وزارت آیوش
ون ہیلتھ مشن میں شرکت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 DEC 2025 9:38PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند نیشنل ون ہیلتھ مشن (این او ایچ ایم) میں فعال طور پر شرکت کر رہی ہے۔ اس مشن کا قیام وزیر اعظم کی سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع سے متعلق مشاورتی کونسل(پی ایم- ایس ٹی آئی اے سی) کی 21ویں میٹنگ کی سفارش پر فروری 2024 میں کابینہ کی منظوری کے ساتھ عمل میں آیا ہے۔ اس مشن کی رہنمائی حکومتِ ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر (او پی ایس اے) کے دفتر کے ذریعے کی جا تی ہے اور اس میں وزارتِ آیوش سمیت 16 سے زائد مرکزی وزارتیں اورمحکمے شامل ہیں۔ صحت کی تحقیق سے متعلقہ محکمہ(ڈی ایچ آر) /انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) اس مشن کی عمل درآمدی ایجنسی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس متعلق مزید تفصیلات ذیل میں درج ویب سائٹ پر دستیاب ہیں: https://www.psa.gov.in/oneHealthMission
او پی ایس اے اور آئی سی ایم آر کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق، پہلی ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی مشاورتی ورکشاپ 9 جون 2025 کو نئی دہلی میں منعقد کی گئی تھی، جس میں27 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں نے شرکت کی۔
نیشنل ون ہیلتھ مشن کے تحت انجام دیے گئے پروگراموں اور سرگرمیوں کی ریاست اورمرکز کے زیر انتظام علاقے ( یو ٹی) کے لحاظ سے تفصیلات، حکومتِ ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر (او پی ایس اے) کے زیرِ انتظام ون ہیلتھ مشن ڈیش بورڈ پر دستیاب ہیں۔ یہ تفصیلات پی ایس اے کی سرکاری ویب سائٹ پر درج ذیل لنک کے ذریعے دیکھی جا سکتی ہیں:
https://www.psa.gov.in/oneHealthDashboard
حکومت نے نیشنل ون ہیلتھ مشن کے تحت اقدامات کو نافذ کرنے کے لیے اہم شراکت داروں کے ساتھ تعاون قائم کیا ہے، جن میں انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ یعنی طبی تحقیق کی بھارتی کونسل(آئی سی ایم آر) ، نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول یعنی امراض کی روک تھام سے متعلق قومی سینٹر(این سی ڈی سی) ، ریاستی محکمۂ صحت، محکمہ مویشی پروری اور ڈیری اور دیگر متعلقہ ادارے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات ذیل میں درج ویب سائٹ پر دستیاب ہیں:
https://www.psa.gov.in/oneHealthMission.
او پی ایس اے کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق نیشنل ون ہیلتھ مشن کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں کے علاوہ، حکومت نے ملک میں انسانوں–جانوروں کے ماحولیاتی رابطے پر صحت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
نیشنل ون ہیلتھ مشن کے لیے اہم ادارہ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ون ہیلتھ (این آئی او ایچ) ، مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں قائم کیا جا رہا ہے، جیسا کہ مشن کے تحت منظوری دی گئی ہے۔
این او ایچ ایم کے تحت،آئی سی ایم آر اور ڈی ایچ آر نے دیگر شریک وزارتوں اورمحکموں کے تعاون سے کئی نگرانی کے پائلٹ پروجیکٹس شروع کیے ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:
- جانوروں اور انسانوں کے انٹرفیس پر ماڈل نگرانی پروجیکٹس چلائے جا رہے ہیں ۔
- گندے پانی کی نگرانی کا استعمال اینٹی مائکروبیل مزاحمت (اے ایم آر) کو ٹریک کرنے کے لیے کیا جاتا ہے ۔
- متعدی بیماریوں کی نگرانی کے لیے سنڈرومک سرویلنس موجود ہے ۔
- مذبح خانوں میں نگرانی
- پرندوں کی محفوظ پناہ گاہوں میں نگرانی
پروگرام کے تحت شروع کی گئی دیگر سرگرمیاں:
- 23بائیو سیفٹی لیول (بی ایس ایل) کا ایک نیٹ ورک -3 لیبزقائم کئے گئےہیں ۔
- بیماریوں کے پھیلنے کی تحقیقات کے لیے انسانی صحت ، مویشی پروری اور جنگلی حیات کے شعبوں کے ماہرین پر مشتمل نیشنل جوائنٹ آؤٹ بریک رسپانس ٹیم (این جے او آر ٹی) کی تشکیل ۔
- وبائی امراض سے نمٹنے کی تیاری کی کوششوں میں ، 27 اگست سے 31 اگست 2024 تک ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع میں ایک جامع قومی آزمائشی مشق ، وشنو یدھ ابھیاس (وی وائی اے) کا بھی انعقاد کیا گیا ۔ 2 سے5 نومبر 2025 تک مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضلع میں ’وشنو سنکرمن پراتیردھ ابھیاس‘ کے عنوان سے ایک اور بڑے پیمانے پر آزمائشی مشق کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مشق کا مقصد علاقائی بیماریوں کے پھیلنے کے بندوبست میں ہندوستان کی وبا سے نمٹنے کی تیاریوں اور باہمی ہم آہنگی کا جائزہ لینا تھا ۔
- جون2025 میں ریاست اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی پہلی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔
- ’نیشنل ون ہیلتھ اسمبلی-2025 ‘نومبر 2025 میں نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔
آیوش سیکٹر سے متعلق اقدامات ون ہیلتھ ترجیحات میں تعاون فراہم کررہے ہیں:
- وزارتِ آیوش مناسب مواقع پر معقول اور غیر اینٹی بائیوٹک علاج کے اختیارات کو فروغ دیتی ہے، جو بالواسطہ طور پر اینٹی مائیکروبیل مزاحمت (اے ایم آر) میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتا ہے، جو کہ ون ہیلتھ کی بنیادی ترجیح ہے۔ آیوش ریسرچ کونسلز نے امیونوموڈیولیشن اور ویکٹر سے منتقل ہونے والی بیماریوں سے متعلق تحقیقی مطالعات انجام دیے ہیں۔
- مزید برآں، آیوش وِرٹیکل،ڈی جی ایچ ایس نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک معلومات پہنچانے کے لیے این سی ڈی سی کے تعاون سے منکی پوکس اور ہیٹ ویو کے حوالے سے عوامی صحت کی ہدایات جاری کی ہیں۔
انسانوں-جانوروں- کے ماحولیاتی انٹرفیس پر صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی ریاست اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے تفصیلات https://www.psa.gov.in/oneHealthDashboard اس لنک پر دستیاب ہیں ۔
آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دیں ۔
****
ش ح۔م م ع۔ش ت
U NO: 161
(ریلیز آئی ڈی: 2211587)
وزیٹر کاؤنٹر : 28