جو ہندوستان کی ڈجیٹل معیشت کے ساتھ ترقی کر سکے، ساتھ ہی ساتھ اسکل انڈیا مشن کو بامعنی اور طویل مدتی طریقے سے سپورٹ کر سکے۔

یہ اقدام ٹرینیز کو معیاری پروگرام کی فراہمی، سخت تشخیصی عمل اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر مضبوط مارکیٹ کی پہچان کے ساتھ باوقار سرٹیفیکیشن فراہم کرے گا۔ یہ سرٹیفکیٹس ڈیجی لاکر پر محفوظ طریقے سے محفوظ کیے جا سکتے ہیں اور تعلیمی کریڈٹس کی تصدیق اکیڈمک بینک آف کریڈٹس (اے بی سی) کے ذریعے کی جا سکتی ہے، جس سے کریئر کی ترقی اور طویل مدتی ملازمت کو مزید تقویت ملتی ہے۔

اس تعاون کے ذریعے این سی وی ای ٹی کا مقصد ای - کامرس سپلائی چین میں مہارت کے اہم فرق کو پُر کرنا، تصدیق شدہ اور قابل روزگار ٹیلنٹ کا ایک  ذخیرہ بنانا اور عالمی سطح پر مسابقتی، مستقبل کے لیے تیار معیشت بننے کے ہندوستان کے ویژن کی حمایت کرنا ہے۔

 

*****

ش ح – ظ  ا- ن ع

UR No. 515


(ریلیز آئی ڈی: 2214142) وزیٹر کاؤنٹر : 16
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी