مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھوپال میں آج شمالی وسطی ریاستوں کے شہری ترقیات کے وزراء کی تیسری علاقائی میٹنگ کا انعقاد


ہندوستان وکست @2047 ہو گا جب ہر گھر، گاؤں، شہر اور ریاست ترقی یافتہ اور خود کفیل ہو گی:جناب منوہر لال کھٹر

प्रविष्टि तिथि: 20 DEC 2025 7:04PM by PIB Delhi

شہری ترقیات کے وزراء کی تیسری علاقائی میٹنگ 20 دسمبر 2025 کو بھوپال میں ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب منوہر لال  کھٹرکی صدارت میں منعقد ہوئی۔

نئی دہلی میں17 جولائی 2025 کو شہری ترقی کے وزراء کی قومی سطح کی میٹنگ سے علاقائی سطح پر اس مشاورت کی بنیاد رکھی گئی۔ 30 اکتوبر 2025 کو بنگلور میں اور 18 نومبر 2025 کو حیدرآباد میں بالترتیب منعقد ہونے والی پہلی اور دوسری علاقائی اجلاسوں کے مطابق، شہری ترقی کے اہم مسائل، چیلنجوں اور آگے بڑھنے کے مواقع پر غور و خوض کیا گیا۔

میٹنگ میں مدھیہ پردیش  کے وزیراعلیٰ جناب موہن یادو ، شہری ترقی اور ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ ،مدھیہ پردیش کے وزیر جناب کیلاش وجے ورگیہ، عزت مآب وزیر مملکت برائے شہری ترقی اور ہاؤسنگ، مدھیہ پردیش ، محترمہ پرتیما باگری، چھتیس گڑھ کے  شہری ترقیات کے وزیر اور نائب وزیر اعلیٰ جناب ارون ساؤ ،راجستھان کے  شہری ترقی اور مقامی خود حکومتی ترقی کے وزیر مملکت جناب جھبر سنگھ کھرا ، اترپردیش کے عزت مآب وزیر شہری ترقی، شہری روزگار اور غربت کے خاتمے اور  توانائی جناب اروند کمار شرما، اترپردیش کے شہری ترقیات کے وزیر مملکت  جناب راکیش راٹھورنے  متعلقہ ریاستی حکومتوں کے سینئر افسران کے ساتھ شرکت کی۔ اجلاس میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

اس علاقائی میٹنگ کی میزبانی ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، حکومت ہند نےمدھیہ پردیش کے محکمہ شہری ترقیات کے تعاون سے کی تھی۔ میٹنگ میں شہری ترقیات  کے وزراء اور اعلیٰ سطح کے افسران بشمول شمالی وسطی ریاستوں چھتیس گڑھ، دہلی، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اور پرنسپل سکریٹری جمع ہوئے۔

عزت مآب مرکزی وزیر نے اپنے ابتدائی خطاب میں کہا کہ ‘‘ہندوستان  اسی وقت وکست 2047 @ ہو گا، جب ہر گھر، گاؤں، شہر، اور ریاست ترقی یافتہ اور خود کفیل ہو گی’’۔ عزت مآب مرکزی وزیر نے سوچھ سرویکشن 2025-26 ٹول کٹ جاری کی۔ شہریوں  پر مبنی خدمات  کی سادہ، آسان اور موثر  فراہمی کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت مدھیہ پردیش کے سات آئی ٹی پلیٹ فارم کوبہ ذریعہ  ویڈیو لانچ کیا گیا۔

مرکزی وزیر نے مرکزی حکومت کے  مختلف مشنوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

سوچھ بھارت مشن-اربن(ایس بی ایم-یو) کے تحت، عزت مآب وزیر نے سیاسی اور انتظامی قیادت کے ذریعے ڈمپ سائٹ ریمیڈیشن ایکسلریٹر پروگرام (ڈی آر اے پی) کے فریم ورک کے تحت ڈمپ سائٹس کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا، جس میں تیزی سے ٹریکنگ کی اصلاحی کوششوں پر توجہ دی جاتی ہے ۔ تمام  شرکت کرنے والی  ریاستوں سے کہا گیا کہ وہ سوچھ شہر جوڑی(ایس ایس جے) کے تحت تیار کردہ ایکشن پلان بروقت عمل آوری کو یقینی بنائیں تاکہ مینٹر اور مینٹی شہروں کے درمیان موثر تال میل ہو۔

اٹل مشن فار ریجووینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن(اے ایم آر یو ٹی) کے تحت، عزت مآب وزیر نے زمینی سطح  پر عمل آوری کو مضبوط بنانے، شہری پانی اور صفائی ستھرائی کے اثاثوں کے معیار اور پائیداری کو بہتر بنانے اور صیقل  شدہ گندے پانی کے زیادہ سے زیادہ  دوبارہ استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تمام شرکت کنندہ  ریاستوں سے کہا گیا کہ وہ پروجیکٹ کی تکمیل کو تیز کریں، تال میل کو بہتر بنائیں، اور نل سے پانی کی فراہمی اور سیوریج کوریج میں سیچوریشن کا ہدف  حاصل کریں۔

عزت مآب مرکزی وزیر نے سب کے لیے گھر مشن کے تحت، زیر تعمیر پردھان منتری آواس یوجنا – شہری(پی ایم اے وائی -یو)کی تکمیل، پی ایم اے وائی- 2.0 کےگھروں کی تعمیر اور گراؤنڈنگ پر زور دیا۔ انہوں نے  ریاستی عہدیداروں کی حوصلہ افزائی بھی کی کہ وہ اے ایچ پی کے مکانات کی تحویل کو یقینی بنائیں اور مستفید ہونے والوں کوہوم لون دستیاب کرائیں۔ اس مقصد کے لیے انگیکار مہم مارچ 2026 تک جاری رکھی جائے گی اور پی ایم اے وائی کے استفادہ کنندگان کو مختلف عوامی فوائد کے حصول کے لیے رسائی  مہیا کی جائے گی۔

میٹرو نیٹ ورکس کی کثافت اور شہری ٹرانسپورٹ کے تحت پہلے تا آخری میل کی کنیکٹیویٹی کے ساتھ ساتھ پی ایم-ای بس سیوا اسکیم سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ریاستی وزراء نے اس طرح کے علاقائی مشاورت کے ذریعے ریاستوں کو مشغول کرنے میں ایم او ایچ یو اے کے باہمی تعاون کے طریقہ کار کی ستائش کی۔ یہ علاقائی میٹنگیں ملک کے دیگر خطوں  کی مشترکہ ترجیحات، علاقائی مواقع، اور پیہم سیکھنے کے لیے اصلاحی راستوں کی نشاندہی کرنے کے لیے منعقد کی  جائیں گی جو ہندوستان کے شہری تبدیلی کے سفر کو تیز کر سکتے ہیں۔

مرکزی وزیر نے نئی میٹرو لائن کو بھی جھنڈی دکھائی اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ سبھاش نگر میٹرو اسٹیشن سے ایمس میٹرو اسٹیشن تک میٹرو سے سفرکیا۔

***

 

ش ح۔م ش ع۔ت ا

Uno-3758


(रिलीज़ आईडी: 2207305) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी