صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر صحت جناب جے پی نڈا نے انڈین فارماکوپیا کمیشن کی پیش رفت اور اقدامات کا جائزہ لیا


جناب نڈا نے خود انحصاری، سائنسی مہارت اور صحت کی دیکھ بھال کے مضبوط معیارات کے ذریعے حکومت کے آتم نربھر اور وِکسِت بھارت کے وژن کی حمایت کرتے ہوئے فارماکوپیئل معیارات اور فارماکو ویجیلنس کو مستحکم کرنے کے لیے آئی پی سی کی مسلسل کوششوں کی تعریف کی

جناب نڈا نے کہا کہ انڈین فارماکوپیا کو اب 19 ممالک میں تسلیم کیا گیا ہے، جو ہندوستان کی ریگولیٹری اور سائنسی صلاحیتوں پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعتراف دنیا کی فارمیسی کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کو مضبوط کرتا ہے اور عالمی سطح پر ہندوستانی فارماکوپیئل معیارات کی ساکھ کو واضح کرتا ہے

انڈین فارماکوپیا 2026 کے دسویں ایڈیشن کا اجرا مرکزی وزیر صحت کے ذریعے جنوری 2026 کے پہلے ہفتے میں کیا جائے گا

प्रविष्टि तिथि: 26 DEC 2025 5:50PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج انڈین فارماکوپیا کمیشن (آئی پی سی) کی پیش رفت اور اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کیمیکلز اور پیٹروکیمیکلز کے محکمے (ڈی او سی پی) کی سکریٹری اور وزارتِ صحت و خاندانی بہبود (ایم او ایچ ایف ڈبلیو) کی سکریٹری کے طور پر اضافی چارج سنبھالنے والی محترمہ نویدیتا شکلا ورما بھی موجود تھیں۔

جناب نڈا نے فارماکوپیئل معیارات اور فارماکو ویجیلنس سرگرمیوں کو مضبوط بنانے میں آئی پی سی کی مسلسل کوششوں کی ستائش کی، جو حکومت کے آتم نربھر بھارت اور وکست بھارت کے وژن کے مطابق خود انحصاری، سائنسی مہارت اور صحت کی نگہداشت کے مضبوط معیارات کو فروغ دیتی ہیں۔

جائزے کے دوران جناب نڈا نے ادویات کے معیار، حفاظت اور افادیت کو یقینی بنانے میں آئی پی سی کے کلیدی کردار کی تعریف کی، جس کے ذریعے صحتِ عامہ کا تحفظ ممکن ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین فارماکوپیا ایک اہم سائنسی اور ریگولیٹری حوالہ ہے، جو ملک بھر میں ادویات کے یکساں معیارات کو یقینی بناتا ہے۔

وزیر موصوف نے اس امر کی نشاندہی کی کہ انڈین فارماکوپیا کو اب 19 ممالک میں تسلیم کیا گیا ہے، جو ہندوستان کی ریگولیٹری اور سائنسی صلاحیتوں پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ یہ اعتراف دنیا کی فارمیسی کے طور پر ہندوستان کی حیثیت کو مزید مستحکم کرتا ہے اور عالمی سطح پر ہندوستانی فارماکوپیئل معیارات کی ساکھ کو نمایاں کرتا ہے۔

اس کے علاوہ، انڈین فارماکوپیا 2026 کے دسویں ایڈیشن کا اجرا مرکزی وزیر صحت کے ذریعے جنوری 2026 کے پہلے ہفتے میں کیے جانے کا امکان ہے۔

میٹنگ کے دوران جناب نڈا نے دواؤں کے منفی اثرات کی نگرانی اور مریضوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فارماکو ویجیلنس پروگرام آف انڈیا (پی وی پی آئی) کے نفاذ میں آئی پی سی کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے رپورٹنگ نظام کو مضبوط بنانے اور صحت کی نگہداشت سے وابستہ پیشہ ور افراد میں صلاحیت سازی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔ وزیر موصوف نے مقامی سائنسی مہارت اور ریگولیٹری معیارات کو مستحکم کرتے ہوئے عالمی صحتِ عامہ کی معاونت میں آئی پی سی کے کردار اور آتم نربھر بھارت کے وژن میں اس کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے آئی پی سی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ محفوظ اور معیاری ادویات تک عالمگیر رسائی کو یقینی بنانے کے لیے وکست بھارت کے وژن کے مطابق اختراع، ڈیجیٹلائزیشن اور معیارات کی عالمی ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کرے۔

سرگرمیوں کی تفصیلات ڈاکٹر وی کلائی سیلوان، سکریٹری-کم-سائنٹفک ڈائریکٹر (آئی پی سی) نے پیش کیں اور فارماکوپیئل و فارماکو ویجیلنس معیارات کو مزید مضبوط بنانے، بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور قومی و عالمی صحت کے اہداف میں مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

میٹنگ میں وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے جوائنٹ سکریٹری جناب ہرش منگلا اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

 ***

UR-3952

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2208970) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी