بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی اور نیسکام کا مصنوعی ذہانت ، مسابقت اور حکمرانی پر ورکشاپ کا انعقاد

प्रविष्टि तिथि: 19 DEC 2025 8:17PM by PIB Delhi

کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے نیشنل ایسوسی ایشن آف سافٹ ویئر اینڈ سروسز کمپنیز (نیسکام) کے ساتھ مل کر 19 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں’مصنوعی ذہانت ، مسابقت اور حکمرانی‘ پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ ورکشاپ انڈیا-اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 سے پہلے ایک سرکاری پروگرام کے طور پر منعقد کی گئی، جو اے آئی کے لیے ایک متوازن اور دوراندیش حکمرانی کے فریم ورک تیار کرنے میں  ہندوستان کے عزم کو تقویت فراہم کرتی ہے۔

اس ورکشاپ میں سینئر پالیسی ساز، ریگولیٹرز، صنعت کے نمائندے اور ماہرین یکجا ہوئے تاکہ مصنوعی ذہانت، مسابقت، صارفین کے تحفظ اور حکمرانی کے تیزی سے بدلتے ہوئے امتزاج پر غور و خوض کیا جا سکے۔ مباحثے میں اے آئی کے نفاذ سے پیدا ہونے والے نئے چیلنجوں، مربوط ضابطہ کاری کے جوابات کی ضرورت اور جدت کو فروغ دیتے ہوئے مسابقتی بازاروںکو برقرار رکھنے کی اہمیت پر توجہ دی گئی۔

محترمہ رونیت کور، چیئر پرسن، سی سی آئی اور جناب ابھیشیک سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) اور سی ای او، انڈیا اے آئی مشن نے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ افتتاحی سیشن میں کارپوریٹ امور کی سکریٹری محترمہ دیپتی گور مُکھرجی بھی موجود تھیں۔


محترمہ سنگیتا گپتا، سینئر نائب صدرنیسکام نے افتتاحی سیشن کے دوران ابتدائی کلمات پیش کیے، جبکہ پروگرام کا اختتام جناب اشیش اگروال، نائب صدر، پبلک پالیسی،نیسکام کی جانب سے شکریہ کے کلمات کے ساتھ ہوا۔


افتتاحی اجلاس میں بازاروں کو تبدیل کرنے میں اے آئی کے کردار اور مضبوط حکمرانی کے فریم ورک کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی ۔

اس کے بعد تین مکمل اجلاس ہوئے جن میں اے آئی حکمرانی اور ریگولیٹری کوآرڈینیشن ، اے آئی مارکیٹ اور مسابقتی منظر نامے  اور مسابقتی بازاروں میں تعمیل ، شفافیت ، اخلاقیات اور ذمہ دار اے آئی کے مسائل کا جائزہ لیا گیا ۔ مصنوعی ذہانت اور مسابقت پر سی سی آئی کے مارکیٹ اسٹڈی کی پیش کش نے بات چیت کا ایک اہم جزو تشکیل دیا ۔

’اے آئی حکمرانی ، صارفین کے تحفظ اور ریگولیٹری کوآرڈینیشن‘ پر مکمل اجلاس-1 کی صدارت محترمہ ندھی کھرے ، سکریٹری ، محکمہ صارفین امور اور چیف کمشنر ، سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی ، جبکہ’اے آئی مارکیٹ اور مسابقتی منظر نامے کو سمجھنے‘ کے موضوع پر دوسرے مکمل اجلاس کی صدارت  آئی سی سی کی چیئر پرسن محترمہ رونیت کور نے کی ۔ ’مسابقتی بازروں کے لیے تعمیل، شفافیت، اخلاقیات اور اے آئی کے ذمہ دارانہ استعمال پر ‘تیسرے مکمل سیشن کی صدارت  نیسکام کی سینئر نائب صدر محترمہ سنگیتا گپتا نے کی۔

 
اختتامی کلمات مسابقتی کمیشن آف انڈیا کے رکن جناب انل اگروال نے پیش کیے۔

ورکشاپ کا اختتام مستقبل کے راستے پر غور و خوض کے ساتھ ہوا، جس میں تعاون اور خطرے کی بنیاد پر اور متناسب ضابطہ کاری کے نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ مسابقتی اصولوں، صارفین کی فلاح اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی جدت کی پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

* * * ** * * *

)ش ح – م ع ن- م ش(

UN.3767


(रिलीज़ आईडी: 2207349) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी