وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے آکاش-این جی کے یوزر ایویلیوایشن ٹرائلز)یو ای ٹی) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے

प्रविष्टि तिथि: 23 DEC 2025 9:52PM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے نیکسٹ جنریشن آکاش میزائل (آکاش-این جی) سسٹم کے یوزر ایویلیوایشن ٹرائلز (یو ای ٹی) کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ان تجربات کے دوران میزائلوں نے مختلف فاصلے اور بلندیوں پر فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جن میں سرحد کے قریب کم بلندی پر پرواز کرنے والے اہداف اور طویل فاصلے پر بلند بلندی کے منظرنامے بھی شامل تھے۔

آکاش-این جی مقامی طور پر تیار کردہ آر ایف سیکر سے لیس ہے اور سالڈ راکٹ موٹر سے چلنے والا یہ نظام مختلف اقسام کے فضائی خطرات کے خلاف مؤثر فضائی دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس نظام کے تمام سسٹمز اور ذیلی نظام، جن میں ملٹی فنکشن ریڈار)ایم ایف آر)، کمانڈ اینڈ کنٹرول یونٹ، میزائل لانچ وہیکل(ایم ایل وی) وغیرہ شامل ہیں، ڈی آر ڈی او کی مختلف تجربہ گاہوں نے بھارتی صنعتوں کے تعاون سے ڈیزائن کیے ہیں۔ ان آزمائشی تجربات کا مشاہدہ ڈی آر ڈی او کے سینئر سائنس دانوں اور بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف )کے صارف نمائندوں نے کیا۔

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آکاش-این جی کے یوزر ایویلیوایشن ٹرائلز کی کامیاب تکمیل پر ڈی آر ڈی او، بھارتی فضائیہ اور صنعت کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یہ جدید ترین میزائل نظام بھارتی فضائیہ کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنائے گا۔

ڈی ڈی آر اینڈ ڈی کے سکریٹری اور ڈی آر ڈی او کے چیئرمین نے آکاش این جی میزائل سسٹم کے کامیاب پرواز ٹیسٹ میں شامل تمام ٹیموں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ یو ای ٹی کی کامیاب تکمیل نے آکاش-این جی کو ہندوستانی مسلح افواج میں شامل کرنے کی راہ ہموار کی ہے ۔

****

ش ح۔ ش آ۔م ش

U-3854


(रिलीज़ आईडी: 2208013) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी