کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

حکومت نے کولیری کنٹرول (ترمیمی) ضوابط ، 2025 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تاکہ کوئلے کی کانوں کی شروعات کے لیے منظوری کے عمل کو آسان بنایا جا سکے - کول کمپنیز کے بورڈ کو کان، سیم یا سیم کے کسی سیکشن کو کھولنے کی منظوری دینے کا اختیار دیا گیا

प्रविष्टि तिथि: 26 DEC 2025 4:05PM by PIB Delhi

کاروبار ی سرگرمیوں میں آسانی بڑھانے اور کوئلہ کے شعبے کو کاروبار دوست بنانے کی ایک بڑی کوشش کے تحت، حکومت نے کولیری کنٹرول رولز، 2004 کے تحت کوئلہ اور لِگنائٹ کانیں شروع کرنے کی منظوری کے ضوابط میں ترامیم کی ہیں۔ اس ترمیم کے ذریعے طریقہ کار کی غیر ضروری پیچیدگیوں کو ختم کیا گیا ہے اور کانوں کی تیز تر عمل درآمد کی سہولت فراہم کی گئی ہے، جبکہ ضابطہ جاتی نگرانی برقرار رکھی گئی ہے۔

کولیری کنٹرول ضوابط، 2004 کے قانون(9) کے پہلے دفعات کے مطابق، کوئلہ/لِگنائٹ کان کے مالکان کو کان کی شرعات یا کسی مخصوص سیم یا سیم کے سیکشن کو کھولنے کے لیے کول کنٹرولر آرگنائزیشن(سی سی او) سے پیشگی اجازت حاصل کرنا ضروری تھا۔ اگر کان 180 دن یا اس سے زیادہ عرصے تک غیر فعال رہی ہو تو اس کی دوبارہ شروعات کے لیے بھی سی سی اوکی اجازت درکار تھی۔

طریقہ کار کی غیر ضروری پیچیدگیوں کو ختم کرنے، کوئلہ کی پیداوار کو تیز کرنے، اور منظوری کے عمل کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے، رول 9 میں ترمیم کے ذریعے سی سی اوسے پیشگی اجازت حاصل کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اس رول میں ترمیم کا نوٹیفیکیشن 23 دسمبر 2025 کو جاری کیا گیا اور اس کی تفصیلات درج ذیل ویب لنکس پر دیکھی جا سکتی ہیں:

https://coal.nic.in/sites/default/files/2025-12/26-12-2025a-wn.pdf

یا

https://egazette.gov.in/WriteReadData/2025/268804.pdf

ترمیم شدہ ضوابط کے تحت، کان/سیم کھولنے کی منظوری دینے کا اختیار،اب متعلقہ کوئلہ کمپنی کے بورڈ کو تفویض کر دیا گیا ہے۔ اس اصلاح سے منظوری کے عمل میں سہولت پیدا ہوگی، جبکہ کمپنی کی اعلیٰ فیصلہ سازی کی اعلیٰ اتھارٹی پر تعمیل کی ذمہ داری برقرار رہے گی۔ اس اصلاح سے کان کےعملی آغاز میں تقریباً 2 ماہ کی کمی کی توقع ہے۔

تحفظ کے طور پر یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ:(اے) متعلقہ کوئلہ کمپنی کا بورڈ مرکزی/ریاستی حکومت اور دیگر قانونی اداروں کی مطلوبہ منظوری حاصل ہونے کے بعد کان/سیم کھولنے کی منظوری دے سکتا ہے،(بی) کمپنی کو کان کھولنے کے بارے میں معلومات سی سی او کو فراہم کرنا ہوں گی، اور(سی) کمپنیوں کے علاوہ دیگر اداروں کے لیے یہ منظوری اب بھی سی سی او کے ذریعے جاری رہے گی۔

یہ مجموعی اصلاح ایک متوازن نقطہ نظرپرمبنی ہے، جس میں ضابطہ جاتی نگرانی اور قانونی تحفظات برقرار رکھتے  ہوئےعملی فیصلے کمپنی کے بورڈز کو تفویض کیے گئے ہیں۔ منظوری کے وقت کو کم کرنے اور اعلیٰ کارپوریٹ سطح پر ذمہ داری قائم کرنے سے، توقع ہے کہ اس ترمیم سے کارکردگی کو بہتر بنانے، کوئلہ کی پیداوار کو تیز کرنے، اور بھارت کے کوئلہ کے ضابطہ جاتی نظام میں اعتماد کو مضبوط کرنے میں مدد ملےگی۔

 

*****

 (ش ح ۔  ع ح۔ت ا)

U. No. 3940


(रिलीज़ आईडी: 2208895) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil