ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) نے ڈاکٹر ریڈی فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) کو ایوارڈ دینے والی تنظیم  (معیاری) کے طور پر منظوری عطا کی

प्रविष्टि तिथि: 19 DEC 2025 6:59PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) نے آج، 19 دسمبر 2025 کو ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے ذریعے ڈاکٹر ریڈی فاؤنڈیشن (ڈی آر ایف) کو ایوارڈ دینے والی باڈی (اسٹینڈرڈ) کے طور پر باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔ اس منظوری کے ساتھ، ڈی آر ایف اُن سیکھنے والوں کو ایوارڈ دینے، ان کا جائزہ لینے اور ان کی تصدیق کرنے کا مجاز ہوگا، جہاں ایوارڈ دینے والے ادارے کے ذریعے کیمپس یا تربیتی مراکز میں براہِ راست تربیت فراہم کی جاتی ہے، جو یا تو اس کی ملکیت میں ہوں یا اس کی مکمل طور پر منظور شدہ یا اپنائی گئی اہلیتوں کے لیے اس کے زیرِ انتظام ہوں۔

اس فریم ورک کے تحت پہلی بڑی پہل کے طور پر، فارما مینوفیکچرنگ ٹیکنیشن کی اہلیت (این ایس کیو ایف لیول 4) کو این سی وی ای ٹی نے منظوری دی ہے۔ یہ 450 گھنٹوں پر مشتمل ایک کورس ہے، جس کا مقصد لائف سائنسز کے شعبے کے لیے اعلیٰ معیار کی تکنیکی افرادی قوت تیار کرنا ہے۔ ڈی آر ایف مستقبل میں مستقبل کے لیے تیار بنیادی روزگار کی مہارتوں سے متعلق اضافی پروگرام متعارف کرانے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔

این سی وی ای ٹی کے ذریعے نیشنل کریڈٹ فریم ورک (این سی آر ایف) کے ساتھ ہم آہنگی سیکھنے والوں کو تعلیمی کریڈٹس جمع کرنے اور منتقل کرنے کی سہولت فراہم کرے گی، جس سے پیشہ ورانہ ترقی کے ساتھ ساتھ مسلسل تعلیمی ارتقا کو بھی فروغ ملے گا۔ ڈی آر ایف کی اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد کی زندگیوں کو متاثر کرنے کی ایک مضبوط اور دیرینہ تاریخ رہی ہے، جس میں نوجوانوں اور معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ڈی آر ایف کے ساتھ این سی وی ای ٹی کی وابستگی بھارت کے نوجوانوں کے لیے جامع، لچکدار اور مستقبل کے لیے تیار سیکھنے کے راستے تشکیل دینے کے قومی وژن کو مزید تقویت فراہم کرتی ہے۔

 

 ***

(ش ح۔اس ک  )

UR-3606


(रिलीज़ आईडी: 2206745) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी