مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی آر اے آئی نے ریاست جھارکھنڈ کے ضلع ہزاری باغ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں نیز رانچی سے پٹنہ تک قومی شاہراہوں (این ایچ-19، 20 اور 22) کے علاوہ پٹنہ سے رانچی تک ریلوے روٹ پر، جوبہار لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے) کے تحت آتے ہیں کےنیٹ ورک کے معیار کا جائزہ لیا
प्रविष्टि तिथि:
02 JAN 2026 12:49PM by PIB Delhi
ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) نے نومبر 2025 کے دوران بہار لائسنس یافتہ سروس ایریا (ایل ایس اے) کے لیے اپنے آزاد ڈرائیو ٹیسٹ (آئی ڈی ٹی) کے نتائج جاری کیے ہیں۔ اس میں ضلع ہزاری باغ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے وسیع شہری راستے، رانچی سے پٹنہ تک قومی شاہراہوں (این ایچ-19، 20 اور 22) کے ساتھ شاہراہ کے راستے اور پٹنہ سے رانچی تک ریلوے روٹ شامل ہیں۔یہ ڈرائیو ٹیسٹ ٹی آر اے آئی کے علاقائی دفتر، کولکاتہ کی نگرانی میں انجام دیے گئے، جن کا مقصد استعمال کے مختلف ماحول میں موبائل نیٹ ورک کی حقیقی کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، جن میں شہری علاقے، ادارہ جاتی ہاٹ اسپاٹس، کاروباری علاقے، رہائشی علاقے، ریلوے روٹ کے دوران مسافروں کا تجربہ اور دیگر پہلو وغیرہ شامل ہیں۔
ٹی آر اے آئی کی ٹیموں نے 20 نومبر 2025 سے 28 نومبر 2025 کے درمیان بہار لائسنس یافتہ سروس ایریا میں ضلع ہزاری باغ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے شہری راستوں، رانچی سے پٹنہ تک قومی شاہراہوں (این ایچ-19، 20 اور 22) کے ساتھ شاہراہ کے راستے، اور پٹنہ سے رانچی تک ریلوے روٹ پر تفصیلی جانچ کی۔ اس دوران 220.9 کلومیٹر کے شہری ڈرائیو ٹیسٹ، 18 ہاٹ اسپاٹ مقامات، 2.1 کلومیٹر کے واک ٹیسٹ، 327.5 کلومیٹر کے شاہراہ ڈرائیو ٹیسٹ، اور 376.9 کلومیٹر کے ریلوے ڈرائیو ٹیسٹ کا احاطہ کیا گیا۔جانچ کے دوران 2جی، 3جی، 4جی اور 5جی ٹیکنالوجیز کا جائزہ لیا گیا، جو مختلف صلاحیتوں والے موبائل ہینڈ سیٹس استعمال کرنے والے صارفین کے تجربے کی عکاسی کرتا ہے۔ آزاد ڈرائیو ٹیسٹ کے نتائج متعلقہ تمام ٹیلی کام خدمات فراہم کنندگان (ٹی ایس پیز) کو پہلے ہی مطلع کیے جا چکے ہیں۔
اہم پیمانے جن کا جائزہ لیا گیا:
اے) وائس سروسز: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (سی ایس ایس آر)، ڈراپ کال کی شرح (ڈی سی آر) ، کال سیٹ اپ کا وقت، کال سائلینس ریٹ، آواز کا معیار (ایم او ایس)اور کوریج۔
بی) ڈیٹا سروسز: ڈاؤن لوڈ/اپ لوڈ تھروپُٹ، لیٹنسی، جِٹر، پیکٹ ڈراپ ریٹ اور ویڈیو اسٹریمنگ میں تاخیر۔
ضلع ہزاری باغ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے شہری راستوں، رانچی سے پٹنہ تک قومی شاہراہوں (این ایچ-19، 20 اور 22) کے ساتھ شاہراہ کے راستے، اور پٹنہ سے رانچی تک ریلوے روٹ پر مجموعی موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی کا خلاصہ ذیل میں پیش کیا گیا ہے:
|
خدمات فراہم کرنے والے کا نام
|
کال سیٹ اپ کی کامیابی کی شرح
|
ڈراپ کال ریٹ
|
|
شہر
|
شاہراہ
|
ریلوے
|
مجموعی طور پر
|
شہر
|
شاہرہ
|
ریلوے
|
مجموعی طور پر
|
|
ایئرٹیل
|
99.65
|
100.00
|
81.48
|
96.63
|
0.00
|
0.00
|
1.82
|
0.27
|
|
بی ایس این ایل
|
72.14
|
79.04
|
14.72
|
57.80
|
8.54
|
9.09
|
11.32
|
6.79
|
|
آر جے آئی ایل
|
99.66
|
100.00
|
95.87
|
99.21
|
0.34
|
0.00
|
4.31
|
0.79
|
|
وی آئی ایل
|
89.31
|
82.18
|
59.43
|
82.99
|
7.75
|
9.09
|
23.08
|
8.73
|
آٹو سلیکشن موڈ (2 جی / 3 جی / 4 جی / 5جی )میں:
مجموعی ڈرائیو ٹیسٹ کے دوران 5 جی ڈیٹا خدمات نے زیادہ سے زیادہ اوسط ڈاؤن لوڈ رفتار 199.26 ایم بی پی ایس اور زیادہ سے زیادہ اوسط اپ لوڈ رفتار 24.47 ایم بی پی ایس فراہم کی۔
آٹو سلیکشن موڈ (2 جی / 3 جی / 4 جی / 5جی ) میں کمزور سگنل کا مشاہدہ شہری ڈرائیو کے دوران مجموعی آئی ڈی ٹی روٹ کے 5.53 فیصد، 46.10 فیصد، 4.52 فیصد اور 23.98 فیصد حصے میں کیا گیا، جو بالترتیب ایئرٹیل، بی ایس این ایل، آر جے آئی ایل اور وی آئی ایل کے معاملات میں تھا۔
ضلع ہزاری باغ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں جائزے کے دوران حدری، کریات پور، ہارلی پیٹو، دارو، امناری، کیسورا، سیتا گڑھا، ہرہرو، نوادہ، ہوپد، حرام، ہارلی، بڑکاگاؤں، پکڑی برواڈیہہ، جمواری، پندری، سلطانہ، گڈوکھر، لوپنگ، ڈمراؤں، منڈئی خرد، نواب گنج وغیرہ کے علاقوں کا احاطہ کیا گیا۔
ٹی آر اے آئی نے جامد جانچ (اسٹیٹک ٹیسٹنگ) کے ذریعے درج ذیل مقامات پر بھی زمینی حقائق کے مطابق حالات کا جائزہ لیا۔ (i) باراچٹی پوسٹ آفس، تیتریاخرد، بہار؛(ii) برلا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، میسرا، جھارکھنڈ؛ (iii) کنہری پہاڑی، ہزاری باغ، جھارکھنڈ؛ (iv) سول کورٹ، ہزاری باغ، جھارکھنڈ؛ (v) ہیڈ پوسٹ آفس، ہزاری باغ، جھارکھنڈ؛ (vi) ہزاری باغ نیا بس اسٹینڈ، ہزاری باغ، جھارکھنڈ؛ (vii) ہزاری باغ وائلڈ لائف سینکچری، ہزاری باغ، جھارکھنڈ؛ (viii) ہیساگڑھا پنچایت بھون، کاسیکھاپ، جھارکھنڈ؛ (ix) کیندوا موڑ چوپارن بس اسٹینڈ، چوپارن، جھارکھنڈ؛ (x) ماں وندھیاواسنی کالج آف ایجوکیشن، کرماٹانڑ، جھارکھنڈ؛ (xi) آئی آئی ایم بی جی، گیا کا مرکزی دروازہ، بہار؛ (xii) شیخ بھکاری میڈیکل کالج کی نئی عمارت، ہزاری باغ، جھارکھنڈ؛ (xiii) پاور گرڈ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ، گیا، بھنوربر، بہار؛ (xiv) رادھا گووند یونیورسٹی، للکی گھاٹی، جھارکھنڈ؛ (xv) شہید نرمل مہتو چوک، کوتھر، جھارکھنڈ؛ (xvi) شیواجی چوک، وجے نگر، رانچی، جھارکھنڈ؛ (xvii) ایس این سنہا کالج، جہان آباد، بہار؛ (xviii) ونوبا بھاوے یونیورسٹی، ہزاری باغ، جھارکھنڈ۔
اس کے علاوہ (i) ہزاری باغ ٹاؤن ریلوے اسٹیشن، جھارکھنڈ؛ (ii) صدر اسپتال ہزاری باغ، جھارکھنڈ پر واک ٹیسٹ کے ذریعے جانچ کی گئی۔
اہم معیارِ خدمت (کیو او ایس) کے پیمانوں کے مطابق کارکردگی:
سی ایس ایس آر: کال سیٹ اپ کامیابی کی شرح (فیصد میں)، سی ایس ٹی : کال سیٹ اپ کا وقت (سیکنڈ میں)، ڈی سی آر: ڈراپ کال کی شرح (فیصد میں)، ایم او ایس : اوسط رائے اسکور۔

یہ جانچ ٹی آر اے آئی کی جانب سے تجویز کردہ آلات اور معیاری پروٹوکولز کے تحت حقیقی وقت کے ماحول میں انجام دی گئی۔ تفصیلی رپورٹ ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ www.trai.gov.in پر دستیاب ہے۔ کسی بھی وضاحت یا معلومات کے لیے، شری کوشک مکھرجی، ایڈوائزر (ریجنل آفس، کولکاتہ) ٹی آر اے آئی سے ای میل adv.kolkata@trai.gov.in کے ذریعے یا ٹیلی فون نمبر+91-33-22361401 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
*********
ش ح۔ت ف ۔م الف
U. No-57
(रिलीज़ आईडी: 2210791)
आगंतुक पटल : 13