اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

حج 2026 کی تیاریوں کا سیکرٹری، وزارت اقلیتی امور مدینہ، سعودی عرب میں جائزہ لیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 06 JAN 2026 8:10PM by PIB Delhi

 بھارت سرکار کی حج 2026 کی ابتدائی اور فعال تیاریوں کے تحت، وزارت اقلیت امور کے سیکرٹری ڈاکٹر چندر شیکھر کمار نے مدینہ میں واقع بھارتی حج زائرین کے دفتر کا دورہ کیا اور بھارتی حج زائرین کے لیے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈاکٹر چندر شیکھر نے مدینہ میں اہم سہولیات، بشمول زائرین کی رہائش اور طبی سہولیات، کا زمینی جائزہ لیا تاکہ بھارتی حاجیوں کے لیے آرام، حفاظت اور معیاری خدمات کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ دورہ سعودی عرب کے ایک سرکاری وفد کا حصہ تھا جو حج کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور سعودی وزارت حج کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کرنے کے لیے تھا۔ سیکرٹری کے ساتھ بھارت کے قونصل جنرل، جدہ جناب فہد احمد خان سوری، جوائنٹ سیکرٹری (حج)، وزارت اقلیتی امور، جناب رام سنگھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، حج کمیٹی آف انڈیا، جناب شاہنواز اور ڈائریکٹر (حج) جناب ناظم احمد بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران، جدہ میں قونصل جنرل آف انڈیا میں حاج قونصل محترمہ صدف چودھری نے وفد کو بھارتی حج زائرین کے انتظامات اور سعودی حکام کے ساتھ جاری ہم آہنگی سے آگاہ کیا۔

سیکرٹری  موصوف نے زور دیا کہ بھارت سرکار بھارت سے حج زائرین کو ہر ممکن طریقے سے سہولت فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، پیشگی منصوبہ بندی، سعودی حکام کے ساتھ قریبی ہم آہنگی، اور زمینی انتظامات کی مسلسل نگرانی پر زور دیتی ہے۔

وزارت کی ڈیجیٹل پہل کاریوں کو اجاگر کرتے ہوئے، ڈاکٹر کمار نے نشاندہی کی کہ وزارت اقلیتی امور زائرین کی سہولت اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کا بڑھتے ہوئے استعمال کر رہی ہے۔ وزارت کے ذریعے تیار کردہ حج سویدھا ایپ اس سمت میں ایک بڑا قدم ہے، جو بھارتی حاجیوں کو شفاف، مؤثر اور زائرین پر مبنی ڈیجیٹل خدمات فراہم کرتی ہے۔

یہ دورہ حکومت کی اس مسلسل کوششوں کا غماز ہے کہ حج 2026 کے دوران بھارت سے آنے والے زائرین کے لیے ایک محفوظ، ہموار اور روحانی طور پر بھرپور حج کا تجربہ یقینی بنایا جا سکے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 216


(रिलीज़ आईडी: 2211906) आगंतुक पटल : 32
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी