سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے اور قومی ادارہ برائے صنعت کاری اور چھوٹے کاروباری اداروں کی ترقی نے 25 خواجہ سراؤں کو صنعت کاری میں تربیت فراہم کی
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے زیر اہتمام خواجہ سرا افرادکے لیے صنعت کاری ترقیاتی پروگرام کے دوسرے بیچ کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا
25 خواجہ سرا افراد کو صنعت کاری میں تربیت فراہم کی گئی، اس طرح کی مزید تربیتی پروگراموں کا اہتمام ملک بھر میں کیا جائے گا
प्रविष्टि तिथि:
23 DEC 2025 5:41PM by PIB Delhi
25 خواجہ سرا امیدواروں کے صنعت کاری ترقیاتی تربیتی پروگرام کا دوسرا بیچ مکمل ہو گیا اور اس کی اختتامی تقریب آج سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ کے کانفرنس روم، شاستری بھون، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اس تربیت کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے نے اسپانسر کیا تھا اور اس کا اہتمام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرپرینیورشپ اینڈ اسمال بزنس ڈیولپمنٹ (این آئی ای ایس بی یو ڈی) نے کیا تھا، جو کہ ہنر اور کاروباری ترقی کی وزارت کا ایک خود مختار ادارہ ہے۔
اختتامی تقریب کی صدارت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے سکریٹری جناب سُدھانش پنت نے کی ، جبکہ مشترکہ صدارت کے فرائض سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونالی پی دھکاتے اور صنعت کاری اور چھوٹے کاروباری اداروں کی ترقی کے قومی ادارے کی ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر پونم سنہا نے انجام دیے۔ اس تربیتی پروگرام میں اہم تعاون دینے والی کمیونٹی پر مبنی تنظیم، ٹوئیٹ فاؤنڈیشن کی سی ای او محترمہ ابھینا اہیر نے بھی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

جناب برجیش کمار، جوائنٹ ڈائریکٹر، ڈی او ایس جے ای نے این آئی ای ایس بی یو ڈی کی جانب سے منعقد کی گئی تربیت کے بارے میں بتایا۔ شرکاء مانوی، جیا خان، آرین، راحت سنگھ اور کتھا نے اپنے سجھاؤ دیے۔ ملازمت کے متلاشی کے بجائے ملازمت فراہم کرنے والے بننے کے لیے انٹرپرینیورشپ کو کیریئر کے طور پر اپنانے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے، شرکاء نے ٹریننگ ماڈیول کے پوسٹ ٹریننگ ہینڈ ہولڈنگ حصے کی تعریف کی۔ شرکاء میں سے کچھ پہلے ہی بیکری، مصنوعی زیورات وغیرہ کے چھوٹے پیمانے پر کاروبار میں ہیں جسے وہ اس تربیتی سیشن کے دوران سیکھی گئی مہارتوں کے ذریعے اعلیٰ سطح پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ محترمہ ابھینا آہر، سی ای او، ٹویٹ فاؤنڈیشن نے این آئی ای ایس بی یو ڈی اور ڈی او ایس جے ای کی اس تعاون پر مبنی تربیت کا شکریہ ادا کیا اور تجویز پیش کی کہ اس طرح کی کوششوں کو دیگر وزارتوں اور محکموں کے متضاد فلاحی منصوبوں کے ساتھ دوہرایا جائے۔

جناب سدھانش پنت، سکریٹری، ڈی او ایس جے ای نے صنعت کاری کو کریئر کے طور پر اپنانے کے بارے میں اپنی بصیرت فراہم کی اور ہندوستان کی حکومت خواجہ سراؤں کی سماجی حیثیت کو مرکزی دھارے میں لانے اور ان کو بلند کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے عمل میں یہ ایک چھوٹا لیکن بہت اہم قدم ہے اور اس طرح کی تربیت پورے ملک میں منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ تربیت یافتہ خواجہ سرا افراد کا ڈیٹا این آئی ای ایس بی یو ڈی کے پاس رکھنا چاہیے اور تربیت یافتہ امیدواروں کو ملازمت یا خود روزگار میں ان کے کیریئر کی ترقی کے لیے بروقت ٹریک کیا جانا چاہیے۔ خواجہ سرا افراد کے لیے صنعت کاری ترقیاتی تربیت کے اگلے بیچ کی منصوبہ بندی ممبئی میں کی گئی ہے۔

اختتامی تقریب کا شکریہ کا ووٹ این آئی ای ایس بی یو ڈی کی ڈائرکٹر ڈاکٹر شیوانی دے کے ذریعہ پیش کیا گیا ۔ پروگرام کے دوران ٹوئیٹ فاؤنڈیشن کے افسران بھی موجود تھے۔
******
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3836
(रिलीज़ आईडी: 2207910)
आगंतुक पटल : 4