وزارتِ تعلیم
تمل ناڈو کے مندوبین کے تیسرے وفد نے کاشی میں ہنومان گھاٹ اور مہاکوی سبرمنیا بھارتی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا
प्रविष्टि तिथि:
07 DEC 2025 6:30PM by PIB Delhi
تمل ناڈو کے ادیبوں پر مشتمل مندوبین کا تیسرا گروپ، جو کاشی تمل سنگمّم 4.0 میں شرکت کر رہا ہے، نے آج ہنومان گھاٹ کا دورہ کیا۔ مندوبین نے گنگا کے کنارے پوجا پاٹھ کیں اور بھلائی و خوشحالی کی دعا مانگی۔ گھاٹ پر موجود کاشی کے اسکالرس نے گھاٹوں کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت پر روشنی ڈالی، جس سے مندوبین کو کاشی کے مقدس جغرافیے سے آگاہی حاصل ہوئی۔
گھاٹ پر پوجا پاٹھ کرنے کے بعد وفد نے دریائے گنگا کے کنارے واقع کئی قدیم مندروں کا بھی دورہ کیا۔ انہیں ان مندروں کی روحانی، تاریخی اور معماری اہمیت کے بارے میں بتایا گیا، جس سے انہیں کاشی کی شاندار ثقافتی وراثت کو سمجھنے میں مدد ملی۔

بعد ازاں گروپ نے ہنومان گھاٹ پر واقع مہاکوی سبرمنیا بھارتی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ مندوبین نے ان کے خاندان کے افراد سے ملاقات کی اور ساتھ موجود لائبریری بھی دیکھی تاکہ ان کی زندگی، تصانیف اور اس ثقافتی ماحول کے بارے میں زیادہ جان سکیں جس نے ان کی تحریروں پر اثر ڈالا۔
اس کے بعد ادیبوں نے کانچی مٹھ کا دورہ کیا، جہاں انہیں اس کی تاریخی وراثت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وفد نے کاشی کے مندروں میں موجود جنوبی بھارتی طرزِ تعمیر کے عناصر کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

سرکاری عہدیداران اور اسکالرس نے بریف کیا کہ کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان ثقافتی تعلق کئی صدیوں پر محیط ہے۔ ہنومان گھاٹ، کیدار گھاٹ اور ہریش چندر گھاٹ جیسے مقامات ایک بڑی تمل برادری کا مسکن ہیں، جو دیرینہ ثقافتی رشتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔ صرف ہنومان گھاٹ ہی پر 150 سے زیادہ گھرانے تمل خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس دورے نے دونوں خطوں کے درمیان قائم دیرپا ادبی، روحانی اور ثقافتی روابط کو اجاگر کیا اور مشترکہ وراثت کے ذریعے اتحاد کو فروغ دینے میں کاشی تمل سنگمّم 4.0 کے مقاصد کو آگے بڑھایا۔
*******
ش ح۔ع ح ۔ ا ک م
U.N-387
(रिलीज़ आईडी: 2212481)
आगंतुक पटल : 7