وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

کیدار گھاٹ پر نمامی گنگے کے رضاکاروں کے ساتھ مندوبین کا پہلا بیچ صفائی مہم میں شامل ہوا


کاشی تمل سنگم 4.0 کے تحت تمل مندوبین کے ذریعہ ماں گنگا کی آرتی کی گئی

प्रविष्टि तिथि: 01 DEC 2025 6:30PM by PIB Delhi

کاشی تمل سنگم کے چوتھے ایڈیشن کے حصے کے طور پر تمل مندوبین نے 1 دسمبر 2025 کو کیدار گھاٹ پر ماں گنگا آرتی میں شر کت کی۔ کاشی اور تمل ناڈو کے درمیان ثقافتی اتحاد کے اجتماعی اظہار میں نمامی گنگےرضاکاروں کے ساتھ شامل ہوئے۔اس دوران مندوبین نے گھاٹ پر صفائی  مہم  میں بھی حصہ لیا۔

1.jpg

اس پروگرام میں دوداشا جیوترلنگ اور گنگاشتکم کو اجتماعی طور پر پڑھا گیا اور اس کے بعد گنگا کی صفائی اور ماحولیاتی تحفظ میں اپنا حصہ ڈالنے کا عہد کیا گیا۔

2.jpg

پروگرام میں نمامی گنگے کے عہدیداروں، روحانی پیشواؤں اور تمل مندوبین کی شرکت کا خوبصورت مشاہدہ کیا گیا جو کاشی تمل سنگم 4.0 کے ثقافتی مقاصد کے لیے مضبوط جوش و جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔

********

 (ش ح ۔م ح۔رض)

U. No. 06


(रिलीज़ आईडी: 2210373) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी