ارضیاتی سائنس کی وزارت
پارلیمانی سوال: پیش گوئی کی درستگی
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2025 3:39PM by PIB Delhi
بھارتی موسمیات محکمہ کی جانب سے جاری کردہ 2024 اور 2025 کے جنوبی مغربی مانسون موسموں کے موسمی پیش گوئی انتہائی درست ثابت ہوئی ہیں۔ 2024 اور 2025 کی مدت کے لیے آئی ایم ڈی کی کل ہند مانسون بارش کے موسمی پیش گوئی کی تصدیق کی تفصیل نیچے دی گئی ہے:
|
سال
|
کل ہند موسمی مانسون سال کی پیش گوئی کی تصدیق
|
|
اصل ( فیصد(
|
پہلی پیش گوئی ( فیصد)
|
مرحلہ II کی پیشین گوئی ) فیصد )
|
سال کی حد
|
تبصرہ
|
|
2024
|
108
|
106
|
106
|
معمول سے اوپر
|
درست
|
|
2025
|
108
|
105
|
106
|
معمول سے اوپر
|
درست
|
|
پہلے مرحلے کے لیے ماڈل کی غلطی ایل پی اے کے ± 5 فیصد تک ہو سکتی ہے ۔
دوسرے مرحلے کے لیے ماڈل کی غلطی ایل پی اے کے ± 4 فیصد تک ہو سکتی ہے ۔
|
سال 2024 کے جنوب مغربی مانسون کے موسم کے لیے (جون تا ستمبر)، اپریل میں جاری کی گئی پہلے مرحلے کی پیش گوئی کے مطابق ملک بھر میں بارش 106 فیصد ایل پی اے (طویل مدتی اوسط) رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، جس میں ماڈل کی ممکنہ غلطی ±5 فیصد ایل پی اے تھی۔ بعد ازاں مئی 2024 کے اختتام پر جاری کی گئی تازہ پیش گوئی میں بھی بارش 106 فیصد ایل پی اے بتائی گئی، تاہم اس میں ماڈل کی ممکنہ غلطی ±4 فیصد ایل پی اے رکھی گئی۔ ملک بھر میں اصل موسمی بارش 108 فیصد ایل پی اے ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح ملک کے مجموعی طور پر موسمی بارش کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔
بھارت کے چار وسیع جغرافیائی خطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، 27 مئی 2024 کو جاری کی گئی پیش گوئی کے مطابق جنوب مغربی مانسون کی موسمی بارش (جون تا ستمبر 2024) وسطی بھارت اور جنوبی جزیرہ نما بھارت میں معمول سے زیادہ (>106% ایل پی اے) رہنے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا تھا، شمال مغربی بھارت میں معمول کے مطابق (92–108% ایل پی اے) اور شمال مشرقی بھارت میں معمول سے کم (<94% ایل پی اے) رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ مانسون کے بنیادی زون، جو زیادہ تر بارانی زراعت پر مشتمل ہے، وہاں بھی جنوب مغربی مانسون کی موسمی بارش معمول سے زیادہ (>106% ایل پی اے) رہنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
شمال مغربی بھارت، وسطی بھارت، شمال مشرقی بھارت، جنوبی جزیرہ نما اور مانسون کور زون میں بارش بالترتیب ایل پی اے کے 107 فیصد، 120 فیصد، 86 فیصد، 114 فیصد اور 119 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
موسم کے دوران مساوی خطوں کے لیے جاری کی گئی موسمی پیش گوئی چاروں خطوں کے لیے دی گئی پیش گوئی کی حد کے اندر رہی۔
سال 2025 کے جنوب مغربی مانسون کے موسم (جون تا ستمبر) کے لیے، اپریل میں جاری کی گئی پہلے مرحلے کی پیش گوئی کے مطابق ملک بھر میں بارش 105 فیصد ایل پی اے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، جس میں ماڈل کی ممکنہ غلطی ±5 فیصد ایل پی اے تھی۔ بعد ازاں 5 مئی 2025 کے اختتام پر جاری کی گئی تازہ پیش گوئی میں بارش 106 فیصد ایل پی اے بتائی گئی، جس میں ماڈل کی ممکنہ غلطی ±4 فیصد ایل پی اے رکھی گئی۔ ملک بھر میں اصل موسمی بارش 108 فیصد ایل پی اے ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح ملک کے مجموعی طور پر موسمی بارش کی پیش گوئی درست ثابت ہوئی۔
بھارت کے چار وسیع جغرافیائی خطوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، 27 مئی کو جاری کی گئی پیش گوئی کے مطابق جنوب مغربی مانسون کی موسمی بارش (جون تا ستمبر 2025) وسطی بھارت اور جنوبی جزیرہ نما بھارت میں معمول سے زیادہ (>106فیصد ایل پی اے)، شمال مغربی بھارت میں معمول سے زیادہ (>108 فیصد ایل پی اے) اور شمال مشرقی بھارت میں معمول سے کم (106 فیصد ایل پی اے) رہنے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ شمال مغربی بھارت، وسطی بھارت، شمال مشرقی بھارت، جنوبی جزیرہ نما اور مانسون کور زون میں حقیقی بارش بالترتیب ایل پی اے کے 27 فیصد، 15 فیصد، -20 فیصد، 10 فیصد اور 22 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ موسم کے دوران خطوں کے لیے جاری کی گئی موسمی پیش گوئی، شمال مغربی بھارت کے علاوہ، مجموعی طور پر پیش گوئی کی گئی حد کے اندر رہی۔
دونوں برسوں کے دوران جاری کی گئی مقامی امکانی پیش گوئیوں میں بھی، جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے، شمال مشرقی بھارت کے علاوہ ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زیادہ بارش کی نشاندہی کی گئی تھی۔ مجموعی طور پر، پیش گوئی ملک کے زیادہ تر حصوں میں مشاہدہ شدہ بارش کے نمونوں سے اچھی طرح مطابقت رکھتی ہے، تاہم گنگا کے میدانی علاقوں کے کچھ حصوں میں چند انحرافات نوٹ کیے گئے۔
مانسون کی بارشیں زرعی شعبے کے لیے نہایت اہم ہیں، خصوصاً مانسون کور زون میں، جو ملک کے زیادہ تر بارانی زرعی علاقوں پر مشتمل ہے۔ تاہم، دونوں برسوں کے دوران مانسون کور زون کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ سال 2024 میں ملک میں سالانہ فصلوں کی پیداوار معمول سے زیادہ رہی، جبکہ 2025 کے دوران بھی سالانہ زرعی پیداوار کے معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات تجرباتی، حرکیاتی اور ملٹی ماڈل اینسمبل پر مبنی طریقوں میں پیش رفت کے ذریعے اپنے موسمی پیش گوئی کے نظام کو مسلسل بہتر اور جدید بنانے پر کام کر رہا ہے۔ جاری بہتریوں کا مقصد ماڈل فزکس کو مزید مؤثر بنانا، ڈیٹا اسمیلیشن کو بہتر کرنا، ماڈل کی ریزولوشن میں اضافہ کرنا، زیادہ مضبوط اینسمبل تکنیکوں کو شامل کرنا، اور مصنوعی ذہانت/مشین لرننگ کے استعمال کے ذریعے زیادہ درست اور قابلِ اعتماد موسمی پیش گوئیاں فراہم کرنا ہے۔
حکومت کی جانب سے آئی ایم ڈی کے ڈیٹا نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، اور ملک بھر میں نئے ڈوپلر ویدر ریڈارز ) ڈی ڈبلیوآر) ، بجلی گرنے کے انتباہی نظام اور خودکار موسمی اسٹیشنز کی تنصیب کے ذریعے آئی ایم ڈی کے مشاہداتی نظام کو جدید بنانے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ بھارت میں 2014-2013 کے مقابلے میں 2025-2024 تک (گزشتہ 10 برسوں) ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات ضمیمہ-1 میں منسلک ہیں۔ اس وقت ملک بھر میں 47 ریڈارز کام کر رہے ہیں، جن کے ذریعے ملک کے کل رقبے کا 87 فیصد حصہ ریڈار کوریج میں آ چکا ہے۔ آنے والے برسوں میں ضرورت کے مطابق مزید ڈوپلر ویدر ریڈارز نصب کیے جائیں گے تاکہ پورے ملک کو ریڈار کوریج کے دائرے میں لایا جا سکے۔
|
پیرامیٹرز / سسٹم
|
سال 2013-2014
|
سال 2024-2025
|
|
خودکار ویدر اسٹیشن نیٹ ورک
|
675
|
1008
|
|
ڈوپلر ویدر ریڈار
|
15
|
47
|
|
رین گیج اسٹیشن
|
3500
|
6700
|
|
رن وے ویزوئل رینج سسٹم
|
20
|
180
|
|
موجودہ موسمی اشارے کے نظام
|
29 ہوائی اڈے
|
117 ہوائی اڈوں میں 137 سسٹم ہیں ۔
|
|
ہوا کے دباؤ کی پیمائش
|
مرکری
بیرومیٹر
|
ڈیجیٹل بیرومیٹر
|
|
ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ (ایچ پی سی)
|
1.1 پیٹا فلاپ پروسیسنگ کی رفتار
|
28 پیٹا فلاپ پروسیسنگ کی رفتار
|
|
اوپری ہوا کا مشاہدہ
|
43 آر ایس /آر ڈبلیو اسٹیشنز
62 پائلٹ بیلون اسٹیشن
|
56 آر ایس /آر ڈبلیو اسٹیشنز۔ 62 پائلٹ بیلون اسٹیشن۔
|
|
تیز ہوا کی رفتار کا ریکارڈر
|
19
|
37 (2024) تک
|
*****
ش ح-ع ح
Uno-3524
(रिलीज़ आईडी: 2206246)
आगंतुक पटल : 9