عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: ایس سی /ایس ٹی /او بی سی کے لیے خالی اسامیاں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
03 DEC 2025 3:57PM by PIB Delhi
03 دسمبر، 2025: خالی آسامیوں کی موجودگی اور پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں/محکموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ بیک لاگ ریزرو اسامیوں کی نشاندہی کے لیے ایک ان ہاؤس کمیٹی تشکیل دیں، ایسی آسامیوں کی بنیادی وجہ کا مطالعہ کریں، ایسی آسامیوں کے سبب بننے والے عوامل کو دور کرنے کے لیے اقدامات شروع کریں اور خصوصی بھرتی مہم کے ذریعے انہیں پُر کریں۔
مرکزی حکومت کی وزارتوں/محکموں کو یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈپٹی سکریٹری اور اس سے اوپر کے عہدے کے کسی افسر کو رابطہ افسر کے طور پر نامزد کیا جائے، تاکہ ریزرویشن سے متعلق احکامات اور ہدایات کی مناسب تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے اور رابطہ افسر کے براہ راست کنٹرول میں ایک خصوصی ریزرویشن سیل قائم کیا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں اس کی مدد کرے۔
تمام متعلقہ وزارتوں/محکموں میں ہدایات کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے، مذکورہ ہدایات کو وقتاً فوقتاً دہرایا گیا ہے اور صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، 2016 سے اب تک 4.80 لاکھ سے زیادہ بیک لاگ اسامیوں کو پُر کیا جا چکا ہے۔
****
ش ح، ا م۔ ن ع
Uno-350
(ریلیز آئی ڈی: 2212894)
وزیٹر کاؤنٹر : 32