مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے پارلیمنٹ میں مہاراشٹر کا 4 جی کنیکٹوٹی سے متعلق ڈیٹا پیش کیا
جناب سندھیا کے مطابق، مہاراشٹر تقریبا 100فیصد 4 جی کوریج حاصل کرنے کے بعد تیزی سے 5 جی کنیکٹیویٹی کی طرف بڑھ رہا ہے
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2025 8:01PM by PIB Delhi
آج پارلیمنٹ میں ایک سوال کے تحریری جواب میں تفصیلات دیتے ہوئے مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ ریاست مہاراشٹر اب 100فیصد 4 جی کوریج کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں ڈیجیٹل رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے اب تک تقریبا 1,64,000.4 جی اور 40,000.5 جی بیس ٹرانسیور اسٹیشن (بی ٹی ایس) قائم کیے گئے ہیں۔ اس کے نتیجے میں شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں ٹیلی مواصلات کی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔

خاص طور پر کونکن خطے میں ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر مرکزی وزیر نے کہا کہ مختلف اضلاع میں 4 جی اور 5 جی نیٹ ورک کو بڑے پیمانے پر وسعت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پالگھر ضلع میں 5،463 4 جی اور 1،609 5 جی بی ٹی ایس ، تھانے میں 6،710 4 جی اور1،989 5 جی بی ٹی ایس، رائے گڑھ میں2،940 4 جی اور 791 5 جی بی ٹی ایس، رتناگری میں2،292 4 جی اور465 5 جی بی ٹی ایس اور سندھو درگ میں975 4 جی اور256 5 جی بی ٹی ایس نصب ہیں۔
مرکزی وزیر جناب سندھیا نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ڈیجیٹل انڈیا وژن کے مطابق، مرکزی حکومت ملک کے ہر شہری کو قابل رسائی، تیز اور قابل اعتماد ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آنے والے وقت میں 5 جی نیٹ ورک کی مزید توسیع کے ساتھ، مہاراشٹر اور پورے ملک میں ڈیجیٹل طور پربااختیار بنانے کو نئی بلندیوں پر لے جایا جائے گا۔
****
***
ش ح۔ک ح۔م ق ا
U- 3558
(रिलीज़ आईडी: 2206432)
आगंतुक पटल : 3