بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت نے عالمی سطح کے ممبئی مرینا کے لئے 887 کروڑ روپئے کے منصوبے کو منظوری دی ، جس کا مقصد ساحلی جہازرانی اور بحری سیاحت کو فروغ دینا ہے


’وکست بھارت ممبئی مرینا‘ 12 ہیکٹیئر کے رقبے میں تیار کیا جائے گاجس میں 30 میٹر تک لمبی 424 کشتیوں کو رکھنے کی گنجائش ہوگی

ممبئی پورٹ اتھارٹی ممبئی کے عالمی معیار کے مرینا پروجیکٹ کے لیے 470 کروڑ روپے اور 417 کروڑ روپے نجی اخراجات کی سرمایہ کاری کرے گی

ممبئی مرینا پروجیکٹ سے 2,000 ملازمتیں پیدا ہونے کی امید ہے

اس پروجیکٹ کا مقصد ہندوستان کے بحری اقتصادی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے شہر کو عالمی بحری سیاحت کے نقشے پر لانا ہے: سربانند سونووال

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 8:27PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت نے ممبئی ہاربر میں 887 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے عالمی معیار کا مرینا تیار کرنے کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے، اس اقدام سے ملک کے مالیاتی دارالحکومت میں ساحلی جہاز رانی، بحری سیاحت اور واٹر فرنٹ پر مبنی شہری ترقی کو نمایاں فروغ ملنے کی توقع ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے عالمی معیار کے سیاحتی مقامات بنانے اور ہندوستان کی بحری معیشت کو مضبوط بنانے کے وژن کے مطابق بندرگاہوں ، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے مجوزہ ’وکست بھارت ممبئی مرینا‘ کو منظوری دے دی ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا ،’’ وکست بھارت ممبئی مرینا کی یہ منظوری ساحلی جہاز رانی اور بحری سیاحت کو مستحکم کرنے کی ہماری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے ۔  وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن کی رہنمائی میں یہ پروجیکٹ عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ بنائے گا، عوامی استعمال کے لیے واٹر فرنٹ کھولے گا، نجی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔  یہ ہندوستان کے وسیع بحری معیشت کے اہداف کو آگے بڑھاتے ہوئے ممبئی کو عالمی بحری سیاحت کے مرکز کے طور پر قائم کرنے میں مدد کرے گا۔‘‘

اس پروجیکٹ کو ایک ہائبرڈ ڈیولپمنٹ ماڈل کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، جس کے تحت ممبئی پورٹ اتھارٹی ای پی سی کی بنیاد پر کور مرینا انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے تقریبا 470 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ، جبکہ ایک نجی آپریٹر 417 کروڑ روپے کی تخمینہ سرمایہ کاری کے ساتھ ساحل پر سہولیات تیار کرے گا۔  وزارت نے پورٹ اتھارٹی کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے  اور ٹینڈر جاری کیے گئے ہیں، بولیاں 29 دسمبر 2025 کو بند ہونے والی ہیں ۔

مرکزی وزیر سربانند سونوال نے یہ بھی کہا، ’’یہ پروجیکٹ وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ممبئی کو عالمی سمندری سیاحتی مقام کے طور پر قائم کرنے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ پروجیکٹ سمندری سیاحت کو مضبوط کرے گا، نجی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور ساحلی اور نیلگوں معیشت کی سرگرمیوں میں نئے مواقع کھولتے ہوئے متعلقہ شعبوں میں 2,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرے گا ۔‘‘

تقریبا 12 ہیکٹیئر آبی رقبے پر مشتمل اس مرینا میں 30 میٹر تک کی لمبائی کی 424 یاچ کی گنجائش ہوگی ۔  سمندری بنیادی ڈھانچے میں ایک اپروچ ٹریسل، پائلڈ بریک واٹر، سروس پلیٹ فارم، پانٹون اور گینگ وے شامل ہوں گے جو محفوظ اور موثر یاچ آپریشنز میں مدد کے لیے بنائے گئے ہیں۔

نجی آپریٹر کے ذریعے تیار کی جانے والی آن شور سہولیات میں ایک مرینا ٹرمینل بلڈنگ، ایک نمو بھارت انٹرنیشنل سیلنگ اسکول، ایک بحری سیاحت کی ترقی کا مرکز، ہوٹل اور کلب ہاؤس کی سہولیات، ایک ہنر مندی کے فروغ کا مرکز اور یاچ اسٹیکنگ اور مرمت کا بنیادی ڈھانچہ تیار کیاجائے گا ۔

یہ پروجیکٹ میری ٹائم انڈیا ویژن (ایم آئی وی) 2030، میری ٹائم امرت کال ویژن (ایم اے کے وی) 2047، ساگر مالا پروگرام اور کروز بھارت مشن کے ساتھ ساتھ ممبئی پورٹ اتھارٹی کے پورٹ ماسٹر پلان 2047 جیسے کلیدی قومی فریم ورک کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

توقع ہے کہ یہ مرینا ساحلی بنیادی ڈھانچے میں نجی شعبے کی شرکت کو آسان بناتے ہوئے مرینا آپریشنز، کروز سروسز، ہاسپٹیلٹی اور متعلقہ سرگرمیوں میں 2,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرے گی۔  اس کا مقصد واٹر فرنٹ تک عوام کی رسائی کو بہتر بنانا اور بحری سیاحت اور کروز ٹریفک کے ایک بڑے مرکز کے طور پر ممبئی کی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے۔

فوٹو کیپشن: ممبئی پورٹ اتھارٹی کے ذریعے عالمی معیار کے بحری سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے تیار کیے جانے والے مجوزہ ’وکست بھارت ممبئی مرینا‘ کا فنکارانہ اظہار

***

ش ح۔ک ح۔م ق ا

U- 3551


(रिलीज़ आईडी: 2206409) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी