بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
سربانند سونووال نے گوہاٹی ڈائیلاگ میں کہا کہ آسام مشرق کی طرف ترقی کا گیٹ وے بن کر ابھرا ہے
سربانند سونووال نے کاروباری حضرات سےشمال مشرق کی اسٹریٹجک جغرافیہ، بہتر انفراسٹرکچر اور بڑھتی ہوئی رابطہ کاری سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی
سربانند سونووال نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے زیر قیادت ایک دہائی وِکست بھارت 2047 کی طرف تاریخی تبدیلی کی علامت ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 DEC 2025 9:41PM by PIB Delhi
بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں (ایم او پی ایس ڈبلیو) کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ آسام منفرد طور پر بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کے تحت ایک علاقائی ترقیاتی مرکز کے طور پر ابھرتا ہے۔ انہوں نے کاروباری حضرات سے اپیل کی کہ وہ ریاست کے جغرافیہ، رابطہ کاری اور حکمرانی میں اصلاحات کا فائدہ اٹھا کر شمال مشرق میں جامع ترقی کو فروغ دیں اور وِکست بھارت کی سمت میں ترقی کا ذریعہ بنیں۔
دوسرے گوہاٹی ڈائیلاگ میں کلیدی خطاب کرتے ہوئے سونووال نے کہا کہ آسام، نیپال سے میانمار تک پھیلے تقریباً 80 کروڑ افراد کی مارکیٹ کی ضرورتوں کو پورا کر سکتا ہے، کیونکہ بھارت جنوب مشرقی ایشیا کے ساتھ اقتصادی اور لاجسٹک انضمام کو گہرا کر رہا ہے۔
سربانند سونووال نے کہاکہ ‘‘آسام آج ایک منفرد جغرافیائی سنگِ میل پر کھڑا ہے۔ ایکٹ ایسٹ پالیسی کو اپنے فریم ورک کے طور پر اپناتے ہوئے اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کی بصیرت افروز قیادت سے متاثر ہو کر، ریاست نیپال سے میانمار تک تقریباً 80 کروڑ افراد کی مارکیٹ کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ میں کاروباری حضرات سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اور آسام کو علاقائی ترقی کے دروازے کے طور پر قائم کریں۔’’
وزیر نے بھارت کے ترقیاتی سفر پر غور کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی 76 سالہ آزادی کے دوران پچھلے 11 سال ایک اہم مرحلہ رہے ہیں، جس میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کی متحرک قیادت میں ساختی اصلاحات، اختراع اور عوام مرکزیت والی حکمرانی کی خصوصیات نمایاں رہی ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہاکہ ہماری آزادی کے 76 سالوں میں، وزیرِ اعظم نریندر مودی کے تحت پچھلے 11 سال واقعی تبدیلی کے حامل رہے ہیں۔ جدید پالیسیوں، اچھے حکمرانی کے طریقوں اور بروقت نفاذ نے کبھی حاشیے پر رہنے والے شہروں جیسے گینگٹوک اور آیزوال کو جوڑا، زندگی گزارنے کی سہولتوں کو بہتر بنایا اور عوام مرکزیت والے نقطۂ نظر کے ذریعے اعتماد قائم کیا۔
سربانند سونووال نے وزیرِ اعظم کی شمال مشرق کے ساتھ مسلسل مصروفیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے اس خطے کا 70 سے زیادہ بار دورہ کیا ہے، جس سے ‘ایک بھارت، شریشٹھ بھارت’ کے وژن کے تحت قومی یکجہتی اور ملک سازی میں مشترکہ ذمہ داری کا احساس مضبوط ہوا ہے۔
2047 کی طرف دیکھتے ہوئے سربانند سونووال نے کہا کہ وِکست بھارت اور آتم نربھر بھارت کے اہداف کو جدید، جامع اور تہذیبی اقدار میں جڑی ترقی کے ذریعے حاصل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے سریمنتا سنکردیوا، جنہیں گُروجونا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیمات اجتماعی فلاح اور ہمہ جہتی ترقی کے لیے آج بھی اہمیت رکھتی ہیں۔
سربانند سونووال نے کہاکہ جب ہم 2047 تک وِکست بھارت اور آتم نربھر بھارت کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہماری ترقی کو ہماری تہذیبی اقدار میں جڑا رہنا چاہیے۔ گُروجونا سریمنتاسنکردیوا کی اجتماعی فلاح پر مبنی تعلیمات سے لے کر 'واٹر از دی وے آف لائف' کے وژن کے تحت صاف پانی کے راستوں پر ہمارا فوکس ہے، یہ وہ ترقی ہے جو یکجہتی پیدا کرتی ہے، قائم رکھتی ہے اور بااختیار بناتی ہے۔
بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے مقصد کا حوالہ دیتے ہوئے ، وزیر موصوف نے کہا کہ آلودگی سے پاک اندرون ملک آبی گزرگاہیں ماحولیاتی پائیداری اور معاشی استعداد کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہیں ، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ‘‘آبی گزرگاہیں صرف نقل و حمل کے راستے نہیں بلکہ ایک طرز زندگی ہیں’’ ۔
مرکزی وزیر سربانند سونووال نے صنعت کے لیڈروں ، اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں سے آسام کی ترقی کی کہانی میں شراکت دار بننے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی اختراع ، رابطے کی توسیع اور اچھی حکمرانی کی ہم آہنگی نے طویل مدتی علاقائی خوشحالی کی مضبوط بنیاد بنائی ہے ۔



****
ش ح۔ ش آ۔م ش
U-3858
(ریلیز آئی ڈی: 2208026)
وزیٹر کاؤنٹر : 29