مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ ڈاک اور ایس آئی ڈی بی آئی نے ادیم اسسٹ پلیٹ فارم پر بہت چھوٹی غیر منضبط  صنعتوں کے کانٹیکٹ پوائنٹ کی تصدیق کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

प्रविष्टि तिथि: 31 DEC 2025 5:07PM by PIB Delhi

حکومتِ ہند کی وزارت مواصلات کے تحت محکمۂ ڈاک (ڈی او پی) اور اسمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا (ایس آئی ڈی بی آئی) نے ادیم اسسٹ پلیٹ فارم (یو اے پی) پر رجسٹرڈ بہت چھوٹی غیر منضبط  صنعتوں (آئی ایم ایز) کے کانٹیکٹ پوائنٹ ویریفکیشن (سی پی وی) کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

ڈاک بھون، نئی دہلی میں محکمۂ ڈاک اور ایس آئی ڈی بی آئی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط

اس مفاہمت نامے پر محکمۂ ڈاک کی جانب سے محترمہ منیشا بنسل بادل، جنرل منیجر (شہریوں پر مرکوز خدمات اور دیہی کاروبار) اور ایس آئی ڈی بی آئی کی جانب سے ایس آئی ڈی بی آئی کے ڈپٹی جنرل منیجر جناب امت ناگر نے دستخط کیے۔ یہ معاہدہ ملک بھر میں بہت چھوٹی غیر منضبط  صنعتوں کے لیے تصدیق ، ڈیٹا کی سالمیت اور کریڈٹ کو ممکن بنانے کے اقدامات میں تعاون کرنے کے لیے دونوں تنظیموں کے درمیاناشتراک کے لیے ایک منظم ادارہ جاتی فریم ورک قائم کرتا ہے ۔

۔1.64 لاکھ سے زیادہ ڈاک خانوں پر مشتمل دنیا کے سب سے بڑے پوسٹل نیٹ ورک کے ساتھ ایک قابل اعتماد عوامی خدمت کا ادارہ، محکمۂ ڈاک، شراکت داری میں اپنی آخری میل تک رسائی، تربیت یافتہ فیلڈ ورک فورس اور شہریوں پر مرکوز اور کاروبار سے حکومت کی خدمات کی فراہمی میں وسیع تجربہ لاتا ہے۔ ہندوستانی ڈاک نے مالی شمولیت، ڈیجیٹل فعالیت اور جامع خدمات کی فراہمی سے متعلق قومی ترجیحات کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ایس آئی ڈی بی آئی، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) سےمتعلق سیکٹر کے فروغ،  مالی اعانت اور ترقی کے لیے اہم مالیاتی ادارہ، ادیم اسسٹ پلیٹ فارم کی ترقی اور انتظام کے لیے نامزد ایجنسی ہے۔ اس پلیٹ فارم کا مقصد رسمی شکل، ڈیٹا کی توثیق اور ادارہ جاتی کریڈٹ تک رسائی کو آسان بنا کر غیر منضبط بہت چھوٹی صنعتوں کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنا ہے۔ ان کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، ایس آئی ڈی بی آئی پلیٹ فارم پر دستیاب انٹرپرائز سطح کی معلومات کی درستی، صداقت اور اعتباریت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط سی پی وی میکانزم قائم کر رہا ہے۔

مفاہمت نامے کے تحت محکمۂ ڈاک اپنے ملک گیر پوسٹل نیٹ ورک اور تربیت یافتہ اہلکاروں سے استفادہ کرے  گا تاکہ ادیم اسسٹ پورٹل پر رجسٹرڈ کاروباری اداروں کی زمینی سطح پر رابطہ پوائنٹ کی تصدیق کی جا سکے۔ تصدیق میں ایس آئی ڈی بی آئی کے ذریعہ تجویز کردہ سی پی وی فریم ورک کے مطابق، جغرافیائی تفصیلات، کاروباری تفصیلات اور مقام پر مبنی توثیق کی تصدیق شامل ہوگی، جو جیو ٹیگ شدہ شواہد کے ذریعے کی جائے گی۔

اس پہل کو ایس آئی ڈی بی آئی کے ذریعہ تیار کردہ ایک مخصوص سی پی وی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جو ریئل ٹائم ڈیٹا کیپچر ، جیو ٹیگ شدہ تصاویر کو محفوظ اپ لوڈ کرنے اور تصدیق کی رپورٹوں کو بروقت جمع کرنے کے قابل بنائے گا۔ ایس آئی ڈی بی آئی تمام خطوں میں تصدیق کی سرگرمیوں کے یکساں،  درست اور اعلی معیار کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے سسٹم تک رسائی، بیک اینڈ انفراسٹرکچر ، آپریشنل رہنما خطوط اور تربیتی مدد فراہم کرے گا۔

یہ مفاہمت نامہ 31 دسمبر 2025 سے 30 دسمبر 2027 تک دو سال کی مدت کے لیے مجاز رہے گا اور باہمی طور پر متفقہ شرائط پر اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔ اس معاہدے میں ڈیٹا کی رازداری، معلومات کی حفاظت، جی ایس ٹی کی تعمیل اور منظم ادائیگی کے طریقۂ کار سے متعلق التزامات بھی شامل ہیں ۔

یہ شراکت داری ایم ایس ایم ای کی ترقی، مالی شمولیت اور غیر منضبط معیشت کو باضابطہ بنانے جیسی قومی ترجیحات کی حمایت کرنے کے لیے ہندوستانی ڈاک کی شہریوں پر مرکوز خدمات کی فراہمی کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔

*****

 (ش ح –ک ح۔م ذ)

U. No. 5006


(रिलीज़ आईडी: 2210271) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी