وزارتِ تعلیم
پریاگ راج میں کے ٹی ایس 4.0 پہل کے تحت تمل ناڈو سے پیشہ ور فنکاروں کے پانچویں وفد کا خیرمقدم
प्रविष्टि तिथि:
12 DEC 2025 6:30PM by PIB Delhi
کاشی تمل سنگمم 4.0 کے تحت تمل ناڈو کے پیشہ ور فنکاروں پر مشتمل پانچواں وفد آج پریاگ راج پہنچا۔

فنکاریوں کے استقبال کے لئے تریوینی سنگم پر ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں میئر جناب اُمیش چندر گنیش کیشوانی، سٹی مجسٹریٹ جناب ونود کمار سنگھ اور نارتھ سینٹرل زون کلچرل سینٹر کے نمائندے موجود تھے۔

وفد کو تمل زبان میں بھگود گیتا پیش کی گئی، جس سے ثقافتی تبادلے کو مزید اہمیت حاصل ہوئی۔ اس کے بعد سنگم پر ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں شمالی اور جنوبی ہندوستان کی فن کاری پیشکش شامل تھیں۔
ثقافتی پروگرام کے بعد وفد خصوصی کشتیوں کے ذریعے تروینی سنگم پہنچا۔ وفد کے اراکین نے اس سنگم پر پوجا کی۔

بعد ازاں وفد نے تاریخی شری بڑے ہنومان جی مندر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پوجا کی۔ دن بھر کی طے شدہ ثقافتی اور روحانی سرگرمیوں کی تکمیل کے بعد وفد پریاگ راج سے اجودھیا کے لیے روانہ ہو گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش ع۔ن م۔
U-266
(रिलीज़ आईडी: 2212371)
आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें:
English