کامرس اور صنعت کی وزارتہ
نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹیریلز کے تریسٹھویں یومِ تاسیس کے موقع پر گلوبل سیمنٹ اینڈ کنکریٹ ایسوسی ایشن انڈیا–این سی بی کی کاربن اپ ٹیک رپورٹ جاری
جپسم بورڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور مائیکرو کریکٹرائزیشن لیبارٹری کا افتتاح
प्रविष्टि तिथि:
26 DEC 2025 5:45PM by PIB Delhi
گلوبل سیمنٹ اینڈ کنکریٹ ایسوسی ایشن (جی سی سی اے) انڈیا – نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹیریلز (این سی بی) کی کاربن اپ ٹیک رپورٹ، نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹیریلز (این سی بی) کے تریسٹھویں یومِ تاسیس کے موقع پر جاری کی گئی۔
اس موقع پر جپسم بورڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری اور مائیکرو کریکٹرائزیشن لیبارٹری کا بھی افتتاح کیا گیا، جو محکمہ برائے فروغِ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) کی اقتصادی مشیر محترمہ اُرمِلا، انڈین اکنامک سروس (آئی ای ایس)، اور سینٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل جناب محمد کمال احمد کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ یہ تقریب ڈائریکٹر جنرل، این سی بی، ڈاکٹر ایل۔ پی۔ سنگھ کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
جپسم بورڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام جپسم بورڈ صنعت کی معیار بندی اور معیار کی یقین دہانی سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ اس ضمن میں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ جپسم پر مبنی تعمیراتی مواد (کوالٹی کنٹرول) حکم نامہ، دو ہزار چوبیس کو محکمہ برائے فروغِ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی) نے سن دو ہزار چوبیس میں نوٹیفائی کیا تھا۔
مائیکرو کریکٹرائزیشن لیبارٹری جدید تجزیاتی سہولیات سے لیس ہے، جو سیمنٹ اور تعمیراتی مواد کی باریک بینی سے جانچ اور تفصیلی تحقیق کے لیے استعمال کی جائیں گی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ اُرمِلا نے تحقیق، ٹیکنالوجی کی ترقی، معیار کی یقین دہانی اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں این سی بی کی مسلسل خدمات کو سراہا، جنہوں نے سیمنٹ کے شعبے کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
اپنے خطاب میں اسپیشل ڈائریکٹر جنرل، سی پی ڈبلیو ڈی، جناب محمد کمال احمد نے بھارت میں پائیدار تعمیرات کے فروغ کے لیے این سی بی کی تحقیق و ترقی کی کوششوں کی ستائش کی۔
جی سی سی اے انڈیا – این سی بی کی رپورٹ بعنوان ’’کنکریٹ کے ذریعے کاربن کا جذب‘‘ میں بھارتی تناظر میں کنکریٹ میں کاربونیشن کے عمل کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او₂) کے جذب کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔
یہ رپورٹ این سی بی اور گلوبل سیمنٹ اینڈ کنکریٹ ایسوسی ایشن (جی سی سی اے)، انڈیا کے باہمی اشتراک سے تیار کی گئی ہے اور اس کی بنیاد آئی وی ایل سویڈش انوائرنمنٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ٹیئر۔اوّل طریقۂ کار پر رکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ سیمنٹ کی صنعت مجموعی انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے اخراج میں تقریباً سات فیصد حصہ رکھتی ہے، اور چونکہ چونا پتھر کی کیلسی نیشن کے دوران عمل سے متعلق کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج ہوتا ہے، اس لیے اس شعبے کو اخراج میں کمی کے حوالے سے ایک مشکل شعبہ تصور کیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں آئندہ کے لیے ایسے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن کا مقصد ڈیٹا کی مضبوطی میں بہتری، تخمینوں کے طریقۂ کار میں مزید بہتری، اور کاربن کے جذب کو قومی پائیداری اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق رپورٹنگ فریم ورک میں شامل کرنے کی معاونت کرنا ہے۔
یہ رپورٹ وزارتِ ماحولیات، جنگلات و ماحولیاتی تبدیلی (ایم او ای ایف اینڈ سی سی)، حکومتِ ہند کو پیش کی جائے گی تاکہ اسے اقوامِ متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے ماحولیاتی تبدیلی (یو این ایف سی سی سی) کے تحت بھارت کی قومی اطلاعات (نیٹ کام) میں کاربن سنک کے طور پر شامل کرنے پر غور کیا جا سکے۔
این سی بی کے بارے میں:
نیشنل کونسل فار سیمنٹ اینڈ بلڈنگ میٹیریلز (این سی بی) ایک اعلیٰ تحقیقی و ترقیاتی ادارہ ہے، جو محکمہ برائے فروغِ صنعت و داخلی تجارت (ڈی پی آئی آئی ٹی)، وزارتِ تجارت و صنعت، حکومتِ ہند کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتا ہے۔این سی بی سیمنٹ، اس سے وابستہ تعمیراتی مواد اور تعمیراتی شعبے کے لیے تحقیق، ٹیکنالوجی کی ترقی اور منتقلی، تعلیم اور صنعتی خدمات کے لیے وقف ہے۔
***
(ش ح۔اس ک )
UR-3951
(रिलीज़ आईडी: 2208955)
आगंतुक पटल : 5